بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے اسکوپ کامپلیکس میں ٹیکہ کاری مہم چلائی
Posted On:
04 JUN 2021 4:49PM by PIB Delhi
کووڈ وبائی مرض کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملازمین، ان کی فیملی کے ممبران اور معاونین کی حفاظت اور اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے، بجلی کی وزارت کے ماتحت ایک مہارتن سی پی ایس یو، این ٹی پی سی اپنے مختلف مقامات اور دفاتر میں ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔
گزشتہ پانچ دنوں میں مرحلہ وار طریقے سے نئی دہلی میں واقع این ٹی پی سی اسکوپ دفتر میں کل 2013 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ سخت کووڈ پروٹوکال کے تحت ٹیکہ کاری کا عمل انجام دیا گیا۔
این ٹی پی سی پہلے ہی اپنے آپریشنز کے 70 ہزار سے زیادہ ملازمین، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو ٹیکہ لگا چکا ہے۔ این ٹی پی سی کا مقصد تمام اہل ملازمین اور ان کی زیر کفالت افراد کو ٹیکہ کے تحفظ میں شامل کرنا ہے۔ ٹیکہ کاری مہم این ٹی پی سی کے 72 مقامات پر چل رہی ہے، جس میں جے وی اور معاون کمپنیاں شامل ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5142
(Release ID: 1724574)
Visitor Counter : 130