کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گویل نے کووڈ-19 کے اثر اوراس میں کمی لانے والے اقدامات پر بات چیت کرنے کے لئے صنعتی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ کی
مستقبل کے لئے تیاری کرنے کا مطلب ہے کہ ہم گزشتہ تجربات سے سیکھتے ہیں اورآج سے ہی اس خطرات میں کمی لانے کی سمت میں کام کرنا
شروع کردیتے ہیں: جناب پیوش گویل
بھارتی معیشت میں زبردست اصلاح ہورہا ہے
Posted On:
01 JUN 2021 11:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،1 جو ن2021: ریل اور تجارت اور صنعت و صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج صنعتی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور کووڈ-19 وبا کے سبب موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
جناب پیوش ویل نے کہاکہ کووڈ-19 کی دوسری لہر ہم سبھی کے لئے بہت ہی مشکل رہی ہے، انہوں نے صنعتی دنیا کی ستائش کرتے ہوئے ان کے سرگرم کردار کے لئے کہاکہ آپ کا لچیلا پن اور عہدبستگی ہے جو زیادہ مضبوطی کے ساتھ ہم اپنی واپسی یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری معیشت جلد ہی کووڈ کے بعد کامیابی سے واپس پٹری پر لوٹ آئے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہاکہ ہم سبھی کے لئے آج کی میٹنگ آنے والے دنوں کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دوسری لہر نے ہمیں کچھ سکھایا ہے تو وہ مستقبل کے لئے تیاری کرنا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم گزشتہ تجربات سے سیکھتے ہیں اور آج سے ہی ان پریشانیوں کو کم کرنے کی سمت میں کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔
جناب گویل نے کہاکہ ہندوسانی معیشت میں زبردست بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے، اور وہ کووڈ-19 کی سطح کو کچلنے کی راہ پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ-19 مد ت کے دوران ایف ڈی آئی اب تک سب سے زیادہ رہاہے، کیوں کہ مالی سال 21-2020 میں ہمارے پاس ایف ڈی آئی 81.72 بلین امریکی ڈالر رہا ہے،جو مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2021 میں ریلوے نے اب تک کا سب سے زیادہ مال بھاڑا لوڈ کیا ہے جو گزشتہ سب سے بہترین مئی 2019 میں 104.6 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 9.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 9مہینوں سے ریلوے مسلسل متعلقہ مہینوں میں اب تک کا سب سے زیادہ مال ڈھلائی کررہا ہے۔ غیر ملکی تجارت کے مثبت رد عمل کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپریل 2030 میں تجارتی برآمدات میں پچھلے کووڈ -19 کے اعداد وشمار کوپار کرلیا ہے۔ اپریل 2021 میں تجارتی برآمدات 30.63 بلین امریکی ڈالر رہا ہے، جو کہ اپریل 2019 کے مقابلے میں تقریبا 18 فیصد زیاد ہ ہے۔ یہاں تک کہ مئی 2021 میں جب ملک میں کووڈ 19 کے یومیہ ایکٹیو معاملے اپنے عروج پر تھے تب بھی برآمدات نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
جناب گویل نے کہاکہ حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے، لاک ڈاؤن ، آکسیجن کی عدم دستیابی، مزدوروں کی نقل مکانی اور مزدوروں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی، صنعتی انجمنوں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ فی الحال اورمستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گزشتہ تجربات سے سیکھے گئے تجربات کافائدہ اٹھائے، انہوں نے کہاکہ ہمیں مناسب صحت سہولیات کی تیاری کرکے مستقبل کی پریشانیوں کے تئیں لچیلاپن رخ اپنانے کے بارے میں دھیان مرکوز کرنا چاہئے۔ انہوں نے صنعتی انجمنوں سے کووڈ19 سے متاثر بچوں کی مدد کرنے کی اپیل کی جن کے وا لدین کا انتقال کووڈ-19 کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے ایک ادارہ جاری میکنزم کا قیام کیا جاسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے انہیں منصوبہ میں موافقت اوراس میں تیزی لانے کو کہا۔
جناب گویل نے کہاکہ ہم نے زندگی اور ذریعہ معاش کے درمیان مناسب توازن کرنا چاہئے، صحت سہولیات کو مضبوطی دینے کے علاوہ وزیر موصوف نے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو کام کی جگہ کے قریب رہائش گاہ ، کام کرنے اور دور دراز کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے، اور سبھی اسٹیک ہولڈروں کو مشن موڈ پر ٹیکہ لگانے اور صنعتی انجمنوں کے ذریعہ صنعت میں لچیلاپن لانےکے لئے ایک دوسرے کوجانکاری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے تعلق سے بات کی۔
جناب گویل نے صنعتی انجمنوں کے محتلف اقدامات کو شامل کرنے کے لئے کوووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے لئے ایک وسیع چیک لسٹ تیار کرنے کی اپیل کی۔ جناب گویل نے کسی بھی مزین منصو بے اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جنہیں ترقی کو رفتار دینے کے لئے جلد از جلدنافذ کیا جاسکتا ہے اور ا نہوں نے حکومت کے ذریعہ رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی آئی آئی ٹی اور ڈی جی ایف ٹی اپنے اسٹیک ہولڈروں کی مدد کرنے کے لئے ہیلپ لائن چلارہے ہیں۔
اس میٹنگ میں سی آئی آئی،فکی، ایسوچیم، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت صنعتی دنیا کے نمائندوں اوردیگر لوگوں میں کووڈ-19 کی تیسری لہر کے بارے میں اپنے تجربات اور تیاریوں کو شیئر کیا۔انہوں نے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ معیشت پر کووڈ-19 کے اثرات کو کیسے کم کیا جائے ، اس کے بارے میں اپنی تجاویز کو سامنےرکھا، نمائندوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بھارتی صنعتی دنیا مستقبل میں کسی بھی حالات کامقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، کیوں کہ انہو ں نے پورے ملک کے مختلف شہروں میں متعدد کووڈ-19 مراکز قائم کئے ہیں، اورانہوں نے آکسیجن کی پیداوار کو بھی کئی گنا بڑھا دیا۔
***************
)ش ح ۔ ع ح۔رض)
U-5129
(Release ID: 1724364)
Visitor Counter : 142