وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اور آندھرا پردیش حکومت نے مشترکہ طور پر  بڑے اسپتالوں میں  آکسیجن سسٹمز کی مرمت اور آڈٹ کا کام انجام دیا

Posted On: 29 MAY 2021 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29   مئی 2021،   آندھرا پردیش کی ریاستی انتظامیہ کی درخواست پر  نیول ڈوک یارڈ وشاکھا پٹنم  (این ڈی وی) کی ماہرین کی ٹیموں نے  مشترکہ طور پر  آکسیجن ڈسٹریبوشن سسٹمز اور  جنریشن پلانٹس کی مرمت اور آڈٹ  کاکام پورا کیا۔ گزشتہ ایک ماہ سے ریاستی حکومت کے حکام کے ساتھ تال میل برقرار رکھتے ہوئے بحریہ کی 6 ٹیموں نے  12 شہروں میں سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا۔ ا ن شہروں میں نیلور، تروپتی،  گنٹور،  اونگلولے، راجا مندری، اننت پور، وجے واڑہ، کاکی ناڑہ اور کڈپا شامل ہیں۔ انہوں نے آکسیجن جنریشن پلانٹ والی 4 صنعتوں اور  15 بڑے اسپتالوں کا بھی دورہ کیا۔

سری کرشن ا تیجا ایئر پروڈکٹس، نیلور میں   کرائیو جینک آکسیجن جنریشن پلانٹ  2012 سے کام نہیں کررہا تھا۔ اس کو  چالو کرنے میں این ڈی وی ٹیموں اور مقامی حکام نے  بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا۔ یارڈ ٹیم پلانٹ کو چلانے اور آکسیجن تیار کرنے کے لئے ایک ہفتے  تک اس مقام  پر رہی۔ اس طرح ریاست کی  آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بہت فروغ ملا۔

اسی طرح این ڈی وی کے اہلکاروں نے وی ایس  پی اے پلانٹ شری کلا ہستی، تروپتی میں کام کیااور میڈیکل  مقاصد کے لئے  آکسیجن کے مناسب ہونے سے متعلق اہم اعداد و شمار کے مطابق  آکسیجن تیار کی۔ اس طرح انہوں نے  ایک کووڈ کیئر سینٹر میں  آکسیجن والے بستروں کی راہ ہموار کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4971

                          



(Release ID: 1722937) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi