حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

اکیڈمک محققین کے لئے آئی-ایس ٹی ای ایم کے توسط سے کامسول پلیٹ فارم مفت دستیاب

Posted On: 10 JUN 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/جون2021 ۔ ملک میں پہلی مرتبہ آئی-ایس ٹی ای ایم پورٹل کے ذریعے بھارت میں اکیڈمک یوزرس اب کامسول ملٹی فزکس سافٹ ویئر سوئٹ بغیر کسی خرچ کے حاصل کرسکیں گے۔ تحقیق و ترقی سے متعلق سہولتوں کو مشترک کرنے کے لئے نیشنل ویب پورٹل، انڈین سائنس ٹیکنالوجی اینڈانجینئرنگ فیسیلٹیز میپ (آئی- ایس ٹی ای ایم) اور سویڈن میں واقع کامسول گروپ نے اس کے لئے ایک کولیبریٹیو بندوبست میں شمولیت اختیار کی۔

بھارت میں کہیں سے بھی یوزر فرینڈلی رسائی کے لئے سوئٹ کو کلاؤڈ سرور پر ہوسٹ کیا گیا ہے۔ اس نظم سے ملک میں کئی طلباء اور محققین کو مدد ملنے کی امید ہے۔ خاص طور پر زیادہ دور دراز میں واقع اور کم وسائل والے اداروں میں، جس سے سیکھنے کے نتائج میں اضافہ ہوگا اور پورے بھارت میں تحقیق و ترقی کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔

آئی- ایس ٹی ای ایم (www.istem.gov.in) پی ایم- ایس ٹی آئی اے سی مشن کے تحت بھارت سرکار کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کا ایک اقدام ہے۔ اس کا مقصد محققین کو وسائل کے ساتھ جوڑکر جزوی طور پر ٹیکنالوجی اور سائنسی آلات کے فروغ کو دیسی طریقے سے بڑھاوا دے کر اور محققین کو ضروری سپلائی اور مدد دستیاب کراکر انھیں آئی- ایس ٹی ای ایم ویب پورٹل کے توسط سے موجودہ تحقیقی و ترقیاتی سہولتوں تک رسائی بہم پہنچاکر تحقیق و ترقی کے ماحول کو مضبوط بنانا ہے۔ پورٹل پورے بھارت میں سہولتوں کے ڈیٹابیس کو ہوسٹ کرتا ہے، تاکہ ان میں سے کسی کا استعمال کرنے کے خواہش مند محققین اسے تلاش کرسکیں اور اس کا استعمال کرنے کے لئے آن لائن بکنگ کرسکیں۔ فی الحال پورٹل ملک بھر کے 850 اداروں کے 25000 سے زیادہ آلات کو فہرست بند کرتا ہے اور اس میں 20000 سے زیادہ بھارتی محققین شامل ہیں۔ پورٹل میں دیسی طریقے سے تیار ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ایک ڈیجیٹل فہرست بھی ہے۔ ساتھ ہی ملک بھر میں تحقیق و ترقی سے متعلق تعاون اور فروغ ہنرمندی میں اضافہ کے لئے مختلف سٹی نالیج اور اینوویشن کلسٹرس کے لئے پلیٹ فارم کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

5324a.jpg

کامسول گروپ کے ذریعے تیار کئے گئے کامسول ملٹی فزکس سافٹ ویئر سوئٹ (https://www.comsol.co.in/) کا استعمال دنیا بھر میں تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور انسٹرکشن کے لئے مختلف طرح کے کمپیوٹر سائیمولیشنز کے لئے ایک ضروری آلے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یہ انجینئرنگ کے سبھی شعبوں، مینوفیکچرنگ اور سائنسی تحقیق میں ماڈلنگ ڈیزائن، آلات اور طریقہ کار کے لئے ایک جنرل- پرپز سائیمولیشن سافٹ ویئر پیکیج ہے۔ اپنے خود کے تحقیقی و ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے ملٹی فزکس ماڈلنگ کا استعمال کرنے کے لئے کوئی بھی، بالخصوص انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کی کلاسیز کے لئے ریزلٹنگ ماڈل کو انسٹرکشن دینے کے لئے اپلی کیشنز میں بدل سکتا ہے۔

پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر میں، سائنٹفک سکریٹری ڈاکٹر اربند مترا نے، کامسول پلیٹ فارم اور سیلبریشن معیارات کی لائبریری کا افتتاح کیا۔ آئی- ایس ٹی ای ایم پورٹل کے توسط سے بیداری پیدا کرنے کے لئے تحقیقی و ترقیاتی خدمات پر ایک ویبینار بھی منعقد کیا گیا تھا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کے ڈائریکٹر اور دیگر اہم محققین نے ویبینار سے خطاب کیا تھا۔ آئی- ایس ٹی ای ایم کے قومی کوآرڈنیٹر، آئی آئی ایس سی بنگلور کے ڈاکٹر سنجیو سریواستو نے مختلف قسم کے سائمولیشن اور ماڈلنگ مطالعات کے لئے اس سافٹ ویئر کے استعمال اور اسے پرکھنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی، جسے کسی بھی فز؁یکل سسٹم میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

5324b.jpg

 

مزید تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں: :https://www.istem.gov.in/istem-comsol

قومی ویبینار کی ریکارڈنگ یہاں دستیاب ہے: https://youtu.be/8Kz5DD18x44

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

5324U-NO.

 



(Release ID: 1726399) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Punjabi