وزارت دفاع

ہندوستانی ساحلی محافظ جہازوں کے ذریعہ کنٹینر جہاز ایم وی ایکس-پر لیس پرل پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جاری

Posted On: 27 MAY 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍مئی2021:

ہندوستانی ساحلوں کی حفاظت کرنے والے جہازویبھواور وجر کے ذریعے کولمبو کے ساحل کے قریب کنٹینر جہاز ایم وی ایکس-پریس پرل پر لگی خطرناک آگ کو بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ آئی سی جی ڈورنیر طیارہ نے تجزیہ اور مدد کے لئے خطہ میں اڑان بھری۔ علاقہ میں تیل رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آئی سی جی جہازسمندر پرہری، جو ایک مخصوص آلودگی عمل(پی آر)جہاز ہے کو بھی آلودگی کے نقطہ نظر سے بھیجا گیا ہے تاکہ آگ بجھانے کی کوششوں کو بڑھایا جاسکے اور تیل کے رساؤ کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ آئی سی جی نے سری لنکائی حکام کی درخواست اور بھارت سرکار کے احکامات کے مطابق اپنے وسائل کی تعیناتی کی ہے۔

بحران کا شکار جہاز ایم وی ایکس-پریس پرل نائٹرک ایسڈ اور دیگر خطرناک آئی ایم ڈی جی کوڈ کیمیکل کے ساتھ 1486کنٹینر لے جارہاتھا۔ تیز آگ کنٹینروں کو نقصان اور موجودہ خراب موسم کی وجہ سے جہاز ایک طرف جھک گیا جس کے نتیجہ میں کنٹینر پانی میں گرگیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے آئی سی جی کے دو جہازوں اور سری لنکائی حکام کے پار ٹگس کے ذریعے اجتماعی کوشش جاری ہے۔

آئی سی جی کے جہاز’وجر‘نے 26 مئی 2021ء کی شام میں کولمبو بندرگاہ میں دخلہ لیا گیا اور آج صبح آگ بجھانے کی کوشوں میں شامل ہونے سے قبل جہاز میں سری لنکا کے حکام کو 4500لیٹر اے ایف ایف ایف کمپاؤنڈ اور 450کلو گرام کیمیکل پاؤڈر سونپا۔ آئی سی جی نے آلودگی عمل کی سمت میں فوری مدد کے لئے کوچی، چنئی اور توتی کورِن میں اپنے وسائل بھی انتطار میں رکھے ہیں۔ ایم وی ایکس-پریس پرل میں آگ کو روکنے کی سمت میں کل ملاکر اٹھائے جاریے قدموں اور کارروائیوں میں تیزی لانے کے لئے سری لنکائی ساحلی محافظ اور دیگر سری لنکائی حکام کے ساتھ مسلسل اشتراک بنائے رکھا جارہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4891)



(Release ID: 1722674) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu