ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے دوردراز علاقوں میں آندھی طوفان، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان  ہے

Posted On: 04 JUN 2021 1:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،1 جو ن2021: بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کےقومی موسمیاتی پیش گوئی مرکزکے مطابق

جمعہ 4 جون 2021 صبح، جاری کرنے کا وقت: ہندوستانی وقت کے مطاق صبح 8.00 بجے

پورے ملک پر اثر انداز ہونے والی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق انتباہی بلیٹن

4 جون (پہلا دن) مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش اور تلنگانہ  کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں (30-40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے )کا امکان ہے اور جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلوچستان، اور مظفر آباد، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، گجرات، مدھیہ مہاراشٹر، مرٹھ واڑہ، کونکن اور گوا، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم ، رایل سیما، ساحلی اور شمالی ، داخلی کرناٹک، تملناڈو، پاڈوچیری اور کیرلا کے  دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کے  چلنے  کا امکان ہے۔

  • آندھی طوفان اور گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھول بھرا طوفان جس کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کا امکان ہے۔
  • آندھراپردیش ،آسام اور میگھالیہ اور مدھیہ مہاراشٹر، کونکن اور گوا، ساحلی آندھراپردیش اورینم، تلنگانہ، رائل سیما، ساحلی اورجنوبی داخلی کرناٹک، تملناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور کیرالہ اورماہے کے دور دراز علاقوں  میں موسلادھار بارش کاامکان  ہے۔

جنوبی مغربی اور مغربی وسطی بحیرہ عرب میں بھی تیز و تند ہواؤں کے ( 40-50 یا 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار)چلنے کا امکان ہے۔

لکشدیپ کے ساحلی علاقوں، جنوبی مشرقی بحیرہ عرب، کیرالہ کے ساحل پر بھی ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  تیزہوا چلنے کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں داخل نہ ہوں۔

  • 5 جون (دوسرا دن) راجستھان کے دوردراز مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں (30-40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا) امکان ہے۔مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، آسام اورمیگھالیہ، ناگالینڈ، منی  پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، وسطی مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ، کونکن ، گوا، ساحلی آندھرا پردیش اورینم ، تلنگانہ، رائل سیما کا ساحلی علاقہ نیز شمالی و داخلی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل  اورکیرالہ اورماہے میں بھی یہی صورتحال (تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری)رہنے کا اندازہ ہے۔
  • اروناچل پردیش، آسام،  ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے کے  دور دراز علاقوں میں بھی بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحیرہ عرب  میں تیز و تند ہواؤں ( 40-50 یا 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ) کے چلنے کا امکان ہے۔ لکشدیپ  جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کیرالہ  کے ساحلی علاقوں میں بھی امکان ہےکہ (ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) تیز و تند ہوائیں چلیں گی ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔
  • 6 جون (تیسرادن) مدھیہ پردیش ،ودربھ، چھتیس گڑھ، انڈمان اورنیکوبار  جزائر، اروناچل پردیش، آسام اورمیگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزوروم اور  تریپورہ، گجرات ریاست، تلنگانہ، تملناڈو، پڈوچیری اور کرائکل اورکیرالہ اورماہے کے دور دراز علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلومیٹر تک) ہونے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی، اورمغربی وسطی بحیرہ عرب میں اسی طرح سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔
  • 7 جون (چوتھا دن) اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، انڈمان ونکوبار جزائر، گجرات، تلنگانہ، تملناڈو، پڈوچیری، اورکرائیکل، اورکیرالہ اورماہے کے دور دراز علاقوں  میں گرج چمک کے ساتھ آندھی طوفان کاامکان ہے۔
  • ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، انڈمان اور نیکوبار جزائر اورآسام اور میگھالیہ کے دور دراز علاقوں میں تیز بارش کاامکان ہے۔
  • جنوب مغربی اورمغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کاامکان ہے۔
  • 8جون (پانچواں دن)  چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اورسکم، اڈیشہ، انڈمان اورنیکوبار جزائر، گجرات، تلنگانہ، تملناڈو، پڈوچیری، اورکرائیکل اوکیرالہ اور ماہے کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی کاامکان ہے۔
  • ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، انڈمان اور نیکوبار جزائر اورآسام اور میگھالیہ کے دور دراز علاقوں میں تیز بارش کاامکان ہے۔

جنوب مغربی اورمغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز ہوا (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کاامکان ہے۔ ماہی گیروں کوصلاح دی جاتی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔

 

 

***************

)ش ح ۔ ع ح۔رض)

U-5130


(Release ID: 1724381) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Kannada