ارضیاتی سائنس کی وزارت
اگلے 12 گھنٹوں میں گردابی طوفان ‘‘توتکے ’’شدید دباؤ والے علاقوں میں تیز تر ہونے اور پھر اگلے 24 گھنٹوں میں مزید تیز ہوکر 18 مئی کی صبح تک اس کے شمال مغرب کی جانب بڑھ کر گجرات ساحل کے قریب پہنچ جانے کا امکان ہے
Posted On:
14 MAY 2021 9:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 مئی
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:
پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران ، لکشدیپ خطے اور اس سے ملحق جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی بحر عرب میں بنا ہوا کم دباؤ کا علاقہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی سمت بڑھ گیا ہے۔آج شام 1730 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق یہ لکشدیپ اور اس سے ملحقہ جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی بحرعرب میں 11.6 ڈگری شمال طول البلد پر او ر 72.6 ڈگری مشرقی طول البلد پر امینی دیوی سے تقریبا 55 کلو میٹر شمال مغرب میں کنور کیرل سے 290 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور ویروال، گجرات سے 1060 کلومیٹر جنوب مشرق میں مرکوز تھا۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور 24 گھنٹوں کے بعد مزید تیزی آسکتی ہے۔ 18 مئی کی صبح تک طوفان کے شمال مشرق-مغرب کی طرف بڑھنے اور گجرات ساحل کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔
درج ذیل جدول میں پیشگوئی کی ترتیب اور شدت کی تفصیل دی گئی ہے۔
تاریخ؍وقت (آئی ایس ٹی)
|
محل وقوع (شمالی عرض البلد / مشرقی طول البلد)
|
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)
|
گردابی اضطراب کا زمرہ
|
14.05.21/1730
|
11.6/72.6
|
50-60 سے 70 تک ہوسکتا ہے
|
14.05.21/1730
|
15.05.21/0530
|
12.9/72.7
|
70-80 سے 90 تک ہوسکتا ہے
|
انتہائی دباؤ
|
15.05.21/1730
|
14.4/72.4
|
95-105 سے 115 تک ممکن
|
گردابی طوفان
|
16.05.2021/0530
|
15.8/71.9
|
125-135 سے 150 تک ممکن
|
شدید گردابی طوفان
|
16.05.21/1730
|
17.3/71.3
|
135-145سے 160 تک ممکن
|
انتہائی تیز گردابی طوفان
|
17.05.21/0530
|
18.5/70.5
|
145-155 سے 165 تک ممکن
|
انتہائی تیز گردابی طوفان
|
17.05.21/1730
|
19.8/69.7
|
150-160 سے 175 تک ممکن
|
انتہائی تیز گردابی طوفان
|
18.05.21/0530
|
21.4/69.0
|
150-160 سے 175 تک ممکن
|
انتہائی تیز گردابی طوفان
|
18.05.21/1730
|
23.0/69.2
|
125-135 سے 150 تک ممکن
|
انتہائی تیز گردابی طوفان
|
انتباہ:
- بارش
- لکشدیپ جزائر: 14 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اورکچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش( > _20 سینٹی میٹر) 15 مئی کو الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش اور 16 مئی کو کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان۔
- کیرالہ: 14 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجہ کی بارش اور کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش( > _20 سینٹی میٹر) 15 مئی کو الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے شدید بارش اور 16 اور 17 مئی کو ایک یا دو مقامات پر بھاری سے بہت تیز بارش ۔
- تمل ناڈو (گھاٹ اضلاع): متعدد مقامات پر 14 مئی کو ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور 15 مئی کو ایک یا دو مقامات پر بھاری سے موسلا دھار بارش۔
- کرناٹک (ساحلی اور اس سے ملحقہ گھاٹ اضلاع): 14 اور 15 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش۔ کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور ایک یا دو مقامات پر انتہائی تیز بارش ، 16 مئی کو ایک یا دو مقامات پر شدید بارش۔
- کونکن اور گوا: 14 مئی کو گوا میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور ایک یا دو مقامات پر تیز بارش کا امکان۔15 مئی کو جنوبی کونکن اور گوا میں بیشتر مقامات پر تیز سے انتہائی تیز بارش اور شمالی کونکن میں ایک یا دو مقامات پر شدید بارش اور 16 مئی کو ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا امکان۔
- گجرات: سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں 16 مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور ایک یا دو مقامات پر موسلا دھار بارش۔17 مئی کو ، زیادہ تر مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش(<_20 سینٹی میٹر)۔ 18 مئی کو ، سوراشٹر اور کچھ میں ایک یا دو مقامات پر انتہائی تیز بارش کا امکان ۔
- جنوب مغربی راجستھان: 17 اور 18 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور ایک یا دو مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
(II) ہوائی انتباہ:
- 14 مئی کو ، جنوب مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ لکشدیپ-مالدیپ اور بحر ہند میں ناخوشگوار موسم کے ساتھ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہیں۔
- 15 مئی کی صبح سے مشرق وسطی بحرہ عرب اور اس سے متصل جنوب مشرقی بحرہ عرب اور لکشدیپ خطے میں ان ہواؤں کی رفتار طوفانی ہوکر 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائیں گی اور یہ مزید بڑھ کر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
- 14 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر ہواؤں کی رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جو بڑھ کر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔15 مئی کو کیرالہ کرناٹک ساحل پر سمندری ہواؤں کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہےگی جو بڑھ کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
- 15 مئی کو ، جنوبی مہاراشٹر-گوا کے ساحلوں پر سمندری ہواؤں کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ، جو بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔16 مئی کو ، جنوبی مہاراشٹر - گوا کے ساحل پر سمندری ہوا کی رفتار 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
- 17 مئی کی صبح تک جنوبی گجرات اور دمن اور دیو ساحل سے متصل شمال مشرقی بحر عرب میں تیز طوفانی سمندری ہواؤں کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔جو 18 مئی کے ابتدائی اوقات میں 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس سے بھی زیادہ 115 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہواؤں کی یہ رفتار 18 مئی کی صبح تک اور بھی بڑھ سکتی ہے۔
(III) سمندر کے حالات:
- 14 مئی کو بحر ہند کے جنوب مشرقی بحر عرب اور اس سے متصل لکشدیپ- مالدیپ خطہ اور خط استواکی بحر ہند کے سمندری حالات ہنگامہ خیز حالت سے انتہائی ہنگامہ خیز ہوں گے۔
- 15 اور 16 مئی کو مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں اور 17 مئی کو شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اونچی سے بہت اونچی لہریں اٹھیں گی۔
- 14 اور 15 مئی کو ، کومورن خطے اور کیرالہ کے ساحل پر سمندر تباہ کن اور اور انہتائی کن رہے گا۔ 15 مئی کو کرناٹک کے ساحل اور مشرقی وسطی بحر عرب میں اور 15 اور 16 مئی کو مہاراشٹر اور گوا ساحل پر سمندر بہت ہنگامہ خیز اور انتہائی ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے۔ 17 مئی کی صبح تک ، جنوبی گجرات کے ساحل سے متصل شمال مشرقی بحر عرب کے تباہ کن سے انتہائی تباہ کن ہونے اور 18 مئی کی صبح سے انتہائی ہنگامہ خیز سے شدید خطرناک ہونے کا امکان ہے۔
(IV) سمندری لہر کا انتباہ:
- انتہائی اونچی لہروں سے بھی ایک میٹر زیادہ کی لہر آنے کے سبب 15 اور 16 مئی کو لکشدیپ جزائر کے نشیبی علاقوں کے ڈوبنے کا امکان ہے۔
(V) ماہی گیروں کو انتباہ:
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 18 مئی تک جنوب مشرقی بحر عرب ، لکشدیپ ، مالدیپ کا علاقہ ، کرناٹک ساحل سے متصل وسط مشرقی بحر عرب ، مہاراشٹر اور گوا سے متصل سمندری ساحلی علاقوں اور مشرقی وسطی بحر عرب اور گجرات سے متصل سمندری ساحل اور اس سے منسلک شمال مشرقی بحر عرب میں نہ جائیں۔
- جو بھی لوگ اس وقت شمالی اور مشرقی وسطی بحر عرب میں گئے ہیں انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ واپس سمندری ساحل پر لوٹ آئیں۔
(vi) جنوب مشرقی ، مشرقی وسط اور شمال مشرقی بحر عرب ، لکشدیپ ، مالدیپ کے خطے اور لکشدویپ جزائر ، کیرالہ ، کرناٹک ، گوا ، مہاراشٹر ، گجرات کے ساحل کے ساتھ ساتھ ان تمام ریاستوں کے ساحلی اور ملحقہ اضلاع پر متوقع اثر:
- اس پورے خطے میں زیادہ طغیانی سے سمندر میں اونچی اونچی لہروں کے ساتھ ہی تیز ہواؤں کے سبب شپنگ اور مچھلی پکڑنے کے کام متاثر ہوں گے۔
- لکشدیپ کے نشیبی علاقوں میں 14 سے 16 مئی کے دوران پانی بھر جائےگا۔
- کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی اضلاع میں 14 سے 16 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب اور تودے کھسکنے کا خدشہ۔ گجرات کے سوراشٹر اور کچھ کے اضلاع میں بھی 18 سے 19 مئی کے دوران بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب اور تودے کھسکنے کا امکان ہے۔
- آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ساحلی علاقوں میں لوگوں اور مویشیوں کے ساتھ ساتھ کچی اور غیر محفوظ عمارتوں پر بھی بری طرح اثر پڑنے کا امکان ہے۔
(VII) مشورہ :
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 14 سے 18 مئی کی مدت کے دوران بحر عرب میں نہ جائیں۔
- کشتیاں اور سمندری جہازوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
- ہندوستان کے مغربی ساحل پر واقع تمام بندرگاہیں اس سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتی ہیں۔
- بحری اڈے اپنے کاموں کے لئے احتیاطی قدم اٹھا سکتے ہیں۔
ناخوشگوار موسم اور تباہ کن سمندر کی انتباہ کے سبب مخصوص علاقے میں سیاحوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
(براہ کرم گرافکس کی تفصیلی معلومات کے لئے یہاں کلک کریں)
******
ش ح۔ ع ح۔
U. NO. 4876
(Release ID: 1722403)
Visitor Counter : 174