کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مہاراشٹر سے برطانیہ کے لیے جی آئی تصدیق شدہ گھول وڈ سپوٹا (چیکو) کی برآمد کا آغاز

Posted On: 19 MAY 2021 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مئی، 2021 :  جغرافیائی اشارے (جی آئی) تصدیق شدہ مصنوعات کی برآمد کو خصوصی طور پر بڑھاوا دیتے ہوئے، مہاراشٹر کے پال گھر ضلع سے دہانو گھولوڈ سپوٹا کی ایک کھیپ کو آج برطانیہ بھیج دیا گیا ۔

گھولوڈ سپوٹا کا جی آئی سرٹیفیکیشن مہاراشٹر چیکو اتپادک سنگھ کے پاس ہے اور یہ پھل اپنے میٹھے اور بہترین ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ گھولوڈ گاؤں کی کیلشیم سے مالا مال مٹی سے اس میں غیر معمولی ذائقہ پیدا ہوتا ہے۔

فی الحال ، پال گھر ضلع میں 5000 ہیکٹیر زمین میں سپوٹا یا شجر کا ری کی جاتی ہے۔ سپوٹا اگانے والے 5 ہزار کسانوں میں سے 147 کسان زیادہ تر جی آئی کا استعمال کرتا ہے۔

ایپیڈا اپنی اسکیم کے مختلف عوامل جیسے بنیادی ڈھانچہ فروغ ، کوالٹی کو فروغ دینے اور بازار کے تحت برآمد کاروں کو امداد فراہم کرکے زراعت اور پروسیسنگ خوردنی اشیا کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ، ایپیڈا زراعت اور پروسسنگ خوردنی اشیا کو فروغ دینے کے لیے برآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی فروخت کار اور خریداروں کے مابین میٹنگ (بی ایس ایم)، ورچول تجارتی میلوں کا بھی انعقاد کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ ، محکمہ کامرس (ڈی او سی ) مختلف اسکیموں جیسے برآمد کے لیے تجارتی بنیادی ڈھانچہ اسکیم (ٹی آئی ای ایس) ، بازار رسائی پہل (ایم اے آئی) وغیرہ کے ذریعہ بھی برآمد میں مدد فراہم کرتا ہے۔   

 

 

-----------------------

ش ح۔ش ت۔ر ب

U NO:4879



(Release ID: 1722130) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Marathi , Hindi