ارضیاتی سائنس کی وزارت
شمال مغربی راجستھان میں آج چھٹ پٹ مقامات پر گرم لہر چلنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں
Posted On:
09 JUN 2021 9:34AM by PIB Delhi
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق: (تاریخ: 09 جون 2021، جاری ہونے کا وقت : 0800 بجے صبح)
موجودہ درجہ حرارت کی صورتحال اور اگلے 24 گھنٹوں کے لئے انتباہ
گرم لہر(لُو) اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جوکل ریکارڈ کیا گیا ( بھارتی معیاری وقت کے مطابق08 جون کو05:30 اور 09 جون کو 08:30 بجے) شمال مغربی راجستھان کے چھٹ پٹ علاقوں میں گرم لہر جاری رہی ۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:-
08 جون 2021 کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، مغربی راجستھان کے بیشتر مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی اتر پردیش کے بیشتر مقامات پر، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ مقامات پر اور مشرقی اترپردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، بہار، ویدربھ،آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں اور ینم اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے چھٹ پٹ مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔(ضمیمہ 1)
08 جون 2021 کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
جموں، کشمیر ، لداخ ، گلگت - بالتستان اور مظفرآباد کے بیشتر مقامات اور جنوبی کرناٹک اورتمل ناڈو کے اندرونی علاقوں کے چھٹ پٹ مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ (5.1ڈگری سیلسیئس اور اس سے زیادہ) رہا۔ چند مقامات پرمعمول سے تھوڑا زیادہ درجہ حرارت(3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیئس) رہا۔
کیرالہ؛ معمول سے زیادہ (1.6 ڈگری سیلسیئس سے 3.0 ڈگری سیلسیئس) پنجاب، ہماچل پردیش اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے بیشتر علاقوں- اتراکھنڈ کے بھی زیادہ تر مقامات پر؛ بہار، مغربی اترپردیش اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں اور ینم کے کچھ مقامات پر نیز مغربی بنگال کے دریائے گنگا کے علاقوں، مغربی راجستھان، اوڈیشہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے دور دراز مقامات پر معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ودربھ کے بیشتر علاقوں میں (منفی3 اعشاریہ 1 سے منفی 5.0 ڈگری سیلسیئس) معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ انڈمان اور نیکوبار جزیرے اور مشرقی راجستھان کے کچھ علاقوں اور چھتیس گڑھ کے چھٹ پٹ علاقوں میں معمول سے کم (منفی1 اعشاریہ 6 سے منفی 3.0 ڈگری سیلسیئس) رہنے کا امکان ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑا اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر مقامات پر؛ مغربی بنگا ل اور سکم کے بیشتر ہمالیائی علاقوں، کونکن اور گوا اور شمالی کرناٹک کے زیادہ تر اندرونی علاقوں؛اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، مشرقی اتر پردیش، گجرات ریجن اور تلنگانہ کے کچھ مقامات پر اور رائل سیما کے چھٹ پٹ علاقوں میں اور ملک کے بقیہ حصوں میں درجہ حرارت معمول پر رہنے کا امکان ہے۔(ضمیمہ 2)
گذشتہ روز مغربی راجستھان کے گنگا نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔
اگلے 24 گھنٹوں میں گرم لہر کے چلنے کا انتباہ (بھارتی معیاری وقت کے مطابق09 جون کے 0530 بجے سے 10 جون کے 0530 بجے تک): -
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی راجستھان کے چھٹ پٹ علاقوں میں گرم لہر برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔
گرم لہر( لوُ)
میدانی علاقوں کے اگر کسی ایک مقام پر 40 ڈگری سیلسیئس یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پہنچ جائے تو وہاں گرم لہرسمجھا جائے گا۔ ساحلی علاقوں میں 37 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ درجہ حرارت ہوجائے اور پہاڑی علاقوں میں کم از کم 30ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جاتا ہے تو لو چلنے کا زیادہ امکان ہے۔ درج ذیل معیار لُو کے چلنے پر محمول کیا جائے گا۔
- معمول سے انحراف پر مبنی
- گرم لہر: معمول کا درجہ حرارت4.5 ڈگری سیلسیئس سے 6.4 ڈگری سیلسیئس
- شدید گرم لہر: 6.4 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ
- حقیقی طور پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر مبنی (صرف میدانی علاقوں کے لیے)
- گرم لہر: جب حقیقی درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سیلسیئس ہو
- شدید گرم لہر: جب حقیقی درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری سیلسیئس ہو
گرم لہر کا اسی وقت اعلان کیا جائے گا جب مذکورہ بالا معیار پریہ پورا اترے۔محکمہ موسمیات کے سب ڈویژن کے دو اسٹیشنوں میں کم از کم مسلسل دو دنوں تک اس طرح کے حالات رہیں۔ تو دوسرے دن بھی گرم لہر کے چلنے کو محمول کیا جائے گا۔
گرم لہر کا انتباہ
گرین (کوئی کاروائی نہیں)
|
عام دن
|
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے تقریباً معمول پر رہنے کا امکان
|
ییلو الرٹ (تغیر سے ہمکنار ہوگا)
|
گرم لہر چلنے کا انتباہ
|
ضلعی سطح پر دو دنوں تک گرم لہر کے حالات برقرار رہنے کا امکان
|
اورینج الرٹ (تیار رہنا ہے)
|
دن بھر کے لیے شدید الرٹ کا انتباہ
|
شدیدگرم لہر کے 2دنوں تک برقرار رہنے کا امکان
شدت کے ساتھ، گرم لہر 4 دنوں یا اس سے زیادہ برقرار رہنے کا امکان ہے
|
ریڈ الرٹ (کاروائی کے لیے تیار)
|
دن بھر بہت گرم رہنے کا امکان
|
دو دنوں سے زیادہ تک شدید گرم لہر چلے گی
زیادہ سے زیادہ مجموعی درجہ حرارت
شدت کے ساتھ، گرم لہر 6 دنوں یا اس سے زیادہ برقرار رہنے کا امکان ہے
|
موسم بھون، لودھی روڈ، نئی دہلی – 110 003
رابطہ کے لیے نمبرز: 24611068، 24618241،-47Fax No. 24699216, 2423220; 24643128
ش ح - س ک
U NO: 5258
(Release ID: 1725577)
Visitor Counter : 208