سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

تین بھارتی ایس اینڈ ٹی کی قیادت والی صنعتوں کو مشترکہ آر اینڈ ڈی اور روس کے ساتھ ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے منتخب کیا گیا

Posted On: 11 JUN 2021 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جون ، 2021/تین بھارتی ایس اینڈ ٹی کی قیادت والی چھوٹی سے اوسط صنعتوں / اسٹارٹ اپ کے لیے منتخب کیا گیا تاکہ بھارت – روس مشترکہ ٹکنالوجی جائزے اور تیزی سے کمرشیلائزیشن  کے پروگرام کے تحت ٹکنالوجی منتقلی کے پروجیکٹوں کو شروع کیا جا سکے۔

منتخب کمپنیوں  میں سے دو کمپنیاں – پرانتے سلوشنز ور جیون امپلانٹس کو مشترکہ آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کے تحت رقم فراہم کرائی جا رہی ہے۔ اور تیسری کمپنی اننیا ٹکنالوجیز ، کو روس سے ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے رقم فراہم کی گئی ہے۔

پرانتے سلوشنز کو ڈسپوزیبل کارٹریجز پر مبنی ملٹی پلیکس امیونو فلوری سینس تجزیات کہلائی جانے والی ایک تکنیک کے ذریعے ریوماٹوائڈ  آرتھرائٹس (آر اے) کی تیزی سے تشخیص کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

جیون امپلانٹس کو دی جانے والی امداد سے پروستھیٹک ٹکنالوجیز کی تیاری اور ہاتھوں اور پیروں کے جوڑوں، اِن کے آس پاس کے جوڑوں بڑے جوڑوں اور دانتوں کے ایمپلانٹس کے لیے  سیرمک اینڈوپروستھیسس کی تیاری  میں مدد ملے گی۔

اننیہ ٹکنالوجیز کو مربوط اسٹینڈ بائی آلے کے نظام اور اس سے متعلقہ جانچ سامان کی مشترکہ تیاری کے لیے  رقم دی جا رہی ہے۔  اِس پروجیکٹ میں روس بھی شامل ہے۔

حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے  محکمے کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما نے زور دے کر کہا کہ بھارت – روس مشترکہ ٹکنالوجیز اسسمنٹ اور ایکسلریٹیڈ کمرشیلائزیشن پروگرام ہمارے وزیراعظم کی آتم نربھر بھارت پالیسی کے مطابق ہے۔  مشترکہ طور پر منتخبہ پروجیکٹوں کو سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے اور روسی فیڈریشن کی چھوٹی اختراعی صنعتوں کی امداد  سے متعلق  فاؤنڈیشن کی طرف سے رقم فراہم کی جا رہی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان سائنس ، ٹکنالوجی  اور اختراع کو استحکام دینے کی جانب ایک قدم ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5357

 


(Release ID: 1726439) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi