امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران 13فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی


مجموعی طور پر390.68 لاکھ میٹرک ٹن  گیہوں کی خریداری ہوئی جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 344.94 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کی گئی تھی

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) میں گیہوں کی خریداری سے تقریباً 40.81 لاکھ کسانوں کا فائدہ ہوا ہے

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020  اور ربیع مارکیٹنگ سیزن  میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر 772.92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی

سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر 6,91,581.09 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن خریداری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2021 5:25PM by PIB Delhi

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021کے دوران، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، راجستھان، دہلی، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں ایم ایس پر گیہوں کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے، جس طرح گذشتہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے اور اب تک  (24.05.2021تک ) 390.68 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔ جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 344.94 لاکھمیٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) میں 40.81  لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی  قیمت پر77,159.58 کروڑ روپے کی  ادائیگی سے فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OTLE.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZWLA.png

رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں   خوش اسلوبی سے جاری ہے،24 مئی 2021 تک 772.92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  کی خریداری کی جاچکی ہے (جس میں خریف  کی فصل 706.43 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی  فصل 66.49 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال  اسی مدت کے دوران 711.90  لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  میں 114.98لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 1,45,927.84  کروڑ روپے کی ادائیگی سے  فائدہ  حاصل ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SWUS.png

 

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M028.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HKO0.png

 

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.37 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

حکومت نے 24مئی 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے3,621.03کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  چنا، مسور،  مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی6,91,581.09 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ،  ہریانہ  اور راجستھان کے4,12,421کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران  کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006N0Z9.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007T2NB.png

*****

ش ح۔ ن ر (30.05.2021)

U NO: 4969

 


(ریلیز آئی ڈی: 1722814) وزیٹر کاؤنٹر : 237