الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

قومی اے آئی پورٹل (انڈیا اے آئی) نے آج اپنی پہلی  سالگرہ منائی

Posted On: 28 MAY 2021 8:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 مئی         قومی اے آئی  پورٹل (https://indiaai.gov.in)‘ ، نے 28 مئی 2021 کو ایک ورچوئل تقریب میں اپنی پہلی سالگرہ منائی ، جس میں تقریبا 400 شرکاء اور معززین شریک ہوئے۔ قومی اے آئی پورٹل وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی (میٹ وائی) کے  نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای  جی ڈی) اور نیسکوم (این اے ایس ایس سی او ایم) کی مشترکہ  پہل ہے اور یہ ملک اور دنیا بھر میں اے آئی سے متعلق خبروں ، سیکھنے ، مضامین ، واقعات اور سرگرمیوں وغیرہ کےلیےایک  مرکزی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس پورٹل کا آغاز مرکزی وزیر برائے  الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی ، قانون و انصاف اور مواصلات جناب روی شنکر پرساد نے 30 مئی 2020 کو کیا تھا۔

سالگرہ کے پروگرام میں لانچ ، فائر سائڈ چیٹ سیشن ، اور ‘اےآئی  پر چرچہ ' جیسے پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس میں ایم ای آئی ٹی وائی ، این ای جی ڈی، نیسکوم اور علمی شراکت دار انفوسیس کے اہم رہنماؤں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہندوستان کیسے اے آئی کا عالمی رہنما بن سکتا ہے اور قابل اعتماد اے آئی حلوں کو عملی جامہ پہنانے کےامکانات پر غور و خوض کیا ۔

آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر انڈیا آئی اے نے ایک ویڈیو کے ذریعہ اپنی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ، جس کے بعد ''ون ایئر آف انڈیا ے آئی ''کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی۔ اس تقریب کے دوران اس  ویب سائٹ کے ہوم پیج کی ایک نئی شکل کی بھی نقاب کشائی کی گئی ۔ پچھلے ایک سال  کے دوران ، انڈیا اے آئی نے 550 سے زیادہ مضامین کا احاطہ کیا ، 10 ویبنار، 34 پوڈکاسٹ، 250 سے زیادہ اسٹارٹ اپ ، 23 انویسٹمنٹ فنڈ ، 30 کالجوں ، 76 اے آئی کیس اسٹڈیز ، 75 مرکزی اقدامات اور 30 ​​ریاستی سطح کے اقدامات، اور 48 تحقیقی رپورٹوں کا احاطہ کیا۔

اس تقریب کے اہم معزز ہستیوں میں انفوسیس کے بانی اور نان ایگزیکٹو چیئرمین  جناب نندن نیلکانی ، وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی میں سکریٹری جناب اجے ساہنی؛ نیسکوم کی صدر محترمہ دیب جانی گھوش ، اور نیشنل ای گورنینس ڈویژن (این جی ڈی)  کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ  شامل تھے ۔

اپنے افتتاحی کلمات میں ، جناب ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ اس پورٹل نے نمایاں سنگ میل حاصل کرلئے ہیں جو اسے حاصل کرنے کے لئے طے کیا گیا تھا ، اور مستقبل قریب میں  یہ  پورٹل  اے آئی کمیونٹی کے درمیان اے آئی سے متعلق علم کے ذخیرے کے لیے اہم متبادل بنے رہنے کی سمت میں اپنی جد و جہد جاری رکھے گا۔

محترمہ دیب جانی گھوش نے جناب نندن نیلکانی اور جناب اجے ساہنی کے ساتھ منعقدہ  ایک خصوصی فائر سائیڈ چیٹ میں ، حفظان صحت، زراعت اور شہری حکمرانی جیسے شعبوں میں اے آئی کے فروغ ، ڈاٹا انٹیگریٹی اور اے آئی کے لیے پلیٹ فارمائزیشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے بحث کی۔

جناب نندن نیلکانی نے فائر سائیڈ چیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کے سب سے مشکل ترین امور میں ، خواہ وہ حفظان صحت ہو،  تعلیم ہو یا عدالتی  امور کا زیر التواء ہونا ، اے آئی کے نفاذ کایہ درست وقت ہے۔ کاروبار کے ساتھ ساتھ ساتھ حکومت اور قومی سطح پر ہم ہندوستان کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع کا استعمال کرنے کے لیے بھی  اے آئی کو بہت ہی انوکھے انداز میں نافذ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ایم ای آئی ٹی وائی میں سکریٹری ،جناب اجے ساہنی نے مزید کہا ، "اے آئی کو نافذ کرنے کا صرف ایک اہم شعبہ خدمات ، خدمات کی فراہمی کا معیار اور فیصلہ سازی میں بہتری لانا ہے۔ مستقبل قومی عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کو فروغ دینے میں پنہاں ہے۔ یہ پلیٹ فارم بہت آسان ، کارگر اور موجودہ سسٹم  اور شراکت داری کو ساتھ لاتے ہیں اور ماحولیاتی نظام کے شراکت داروں میں جدت طرازی اور معیاری خدمات کے دروازے کھولتے ہیں۔ اب اے آئی مشن جو اب ایک شکل اختیار کررہا ہے  اور اس میں اے آئی کو نافذ العمل کرنے پر ہمیں بنیادی طور پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔ "ہمیں لازمی طور پر یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ ہندوستان میں ہماری بنیادی طاقت ہمارے ملک کا پیمانہ ہے اور اس میں ٹیکنالوجی غیر معمولی کردار ادا کرے گی۔"

محترمہ دیب جانی گھوش نے کہا کہ "پچھلےایک سے ڈیڑھ سالوں میں ، ہم  مصنوعی ذہانت کی حقیقی صلاحیتوں کو دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں یہ بھی احساس ہو گیا ہے کہ اے آئی کے لئے راستے ابھی شروع ہوئے ہیں۔"

اس پروگرام کے دوران 'امپلیمنٹنگ ٹرسٹ وردی اے آئی سولوشن" یعنی بھروسہ مند اے آئی حل کوعمل میں لانا، اس موضوع پر ماہانہ 'اے آئی پر بحث' کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں این ای ڈی جی کے شراکت دار اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ اور انفوسیس انڈیا کے سربراہ جناب کارتکیان نیل کندن نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ انفوسیس کے اے آئی ماہر ڈاکٹرروی کے آر جی وی وی (انفوسیس کے ایڈوانسڈ انجینئرنگ گروپ کے سربراہ) اور انفوسیس ایجوکیشن ، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ کے سربراہ نیز نائب صدر جناب تھیرومالا آروہی اور جناب شیام کمار ڈوڈوولا (اے وی پی ایند پرنسپل پروڈکٹ آرکٹیکٹ) نے بھی اے آئی کو قابل اعتماد ہونے ، متعدد اخلاقی پہلوؤں  پر اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ اے آئی پر مبنی آپریشنل ایکسلینس فریم ورک اور براہ راست انٹرپرائز ایپلی کیشن پلیٹ فارم (ایل ای اے پی) اورافادیت کے  متعدد امور  کی بھی نمائش کی گئی جس میں  خاص طور پر دھوکہ دہی کی نشاندہی کرنے کے لئے جی ایس ٹی نیٹ ورک میں اے آئی کا استعمال شامل ہے۔

 

مزید تفصیلات ’نیشنل اے آئی پورٹل‘ پر دستیاب ہیں جو https://indiaai.gov.in  پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4945

 



(Release ID: 1722689) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Marathi , Hindi