ریلوے کی وزارت

آکسیجن کی ترسیل میں جھارکھنڈ ، اوڈیشہ اور گجرات 3 سرفہرست ریاستیں ہیں


آکسیجن ایکسپریس جھارکھنڈ سے 8025 میٹرک ٹن ، اوڈیشہ سے 7102 میٹرک ٹن ، گجرات سے 6384 میٹرک ٹن، مغربی بنگال سے 1360 ، مہاراشٹر سے 488 میٹرک ٹن ، چھتیس گڑھ سے 218 میٹرک ٹن اور آندھرا پردیش سے 164 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن فراہمی کے لیے روانہ ہو چکی ہے
آکسیجن ایکسپریس پورے ملک میں 23741 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن  فراہم کر چکی ہیں
344 آکسیجن ایکسپریس نے پورے ملک میں آکسیجن کی فراہمی مکمل کرچکی ہے
آکسیجن ایکسپریس نے اب تک ایل ایم او کے 1405 ٹینکروں کو پہنچایا ہے اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے
مہاراشٹر میں 614 میٹرک  ٹن ، اترپردیش میں تقریبا  3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 2135 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 2674 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 2348 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 2279 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 2026 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 320 میٹرک ٹن آکسیجن  اتارا جا چکا ہے

Posted On: 02 JUN 2021 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02 جون تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے بعد ، انڈین ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے ذریعہ راحت پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک ، انڈین ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 1405 سے زیادہ ٹینکروں میں 23741 میٹرک ٹن  سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 344 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہیں۔

آج کی تاریخ تک جھارکھنڈ سے 8025 میٹرک ٹن ، اوڈیشہ سے 7102 میٹرک ٹن ، گجرات سے 6384 میٹرک ٹن ، مغربی بنگال سے 1360 ، مہاراشٹر سے 488 میٹرک ٹن ، چھتیس گڑھ سے 218 میٹرک ٹن اور آندھرا پردیش سے 164 میٹرک ٹن ایل ایم او سے بھری ہوئی  آکسیجن ایکسپریس  اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

انڈین ریلوے  مختلف ریاستوں کو مائع میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے لیے ادھر سے ادھر دوڑ رہا ہے ۔ آکسیجن ایکسپریس مغرب میں ہاپا ، بڑوڈا ، مندرا اور مشرق میں راور کیلا ، درگا پور ،  ٹاٹا  نگر ، انگول  سے آکسیجن لے کر منظم اور منصوبہ بند طریقے سے اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش اور آسام  میں آکسیجن فراہم کر  رہا  ہے۔

اس ریلیز کے وقت تک ، 22 ٹینکروں میں 420 میٹرک ٹن  سے زیادہ ایل ایم اولے کر 9 بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک اور تلنگانہ کی جنوبی ریاستوں کو آکسیجن ایکسپریس سے 2000 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) موصول ہوا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے اپنی فراہمی کا سفر 39 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن کے ساتھ شروع کیا تھا۔

انڈین ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچائے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ آکسیجن ریلیف 15 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور آسام تک پہنچا ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک ، مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن  آکسیجن آف لوڈ ہوچکا ہے ، اترپردیش میں قریب 3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، دہلی میں 5692 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 2135 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 2674 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو میں 2348 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 2279 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن،  کیرالہ  میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 2026 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 320 میٹرک ٹن آکسیجن اتارا جا چکا ہے۔

ابھی تک آکسیجن ایکسپریس  ملک بھر کی 15 ریاستوں کے  تقریبا  39 شہروں / قصبوں جیسے اترپردیش کے لکھنؤ ، وارانسی ، کانپور، بریلی ، گورکھپور اور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر ، جبل پور ، کٹنی اور بھوپال ، مہاراشٹر کے ناگپور ، ناسک ، پنے ، ممبئی اور سولا پور ، تلنگانہ کے حیدرآباد ، ہریانہ کے فرید آباد اور گروگرام ، دہلی میں تغلق آباد ، دہلی کینٹ اور اوکھلا ، کرناٹک کے  بنگلورو ، اتراکھنڈ کے دہرادون ،آندھرا پردیش کے نیلور ، گنٹور ، تادی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرالہ کے  ارناکولم ، تمل ناڈو کے  ترووللور ، چنئی ، توتیکورین ، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب کےبھٹنڈا اور فلور، آسام کے کامروپ اور جھارکھنڈ کے رانچی میں میں ایل ایم او  فراہم کر چکی ہے۔

انڈین ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اور ریاستوں کی ابھرتی ہوئی  ضرورتوں کے ساتھ خود کو تیار رکھا ہے۔ ایل ایم او کی فراہمی کیلئے ریاستیں  انڈین ریلوے کو ٹینکر مہیا کراتی ہیں۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آکسیجن کی امداد کو تیز ی  سے  وقت پرپہنچا جائے ، انڈین ریلوے نے آکسیجن ایکسپریس مال بردار ٹرین چلانے میں نئے اور بے مثال معیار قائم کررہا ہے۔ طویل فاصلے  کے زیادہ تر معاملوں میں ان اہم مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار 55  کیلو میٹر سے زیادہ  رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے  گرین کوریڈور پر  ایمرجنسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف زون کی آپریشنل  ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ ڈرائیور کی ٹیم بدلنے جیسی تکنیکی ضروریات کے لیے ٹرین کے رکنے کا وقت کم کر کے ایک منٹ کر دیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس  کی بلا رکاوٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ٹریک کو مسلسل کھلا رکھا جا رہا ہے اور چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ 

یہ سب کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ دوسری مال بردار ٹرین کی رفتار  میں بھی کمی نہ آئے ۔

آکسیجن کی ڈھلائی ایک مشکل عمل ہے اور اس سے وابستہ اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔مزید کچھ اور آکسیجن ایکسپریس دیر رات کو اپنے اپنے منزل کی طرف روانہ ہوں گی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (02.06.2021)

U-5086



(Release ID: 1723948) Visitor Counter : 135