ارضیاتی سائنس کی وزارت

مانسون کے کیرالہ میں 3جون 2021ء تک آنے کا امکان


مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان، 30 مئی کو اُتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، مشرقی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، مغربی بنگال کا ہمالیائی علاقہ اور سکم ، اڈیشہ، انڈمان ونکوبار جزائر ، وسط مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، تلنگانہ، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کےساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں

مغربی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر گرم ہواؤں کے چلنے کا امکان، 30 مئی کو مشرقی راجستھان، جنوبی پنجاب، جنوبی ہریانہ اور وِدربھ میں بھی الگ الگ مقامات پر لُو چلنے کا امکان

Posted On: 30 MAY 2021 10:40AM by PIB Delhi

نئی دہلی،30؍مئی2021:

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے موسم متعلق پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق :

(اتوار 30مئی 2021ء صبح جاری کرنے کا وقت 09:00گھنٹے آئی ایس ٹی کل ہند موسم کے بارے میں امکانات اور تفصیل کا بلیٹن )۔

موسم سے متعلق اہم صورتحال

  • 31مئی 2021ء کو مانسون کے کیرالہ میں آجانے کا امکان ہے۔
  • 30مئی 2021ء سے شمالی مشرقی ریاستوں  اور اس متصل مشرقی ہندوستان میں جنوب سے آنے والی ہواؤں کے مضبوط ہونے کے سبب اِن علاقوں میں الگ الگ مقامات پر بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کے ہونے کا امکان ہے۔
  • ایک طوفان کی شکل مغربی و شمالی پاکستان  اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر بن رہا ہے، جس کا مرکز سمندر کی سطح سے 5.8کلومیٹر اُوپر ہے، جو تقریباً 66 سینٹی گریڈ مشرقی  عرض البلد کے شمال میں 28 سینٹی گریڈ عرض البلد کے شمال میں ہے۔ایک طوفان کا امکان پنجاب اور اس کے اڑس پڑوس میں بھی بناہوا ہے، جس کے نتیجے میں اگلے چار پانچ دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی خطے اور شمال مغرب ہندوستان کے آس پاس کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش؍کہیں گرج کے ساتھ بارش کے ہونے کا امکان ہے۔
  • وِدربھ ، تلنگانہ اور رائل سیما کے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی مدھیہ پردیش اور پڑوس کے جنوبی تمل ناڈو تک ایک ٹرف لائن چلتی ہے، جس کے نتیجے میں کرناٹک کے ساحلی علاقے سے مشرقی وسطی بحر عرب پر ایک طوفان کا امکان بنا ہوا ہے۔ ان سب کے نتیجے میں اگلے چار پانچ دنوں کے دوران کرناٹک، کیرالہ اور ماہے میں کافی تیز بارش ، کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہندوستان کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔اسی طرح اگلے پانچ دنوں کے دوران کیرالہ اور ماہے میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ 2جون کو ساحلی کرناٹک اور جنوب وسطی کرناٹک میں 30 اور 31کو ساحلی آندھراپردیش میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
  • 30 تاریخ کو مغربی راجستھان میں کہیں کہیں گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، اسی طرح 30تاریخ کو مشرقی راجستھان ، جنوبی پنجاب، جنوبی ہریانہ اور وِدربھ میں بھی الگ الگ مقامات پر تیز لو چل سکتی ہے۔

موسم سے متعلق اہم اندازے

  • کیرالہ اور ماہے میں زیادہ تر مقامات پر بارش ؍کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ (08:30 گھنٹے آئی ایس ٹی سے کل 17:30گھنٹے آئی ایس ٹی تک)ساحلی کرناٹک میں کئی مقامات پر جھارکھنڈ ، مشرقی ترپردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد و وسط مہاراشٹر کے بعض مقامات  اور انڈمان و نکوبار جزائز، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، بہار، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر کوکن اور گوا و ساحلی آندھرا پردیش اور ینم میں جگہ جگہ بارش ہوئی۔
  • بارش درج کی گئی:(کل کے 08:30گھنٹے آئی ایس ٹی سے 17:30گھنٹےا ٓئی ایس ٹی تک)(ایک سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ): کوزی کوٹ-3؛منگلور(پنمبور)اور بتوتے-2، بہرائچ، رانچی اور کُنّور -1سینٹی میٹر ہرجگہ۔
  • آندھی کا اندازہ:(کل کے 08:30گھنٹے آئی ایس ٹی سےآج 05:30بجے گھنٹے آئی ایس ٹی تک) جموں و کشمیر ، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفر آباد اور ہماچل پردیش کے کئی حصے مغربی  مدھیہ پردیش، ساحلی آندھرا پردیش، ینم اور وسطی مہاراشٹر میں بعض مقامات پر اور پنجاب، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، بہار، اُڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ اور مراٹھواڑہ میں الگ الگ مقامات پر دھول بھری آندھی چلی۔
  • کل شمال مغربی راجستھان کے کئی حصوں میں گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اگلے 5دنوں کے دوران موسم سے متعلق انتباہ*

30 مئی (پہلا دن): مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر بجلی اور تیز ہواؤں (40سے 50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار)کے ساتھ گرج ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان۔ اتر اکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، مشرقی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، مغربی بنگال کا ہمالیائی خطہ ، سکم، اُڈیشہ، انڈ مان و نکوبار جزائر میں الگ الگ مقامات پر بجلی اور تیز ہواؤں 40-30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ وسط مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ، تلنگانہ، کیرالہ اور ماہے  ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مغربی اترپردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کا ساحلی علاقہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگا لینڈ، میزورم، تریپورہ، کوکن، گوا ، ساحلی آندھراپردیش، ینم، رائل سیما، کراناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل ، لکشدیپ اور مغربی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ دھول بھری آندھی (50-40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) سے چلنے کا امکان ہے۔

31 مئی (دوسرا دن): اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، مغربی بنگال میں گنگا سے متصل علاقےمیں الگ الگ جگہوں پر بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنے  کا امکان ہے۔وسط مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، تلنگانہ ، کیرالہ، ماہے، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مشرقی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ،  مغربی بنگال کے ہمالیائی خطے میں الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اسی طرح سکم، اُڈیشہ، انڈمان و نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کوکن اور گوا، ساحلی آندھراپردیش اور ینم ، رائل سیما، کرناٹک ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور لکشدیپ، مغربی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کےساتھ 50-40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔ شمال مغربی اور آس پاس کے شمال مغربی بحرعرب اور جنوب مغربی بحر عرب میں تیز موسم (ہوا کی رفتار 50-40کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوسکتی ہے۔لکشدیپ اور کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔

یکم جون(تیسرا دن): اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اُڈیشہ، وسط مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، تلنگانہ،  مدھیہ پردیش، کیرالہ ، ماہے ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مشرقی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمان و نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ساحلی آندھراپردیش، ینم، رائل سیما، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، لکشدیپ ، مغربی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ دھول بھری آندھی (50-40کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار)کے چلنے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال کے ہمالیائی خطے اور سکم، اُڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر تیز بارش کا امکان ۔

2جون(چوتھا دن): اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اُڈیشہ، وسط مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، تلنگانہ،  مدھیہ پردیش، کیرالہ ، ماہے ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مشرقی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمان و نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ساحلی آندھراپردیش، ینم، رائل سیما، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، لکشدیپ ، مغربی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور طوفان کے آنے کا امکان۔جنوب مغربی بحرعرب کے اُوپر تیز موسم (ہوا کی رفتار 50-40کلو میٹر فی گھنٹہ )کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو اِن علاقوں میں اپنی سرگرمیاں نہیں چلانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

3جون(پانچواں دن): اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان، وِدربھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اُڈیشہ، وسط مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، تلنگانہ،  مدھیہ پردیش، کیرالہ ، ماہے ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مشرقی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمان و نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ساحلی آندھراپردیش، ینم، رائل سیما، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، لکشدیپ ، مغربی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور طوفان کے آنے کا امکان۔جنوب مغربی بحرعرب کے اُوپر تیز موسم (ہوا کی رفتار 40-40کلو میٹر فی گھنٹہ )کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو اِن علاقوں میں اپنی سرگرمیاں نہیں چلانے کی ہدایت کی جاتی ہے،جبکہ مغربی راجستھان میں بعض مقامات پر 50-40کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کےساتھ دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔

  • آسام، میگھالیہ، کرناٹک کے ساحلی اور جنوبی اندرونی علاقے اور کیرالہ  و ماہے میں الگ الگ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی بحر عرب کے اُوپر تیز موسم (ہوا کی رفتار 50-40کلو میٹر فی گھنٹہ)کا امکان ہے۔ماہی گیروں کو ان علاقوں میں سرگرمیاں نہیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(Please CLICK HERE for details in graphics)

 

 

************

 

 ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4979)


(Release ID: 1722991) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Tamil