ارضیاتی سائنس کی وزارت
اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں معمولی بارش ہونے اور بقیہ شمال مغربی ہندوستان میں موسم خشک رہنے کا امکان
Posted On:
02 JUN 2021 3:01PM by PIB Delhi
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے قومی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز کے مطابق:
(مورخہ 02 جون 2021، جاری کرنے کا وقت: 1145 گھنٹے آئی ایس ٹی)
شمال مغربی ہندوستان کے لیے موسم کی پیشن گوئی
آج کے 0830 بجے آئی ایس ٹی پر ختم ہونے والے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کا بنیادی اندازہ:
- جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان، مظفرآباد، مشرقی اترپردیش کے کچھ مقامات پر اور ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان میں الگ الگ مقامات پر کئی جگہ بارش/ گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ دہلی میں موسم خشک رہا۔
- مشرقی اترپردیش میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہوئی (بارہ بنکی 110.0 ملی میٹر)۔
- جموں و کشمیر میں الگ الگ مقامات پر اور ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی اتر پردیش اور راجستھان میں معمولی آندھی طوفان آیا۔
- جموں و کشمیر میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔
- پنجاب (امرتسر) میں الگ الگ مقامات پر طوفان آیا۔
- شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس (پھلودی راجستھان) رہا۔
اگلے پانچ دنوں کے لیے عام موسم کی پیشن گوئی (07 جون کے 0830 بجے آئی ایس ٹی تک)
- اگلے 48 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی اور اس کے بعد شمال مغربی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں درجہ حرارت میں 04-02 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔
اگلے 2 دنوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی (07 جون 2021 کے 0830 بجے آئی ایس ٹی سے 09 جون کو 0830 بجے تک):
اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں معمولی بارش کا امکان ہے اور بقیہ شمال مغربی ہندوستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
(براہ کرم معلومات کے لیے یہاں کلک کریں)
(براہ کرم گرافکس کے لیے یہاں کلک کریں)
براہ کرم مخصوص مقام کے موسم کی معلومات کے لیے موسم ایپ، زراعت سے متعلق صلاح و مشورہ کے لیے میگھ دوت ایپ، بجلی کڑکنے سے متعلق معلومات کے لیے دامنی ایپ اور موسم کی ضلع وار معلومات کے لیے ایم سی- آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5078
(Release ID: 1723944)
Visitor Counter : 326