ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کے بحر عرب اور مہاراشٹر کے بقیہ حصوں، گجرات کے کچھ اور حصوں اور تلنگانہ کے بقیہ حصوں میں مزید آگے بڑھنے کا امکان

Posted On: 09 JUN 2021 4:53PM by PIB Delhi

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز کے مطابق:

(09 جون، 2021 بروز بدھ، دوپہر: جاری کرنے کا وقت: 1430 بجے (آئی ایس ٹی)

پورے بھارت کے موسم کا خلاصہ اور پیشن گوئی بلیٹن

موسم کی اہم خاصیتیں

جنوب مغربی مانسون 9 جون، 2021 کو بحر عرب کے مکمل وسطی علاقے، شمالی بحر ہند کے کچھ حصوں، ممبئی سمیت پورے کونکن-گوا خطہ، اندرونی مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں، جنوب مشرقی گجرات، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کچھ اور حصوں، خلیج بنگال کے پورے وسطی علاقوں اور شمالی خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔

مانسون کی شمالی سرحد (این ایل ایم) اس وقت 21.5° طول البلد/ 65°عرض البلد، 22.0° طول البلد/ 70°عرض البلد، ولساڑ، مالیگاؤں، ناگپور، بھدرا چلم ٹونی، 19° طول البلد/ 87.0°عرض البلد، 22.5° طول البلد/ 89.5°عرض البلد اور24° طول البلد/ 89.5°عرض البلد باگڈوگرہ سے ہوکر گزر رہی ہے۔

جنوب مغربی مانسون کے اگلے 3-2 دنوں کے دوران بحر عرب اور مہاراشٹر کے باقی حصوں، گجرات کے کچھ اور حصوں، تلنگانہ کے باقی بچے خطوں، آندھرا پردیش کے تمام حصوں، مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، مشرقی اتر پردیش، پورے اوڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور بہار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(مزید معلومات اور گرافکس کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

مقام پر مبنی مخصوص موسمیاتی پیشن گوئی اور وارننگ کے لیے موسم ایپ، زرعی موسمیاتی صلاح کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے سے متعلق وارننگ جاننے کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار موسمیاتی پیشن گوئی اور وارننگ کے لیے ریاستوں کے موسمیاتی دفتر/علاقائی موسمیاتی دفتر کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5280

 


(Release ID: 1725835) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil