وزارت دفاع
آئی این ایس ڈیگا میں ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر شامل کئے گئے
Posted On:
07 JUN 2021 9:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 جون 2021، ’322 ڈیگا فلائٹ ‘ کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد 7 جون 2021 مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف وائس ایدمرل اجے بہادر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس میں ملک کے اندر تیار کئے گئے تین ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) ایم III ہیلی کاپٹروں نے نیول ایئر اسٹیشن، آئی این ایس ڈیگا میں پرواز کی۔ ان سمندری جاسوسی اور ساحلی تحفظ (ایم آر سی ایس ) ہیلی کاپٹروں کی شمولیت سے ملک کے سمندری مفاد کے تحفظ کے سلسلے میں مشرقی بحری کمان کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے ذریعہ تیار کئے گئے یہ ہیلی کاپٹر پرواز کرنے والی جدید ترین مشینیں ہیں اور ’’آتم نربھر بھارت ‘‘ کی ہماری کوشش میں ایک بڑا قدم ہے۔
اے ایل ایچ ایم کے III ہیلی کاپٹروں میں سسٹمز کی جو خصوصیات موجود ہیں، وہ پہلے بھارتی بحریہ کے بھاری کثیر رول والے ہیلی کاپٹروں میں ہی دیکھی جاتی تھیں۔ ان ہیلی کاپٹروں میں جدید نگرانی کے رڈار اور الیکٹرو آپٹیکل اکوپمنٹ لگے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر دن اور رات دونوں میں طویل رینج کے تحقیق اور بچاؤ کے کام انجام دینے کے علاوہ سمندری جاسوسی کے کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی آپریشن کی صلاحیت والے اے ایل ایچ ایم III ہیلی کاپٹروں میں کانسٹبلری مشن پر کام کرنے کے لئے ایک بھاری مشین گن بھی نصب ہے۔ شدید بیمار مریضوں کو فضائی راستے سے لے جانے کے لئے اے ایل ایچ ایم III ہیلی کاپٹروں میں ایک ہٹائی جاسکنے والی میڈیکل انٹینسیو کیئر یونٹ (ایم آئی سی یو) بھی نصب ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کئی جدید ترین ایویونکس بھی ہیں جن سے یہ حقیقی معنوں میں ایک ہر موسم میں کام کرنے والا ایئر کرافٹ بن گیا ہے۔
پرواز کی قیادت فرسٹ فلائیٹ کمانڈر کے طور پر کمانڈر ایس ایس داش کے ذریعہ کی جارہی ہے جوکہ وسیع آپریشنل تجربے کے ساتھ ایک تجربہ کار اے ایل ایچ کوالیفائڈ فلائنگ انسٹریٹرک (کیو ایف آئی ) ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5235
(Release ID: 1725412)
Visitor Counter : 261