قانون اور انصاف کی وزارت

10ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر بامبے ہائی کورٹ کاجج بنایاگیا

Posted On: 27 MAY 2021 8:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،27مئی :صدرجمہوریہ ہند ، نے بھارت کے آئین کی دفعہ 217کی شق نمبر -1میں دیئے گئے اختیارات کا استعما ل کرتے ہوئے ،جناب جسٹس اویناش گنونت گھروٹے ، نتن بھگونت راؤ ، سوریہ ونشی ، انل ستیہ وجئے کلور، ملند نریندرجادھو، مکندگووندراؤ سیولکر ، ویریندرسنگھ ، گیان سنگھ بشت ، دیبدواربھال چندراگرسین، محترمہ موکولیلاشری کانت جولکر، سریندرپندھاری ناتھ تواڈے اور نتن رودرسین بورکرکو جو بامبے ہائی کورٹ  کے ایڈیشنل جج ہیں ، بامبے ہائی کورٹ کا جج مقررکیاہے ۔ اس سلسلے میں ایک اطلاع نامہ قانون وانصاف کی وزارت کے تحت آج انصاف کے محکمے نے جاری کیا۔

جناب جسٹس اویناش گنونت گھروٹے ، بی ایس سی ایل ایل بی کا اندراج 23اکتوبر ، 1986کو ایک وکیل کے طورپرکیاگیاتھا۔انھوں نے دیوانی ، ثالثی ، آئینی اورفوجداری مقدمات میں ناگ پوربینچ میں بامبے ہائی کورٹ میں مقدمات لڑے ۔ ان کی مہارت دیوانی اور ثالثی قوانین میں تھی۔ انھیں بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طورپردوسال کے لئےمقررکیاگیا۔ یہ مدت  23اگست ،2019سے شروع ہوئی ۔ ایڈیشنل جج کے طورپران کی مدت 22اگست ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس نتن بھگونت راؤ سوریہ ونشی بی ایس ایل ، ایل ایل بی کا اندراج ایک وکیل کے طورپر5اگست ۔ 1988کو کیاگیاتھا۔ انھوں نے بامبے ہائی کورٹ کی  اورنگ آباد بینچ میں دیوانی ، فوجداری ، آئینی ، لیبرسروس وغیرہ کے مقدمات میں لڑے ۔ ان کی مہارت فوجداری اورآئینی قوانین میں ہے۔ انھیں بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر دوسال کے لئے مقررکیاگیا۔ یہ مدت 23اگست ، 2019سے شروع ہوئی ۔ ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی مدت 22اگست ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس انل ستیہ وجے کلوربی کام ، ایل ایل بی کا اندراج ایک وکیل کے طورپر25جون ، 1992کو ہواتھا۔ انھوں نے بامبے ہائی کورٹ کی ناگپوربینچ میں دیوانی ، فوجداری ، آئینی ، لیبر اورسروس کے مقدمات لڑے ۔ ان کی مہارت آئینی اورسروس قوانین میں ہے ۔ انھوں نے ہائی کورٹ کی ناگپوربینچ میں اسسٹنٹ گورنمنٹ لیڈر اورایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹرکے طورپر سال 2000سے 2005تک خدمات انجام دیں ۔ انھیں بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر دوسال کے لئے مقررکیاگیا، یہ مدت 23اگست ، 2019 کو شروع ہوئی ۔ ان کی مدت ایڈیشنل جج کے طورپر 22اگست ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس ملندنریند رجادھوبی ایس سی ، ایل ایل ایم کا اندراج ایک وکیل کے طورپر 10فروری ، 1998کو کیاگیاتھا، انھوں نے بھارت کے سپریم کورٹ ، بامبے ہائی کورٹ اور بامبے میں ذیلی عدالتوں  /ٹرائبیونلس میں دیوانی ، آئینی اور زمین سے متعلق مقدمات لڑے ۔ ان کی مہارت زمین کو قبضے میں لئے جانے  ،عدالتی درخواستوں و زمین سے متعلق محصول اور ٹاؤن پلاننگ سے متعلق معاملات میں ہے ۔ ان کا تقرر بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر دوسال کے لئے کیاگیاہے۔ یہ مد ت  23اگست ، 2019سے  شروع ہوئی ۔

جناب جسٹس مکندگووندراؤ سیولکر، بی کام ایل ایل بی کی پیدائش 21ستمبر ، 1960کو ہوئی تھی ، ان کا اندراج 3ستمبر ، 1984کو کیاگیاتھا۔ وہ  10اکتوبر ، 1990کو جوڈیشیل سروس میں شامل ہوئے ، انھوں نے مہاراشٹرکی مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسرکے طورپر خدمات انجام دیں۔ ان کا تقرربامبے ہائی کورٹ ایڈیشنل جج کے طورپر دوسال کی مدت کے لئے کیاگیا ۔یہ مدت  5دسمبر ، 2019سے شروع  ہوئی۔ ایڈیشنل جج کے طورپران کی مدت 4دسمبر ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس ویریندرسنگھ گیان سنگھ بشت ، بی ایس سی ایل بی ، ایم آئی آرپی ایم ، (ماسٹرآف انڈسٹریل ریلیشن اینڈ پرسنل منیجمنٹ ) کااندراج ایک وکیل کے طورپر19نومبر ، 1985کوکیاگیاتھا۔ وہ  جوڈیشیل سروس میں 10اگست ، 1990 کو شامل ہوئے تھے ، انھوں نے مہاراشٹرکے مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسرکے طورپر خدمات انجام دیں ۔ انھیں بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر دوسال کے لئے مقررکیاگیا، یہ مدت 5دسمبر ، 2019سےشروع ہوئی۔ ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی یہ مدت 4دسمبر ، 2021کو ختم ہوجائے گے ۔

جناب جسٹس دیبدوار بھال چندراگرسین ، بی کام ایل ایل بی کا اندراج ایک وکیل کے طورپر 3جولائی ، 1985کو کیاگیاتھا۔ وہ 21مئی ، 1992کو جوڈیشیل سروس میں شامل ہوئے تھے ، انھوں نے مہاراشٹرکی مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسرکے طورپر خدمات انجام دیں ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر ان کاتقرر5دسمبر ، 2019سے کیاگیا۔ ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی مدت 16جون ، 2021کوختم ہوجائے گی ، جوان کی ریٹائرمنٹ کی عمر ہے۔

محترمہ جسٹس مکولکا شری کانت جولکر ایم کام ایل ایل بی وایل ایل ایم کا اندراج ایک وکیل کے طورپر 21ستمبر ، 1989کو کیاگیاتھا، وہ جوڈیشیل خدمات میں 2مئی ، 2008کو شامل ہوئی تھی۔ انھوں نے مہاراشٹرکی مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسرکے طورپر خدمات انجام دیں ۔بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر ان کا تقرردوسال کے لئے کیاگیا تھا۔ یہ تقرر 5دسمبر ،2019سے ماناگیاہے ۔ ایڈیشنل جج کے طورپران کی مدت 4دسمبر ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس سریندرپنڈھاری ناتھ تواڈے بی کام ایل ایل بی کااندراج ایک وکیل کے طورپر 12جولائی ، 1984کو کیاگیاتھا وہ جوڈیشیل سروس میں 3ستمبر ، 1990کو شامل ہوئے تھے ۔ انھوں نے مہاراشٹرکی مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسر اوررجسٹرار ، اورجنل سائڈ، انسپکشن -اول اوربامبے ہائی کورٹ میں رجسٹرارجنرل کے طورپر خدمات انجام دیں ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپران کا تقرر 5دسمبر ، 2019سے دوسال کی مدت کے لئے کیاگیا۔ ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی مدت 4دسمبر ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

جناب جسٹس نتن رودرسین بورکر، ایل ایل بی کا اندراج ایک وکیل کے طورپر 8اگست ، 1995کو کیاگیاتھا ، وہ جوڈیشیل سروس میں 2مئی ، 2008کو شام ہوئے تھے ۔انھوں نے مہاراشٹرکی مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل افسرکے طورپرخدمات انجام دیں ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپران کا تقرر 5دسمبر ، 2019سے ، دوسال کے لئے کیاگیا ،۔ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی مدت 4دسمبر ، 2021کو ختم ہوجائے گی ۔

*****************

)28.05.2021 (ش ح ۔اس ۔ع آ

U-4915



(Release ID: 1722397) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi