ارضیاتی سائنس کی وزارت
دہلی ۔ این سی ٹی میں ہو ا کی کوالٹی آج معتدل زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے
ہوا کی کوالٹی 8 اور 9 جون 2021 کو کچھ خراب ہونے لیکن اس کے معتدل سے خراب کے زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے
Posted On:
07 JUN 2021 3:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 جون 2021، بھارتی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق:
ہوا کا پیٹرن اور وینٹی لیشن انڈیکس پیش گوئی
پیش گوئی کے مطابق وینٹی لیشن کے ساتھ دہلی میں ہوا کے بہاؤ کی پیش گوئی اور موسم کی پیش گوئی درج ذیل ہے:
دہلی ۔ این سی ٹی میں ہو ا کی کوالٹی جون اور 7 جون کو معتدل زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی کوالٹی 8جون 2021 اور 9 جون 2021کو کچھ خراب ہونے اور اس کے معتدل سے خراب زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ہوا میں آلودگی پی ایم 10 رہے گی۔ تیز ہواؤں سے مقامی دھول اڑے گی اور دوسرے علاقے سے دھول آئے گی۔
زیادہ تر ہوا کے مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے دہلی میں آنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 8۔18 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور آسمان پر جزوری طور پر بادل رہیں گے اور 7 جون 2021 کو شام کے وقت بجلی کڑکنے کا امکان ہے۔ 8 جون 2021 کو دلی کی مغربی سمت سے ہوا چلنے کی توقع ہے جس کی رفتار 15 سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہے گی۔ آسمان عام طور پر صاف رہے گا اور دن میں تیز ہوائیں (رفتار 20 سے 35 کلومیٹر) فی گھنٹہ چلنے کی توقع ہے۔ 9 جون 2021 کو دلی میں زیادہ تر مغرب کی سمت سے ہوائیں آنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ دن کے وقت عام طور پر آسمان صاف رہے گا اور تیز ہوائیں (رفتار 20۔30 کلومیٹر فی گھنٹہ ) چلیں گی۔
تیز ہواؤں سے مقامی دھول اڑے گی اور دوسرے علاقے سے دھول آئے گی۔اس طرح عام طور پر آلودگی کی سطح پی ایم 10 رہے گی۔
پیش گوئی کے تجزیئے کی تفصیلات اور تصدیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
(تفصیلات اور گرافکس کےلئے براہ کرم یہاں کلک کریں)
مقامات مخصوص کی پیش گوئی اور انتباہ کے لیے براہ مہربانی موسم ایپ ، زراعت سے متعلق (ایگرو میٹ) مشورے کے لئے میگھ دوت ایپ ، بجلی کڑکنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لئے اسٹیٹ ایم سی/ آر ایم سی ویب سائٹ دیکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5205
(Release ID: 1725167)
Visitor Counter : 133