وزارت دفاع

وائس ایڈمیرل راجیش پنڈھارکر نے نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 07 JUN 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/جون2021 ۔ وائس ایڈمیرل راجیش پنڈھارکر، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے آج یعنی 7 جون 2021 کو نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری سنبھالی۔ انھوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا، پونے سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انھیں جنوری 1987 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج، ویلنگٹن ، نیول وار کالج، کرنجا اور نیول کمانڈ کالج، نیوپورٹ، روڈ آئی لینڈ، یو ایس اے کے گریجویٹ ہیں۔

فلیگ آفیسر اینٹی سب میرین وار فیئر (اے ایس ڈبلیو) کے اسپیشلسٹ ہیں اور انھوں نے اے ایس ڈبلیو افسر کے طور پر بحریہ کے فرنٹ لائن وارشپس پر خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے بعد میں گائیڈیڈ ڈسٹرائر آئی این ایس میسور کے ایگزیکٹیو آفیسر اور پرنسپل وارفیئر آفیسر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

انھوں نے میزائل کارویٹ آئی این ایس کورا، میزائل فریگیٹ آئی این ایس شیوالک اور ایئر کرافٹ کیریئر آئی این ایس وراٹ کی کمانڈنگ بھی کی ہے۔ انھوں نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹاف ریکوائرمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف پرسونل اور ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ- سینٹرک آپریشنز میں وزارت دفاع (بحریہ) کے آئی ایچ کیو میں اہم اسٹاف تقرریوں کی ذمے داری بھی سنبھالی ہے۔

فروری 2016 میں ریئر ایڈمیرل کے رینک میں پرموشن کے بعد انھیں ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس، نئی دہلی میں اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی این ٹی- اے) مقرر کیا گیا۔  اس کے بعد انھیں مغربی بحری کمان کے صدر دفتر میں چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز)، مہاراشٹر نیول ایریا میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ اور فلیگ آفیسر بحری ٹریننگ بھی مقرر کیا گیا۔

وائس ایڈمیرل راجیش پنڈھارکر ممتاز خدمات کے لئے اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔

5207.jpg

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

5207U-NO.

 


(Release ID: 1725178) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Tamil