صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستو ں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو24 کروڑ سے زیادہ ویکسین  کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 2 کروڑ سے زیادہ خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں

Posted On: 03 JUN 2021 11:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3 جو ن2021: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصہ کے طور پر حکومت ہند  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند  ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ ویکسینوں کی براہ راست خریداری کی بھی سہولت فراہم کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری مہم  حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا اٹوٹ حصہ ہے،  اس کے ذریعہ  وبا کی روک تھام اور اس کے انتظام کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ، ٹریک اور کووڈ کے مناسب طور طریقوں کو  عمل میں لانا مقصد ہے۔ آسان اور تیز ترین تیسرے مرحلہ کے لئے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا نفاذ پہلی مئی 2021 سے شروع ہوچکا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت  ہر مہینہ مرکزی ادویات لیباریٹری (سی ڈی او) کے ذریعہ منظورشدہ کسی بھی مینوفیکچرر کے ٹیکوں کی 50 فیصد خوراک حکومت ہند کے ذریعہ خریدی جائے گی۔ حکومت ہند یہ خوراک ریاستی حکومتوں کو پوری طرح سے  مفت مہیا کرانا جاری رکھے گی ، جیسا کہ پہلے کیا جارہا تھا۔

حکومت ہند نے اب تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ٹیکہ کی 24 کروڑ سے زیادہ خوراکیں (241711750) مفت زمروں اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خرید کے زمرے سے فراہم کی ہے۔اس میں سے کل کھپت، ضایع سمیت219649280 خوراک آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی 2 کروڑ (2062470) سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں دیا جانا باقی ہے۔

 

***************

)ش ح ۔ ع ح۔ف ر)

U-5098



(Release ID: 1723979) Visitor Counter : 171