عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اودھم پور لوک   سبھا حلقہ انتخاب کے  ایک ڈی ڈی سی چیئرمین اور میونسپل کونسل  صدور کے ساتھ بات چیت کی


وزیر موصوف نے کہا کہ  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کا سامنا کرنے  میں  ڈی ڈی سی اور  میونسپل سربراہان کا رول بہت اہم ہے


وزیر موصوف نے  جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں  مفت ’ٹیلی کنسلٹیشن‘ سہولت کو بحال کئےجانے پر  زور دیا

Posted On: 24 MAY 2021 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24   مئی 2021،   شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادانہ چارجی )، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کےوزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ۔ 19 بندوبست کے سلسلے میں  اودھم پور لوک سبھا حلقہ انتخاب کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور میونسپل کونسل  صدور کے ساتھ بات چیت کی اور  ان سے کہا کہ وہ  اپنے متعلقہ اضلاع ، حلقہ  انتخاب اور علاقوں میں کووڈ ۔ 19 سے متعلق سہولیات  کا مستقل طور پر جائزہ لیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے متعلقہ حلقہ انتخاب میں  کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  منتخبہ نمائندے ہونے کےناطے، ان کا رول بہت اہم ہے۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قانونی طور پر بااختیار ہونے کے ناطے  منتخبہ ڈی ڈی سی کے نمائندے  اپنے وسائل اور اختیار کا استعمال کرتے ہوئے، اس عالمی وبا کے سلسلے میں  اہم رول ادا کرسکتے ہیں اور  عوام کی توقعات کو پورا کرسکتے ہیں۔  وزیر موصوف نے ان سے کہا کہ وہ   ضلع کے  متعلقہ ڈپٹی کمشنروں اور  اعلی ہیلتھ افسران  کے ساتھ  مستقل طور پر میٹنگیں کریں تاکہ  کووڈ ۔ 19 بندوبست سے متعلق اہم ضرورتوں چاہے وہ  وینٹی لیٹر ہوں،  یا آکسیجن کنسنٹریٹر  سے متعلق ضرورت، ان کا  فوری طور پر  پتہ لگایا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Collage01W641.jpg

 

وزیر موصوف نے  بات چیت کے دوران  دیہی اور دور دراز کے علاقوں کے لئے  ’مفت ٹیلی کنسلٹیشن‘ سہولتوں  کو بحال کئے جانے پر زور دیا، جس کے لئے  شفٹ وار بنیاد پر  منظور شدہ ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرنے کے لئے  رہنما خطوط پہلے سے موجود ہیں اور  اس سے  غیر دانش مندانہ ریفرل نظام سے  ضلع اسپتالوں میں  مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں کمی آئے گی۔

پورے جموں و کشمیر میں  ٹیکہ کاری مہم کے معاملے میں  صف اول کے  کارکنان  کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ حالیہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق  اوسطاً جموں وکشمیر میں  62 فیصد سے زیادہ ٹیکہ کاری  ہوچکی ہے جو کہ  باقی ملک  سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنچایت کی سطح پر  ٹیکہ کاری مراکز قائم کرتے ہوئے  ڈی ڈی سی چیئر پرسن  ٹیکہ کاری کی مہم میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں اور  مقامی اور انتظامی طور پر اس کام میں مدد کرسکتے ہیں۔

جموں و  کشمیر میں موجودہ کووڈ پازیٹی وٹی  اور اموات کے شرح کے بارے میں  وزیر موصوف نے کہا کہ  گزشتہ  کئی روز سے  کووڈ ۔ 19 کی شرح اموات اور پازیٹی وٹی میں کافی کمی آئے ہے جو کہ  اس عالمی وبا کے دوران ایک اچھی علامت ہے اور اس سے  پورے جموں وکشمیرمیں  تیز کی گئی صحت دیکھ ریکھ خدمات میں  عوام کے اعتماد  میں اضافہ ہوگا۔

ڈی ڈی سی چیئر پرسن کے ذریعہ   غیر کووڈ  سنگین مریضوں کے علاج کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ، خصوصی طور پر کینسر کے مریضوں کے بارے میں جنہیں کیمو تھریپی کی ضرورت ہوتی ہے اور   گردے کی مریضوں کےبارے میں جنہیں ڈائلیسز کی ضرورت ہوتی ہے،  ان سوالات کےجواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ  گزشتہ کئی روز سے  چونکہ  کووڈ۔ 19 معاملات میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے،  اس لئے اب  جی ایم سی اور دیگر متعلقہ اسپتالوں میں ایسے مریضوں کے لئے  بیڈز  دستیاب کرائے جارہےہیں۔

بات چیت میں شرکت کرنے والے ڈی ڈی سی چیئر پرسنز اور   میونسپل کونسل صدور نے  اودھم پور لوک سبھاحلقہ انتخاب کےلئے  اپنے ذاتی وسائل سے  کووڈ سے متعلق سامان  بھیجنے کے لئے  اور جہاں کہیں ضرورت ہوئی،  آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کے لئے  مرکزی وزیر کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے  اس حلقہ انتخاب میں  کووڈ سہولتوں کے لئے  اپنےایم پی فنڈ سے  2.5 کروڑ روپے مختص کرنے پر  بھی  ان کا شکریہ اداکیا۔

ڈی ڈی سی چیئر پرسن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی مداخلت سے  اسپتالوں میں اب آکسیجن کی خاطر خواہ سپلائی ہوئی ہے اور وزیر موصوف کی فوری کوششوں کے بعد  کووڈ۔ 19 بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4942

                          



(Release ID: 1722681) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil