وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے انڈمان و نکوبار کمانڈ کے سولہویں کمانڈر انچیف کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2021 12:54PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے یکم جون 2021 کو انڈمان ونکوبار کے سولہویں کمانڈر انچیف کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ انڈمان  اور نکوبار کمانڈ ( اے این سی) پورٹ بلیئر میں واقع مسلح افواج کا واحد تین سروس تھیٹر ہے۔ 13 ستمبر 1858 سے 162 سال سے زیادہ  کی  فیملی  سروس کے ساتھ  5 ویں جنریشن  کے ساتھ ساتھ کیولری/ آرمرڈ کور آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ لارنس اسکول، صناور اور این ڈی اے اور آئی ایم اے کے ایک سابق طالب علم ہیں۔ انہیں 81 آرمرڈ ریجیمنٹ میں دسمبر 1983 میں کمیشن دیا گیا تھا۔ یہ ریجیمنٹ ان کے آنجہانی والد کی طرف سے تشکیل دی گئی تھی۔

 جنرل آفیسر نے  فوج کے جغرافیائی کمانڈ کے ساتھ ساتھ فوجی تربیتی کمانڈ کے سبھی 6 میں مختلف  حیثیتوں سے کام کاج سنبھالا ۔ وہ آرمرڈ  کور سینٹر اینڈ اسکول میں ٹینک گنری  اور حربے کے انسٹرکٹر تھے۔ انہوں نے انگولہ میں ایک فوجی مشاہد کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ آرمی ہیڈ کوارٹر، ہیڈ کوارٹر انٹگریٹیڈ ڈینفس اسٹاف میں( آئی ڈی ایس) میں اہم ذمہ داریاں انجام دی۔

لیفٹیننٹ جنرل نے کشمیر وادی اور شمال مشرق میں شورش پسندی کے خلاف کئی آپریشن میں بھی حصہ لیا۔جہاں وہ سرحد پر ایک ماؤنٹین ڈویژن میں تعینات تھے۔ ملازمت  کے 16 سال کے ساتھ ایک میجر کی حیثیت سے جنرل آفیسر نے سیاچن گلیشیر میں بھی خدمات انجام دی اور وہ مراٹھا لائٹ انفینٹری کی ایک بٹالین میں تعینات تھے۔جہاں انہوں نے آپریشن وجے( کارگل) اور میگھ دودھ سیاچین گلیشیر میں ایک رائفل کمپنی کی کمانڈ کی اور شجاعت کے لئے آرمی چیف کا توصیف نامہ حاصل کیا۔

جنرل آفیسر نے ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل  ڈی جی کی حیثیت سے آرمی ہیڈ کوارٹر میں حساس عہدوں پر رہ کر کام کیا اور وہ فائنانشیل میں ڈی جی اور ملٹری ٹریننگ میں بھی ڈی جی تھے۔ سرگرم آپریشن میں ایک رائفل کمپنی کے علاوہ  لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے پنجاب اور راجستھان سرحد پر تعینات کور،بریگیڈ اور ڈویژن کے علاوہ آرمرڈ  ریجیمنٹ کی کمانڈ کی۔انہوں نے بہت سے پروقار  فوجی کورسس میں شرکت کی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اونچائی والے جنگی اسکول اور ٹینک گنری اور ٹیکنالوجی کورسس میں ماؤن ٹرینگ کورسس میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ اجے سنگھ کو انڈونیشیا میں یو این سینئر مشن لیڈر کورس میں شرکت کے لئے منتخب کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ برطانیہ میں رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کے کورس کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ 2013 میں اتراکھنڈ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کو راحتی سرگرمیوں کی کوششوں کا ایک سرگرم حصہ  تھا۔انہوں نے2017 میں  اترپردیش اور بہار میں  راحتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔جبکہ 2018 کیرالہ میں سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ وہ حکومت کی کووڈ کے خلاف مہم کی کوششوں میں بھی سرگرم رہے۔

2.jpg

 

******

 

 ( ش ح ۔ح ا ۔رض)

U- 5037


(Release ID: 1723361) Visitor Counter : 268


Read this release in: English , Hindi , Tamil