صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 23 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.57 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جنہیں لوگوں کو لگایا جانا ہے

Posted On: 01 JUN 2021 10:12AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے ذریعہ ٹیکوں کی براہ راست   خریداری کو بھی آسان بنا رہی ہے۔ جانچ، پتہ لگانے، علاج اور کووڈ کے ضابطوں کے ساتھ عالمی وبا سے نمٹنے اور اسے قابو میں کرنے کے لئے ٹیکہ کاری  بھارت سرکار کی جامع حکمت عملی کاا یک لازمی ستون ہے۔

 پہلی مئی 2021 سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی نرم اور تیز تر فیز تین حکمت عملی کا نفاذ شروع ہوگیا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل)  کے ذریعہ  منظور شدہ  کل ویکسین کا 50 فیصد کسی بھی مینو فیکچررسے ویکسین  بھارت سرکار کے ذریعہ خریدا جائے گا۔ وہ یہ ٹیکے مفت میں ریاستی سرکاروں کو دستیاب کراتی رہے گی جیسے کہ پہلے کیاجاتا رہا ہے۔

بھارت سرکار نے اب تک مفت زمرے  کے ذریعہ اور براہ راست ریاستی خریداری زمرے کے ذریعہ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 23 کروڑ سے زیادہ ٹیکے(231836510) فراہم کئے ہیں۔

ان میں سے ضائع ہوئے ٹیکوں سمیت کل کھپت 215148659 رہی۔ ( یہ ڈاٹا آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب ہے)۔

1.57 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے اب بھی ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں جنہیں لوگوں کو لگایا جانا ہے۔

 

******

 

( ش ح ۔ح ا ۔رض)

Word-326

U- 5032



(Release ID: 1723327) Visitor Counter : 202