وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعہ ایم وی ایکس -پریس پرل میں لگی آگ  پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ کی کاروائیاںمسلسل جاری ہیں

Posted On: 28 MAY 2021 9:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 مئی         کولمبو کے قریب بحری جہاز ایم وی ایکس- پریس پرل  میں لگی آگ پر قابو پالنے کے لئے فائر فائٹنگ کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے بحری جہاز 'ویبھو' اور 'وجر' ہیوی ڈیوٹی بیرونی فائر فائٹنگ سسٹم کی مدد سے 600 لیٹر فی منٹ کی شرح سے فوم سولوشن / سمندری پانی مسلسل چھڑک رہے ہیں ۔ علاقے میں فائر فائٹنگ یونٹوں کو مشکلات پیش آنے والے علاقے میں غیر معتدل سمندر اور تیز ہواؤں کی صورتحال مسلسل برقرارہے جو فائر فائٹنگ اکائیوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ آئی سی جی کے جہاز مؤثر انداز سے فوم سولوشن/سمندری پانی کے چھڑکاؤکے لیے مسلسل ایم وی  ایکس-پریس پرل کی لمبائی میں مستقل طور پر گردش کر  رہے ہیں۔ جب یہ جہاز اس کے قریب جا رہے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھ رہے ہیں کہ جلے ہوئے یا برباد ہوئے کنٹینروں سے دوری بنائے رکھا جائے کیونکہ ان کے گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔

سری لنکا کے ذریعہ تعینات ٹگس کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے آئی سی جی بحری جہازوں کے ذریعہ مستقل چوبیس گھنٹے آگ بجھانے کی کوششوں نے آگ کو اگلے حصے کی طرف دوبارہ پھیلنے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے اینکر چین کے کیبل کے انتظام کو انتہائی گرمی سے کمزور ہو کر الگ ہونے سے بچایا جا سکے۔ ایسا لگتا ہے کہ آگ اس وقت کافی کم ہوگئی ہے کیونکہ جہاز کے وسط خطے سے سفید دھوئیں دکھائی دے رہی ہیں جو جہاز میں دستیاب دھماکہ خیز اشیاء میں  کی نشاندہی کرتی ہے۔ حالانکہ ، سپر اسٹیکچر سے آگے جہاز کےپچھلے حصے میں ابھی بھی شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔

28 مئی 2021 کو آئی سی جی ڈورنیئر طیارے کے ذریعہ علاقے کے فضائی جائزے میں کسی قسم کے تیل کے رساؤ کا انکشاف نہیں ہوا۔ 25 مئی 2021 کے بعد سے ایم وی ایکس -پریس پرل پر لگی زبردست آگ کے باوجود ، جہاز کا ڈھانچہ ابھی بھی برقرار ہے جس کاکریڈٹ اس کے دوہرے ڈھانچہ اور لگاتار فائر فائٹنگ کی کاوشوں کو دیا جاسکتا ہے۔ جہاز کے ڈھانچے میں کوئی بڑی تبدیلی محسوس نہیں کی گئی ہے۔

کیمیکل اور دیگر خطرناک آئی ایم ڈی جی کوڈ ساز و سامان کے 1،486 کنٹینروں کے علاوہ ، جہاز میں 322 میٹرک ٹن ایندھن بھی ہے۔ فائر فائٹنگ آپریشن کو مزید بڑھانے اورجہاز  سے تیل کے ممکنہ رساؤ سے نمٹنے کے لیے  آئی سی جی کا ایک خصوصی جہاز 29 مئی 2021 تک ممبئی  سے جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہے۔

کوچی ، چنئی اور توتیکورین میں آئی سی جی  کے وسائل ضرورت پڑنے پر فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے تیار ہے ۔آگ پر قابو پانے کی سمت میں جاری مہم کو تیز کرنے کے لیے  سری لنکا کے کوسٹ گارڈ ، میرین انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی (ایم ای پی اے) اور سری لنکا کے دیگر حکام کے ساتھ مستقل ہم آہنگی برقرار ہے۔

آئی سی جی کی امداد حکومت ہندکے ہمسایہ  پہلے پالیسی کے مطابق ہے جس میں بحر ہند کے خطے میں علاقائی خوشحالی ، حفاظت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے سمندری چیلنجوں کا جواب دینے پر زور دیا گیا ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(1)L5E1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICKC4Z.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4947



(Release ID: 1722738) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi