بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے پاور گرڈ کی مدد سے دیو میں بجلی کی سپلائی بحال کی
Posted On:
30 MAY 2021 4:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30مئی، 2021/بجلی کی وزارت نے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) کی مدد سے جو حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے تاؤتے طوفان کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد دیو میں بجلی پہنچانے والی 220 کلو واٹ ٹیمبڈی –دھوکڈوا اور ساورکنڈلا – دھوکڈوا ٹرانسمیشن لائنیں بحال کیں۔
تقریباً 600 افراد کے عملے پر مشتمل ایک ٹیم نے لائنوں کی جلد بحالی کے لیے دن رات کام کیا۔ یہاں دیگر نقصانات کے علاوہ 33 ٹاور گر گئے تھے۔ پاور گرڈ نے 28 مئی ، 2021 کو 11 ٹاورز قائم کرنے کے لیے ہنگامی بحالی نظام کا استعمال کیا اور 220 کلو واٹ ٹمبڈی – دھوکڈوا لائن کو بحال کرتے ہوئے 10 نئے ٹاورز کی تعمیر کی۔
اس لائن کے شروع کیے جانے کے ساتھ ہی 66 کلو واٹ کے ، گیٹ کو کے ذیلی اسٹیشن کو تقویت مل گئی ہے کہ وہ دیو اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بجلی سپلائی فراہم کر یں۔ ساور کنڈلا – دھوکڈوا لائن کی بحالی کا کام فی الحال جاری ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
30.05.2021
U –4992
(Release ID: 1723038)
Visitor Counter : 136