ریلوے کی وزارت

ریلوے اور کامرس و صنعت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ، اودھم پور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ (یو ایس بی آ ر ایل ) کے کام کاج کا جائزہ لیا



کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ہونے والے وقت کے نقصان کی بھرپائی کے لئے آنے والے مہینوں میں اضافی کوششیں کریں: جناب گوئل

یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کےبقیہ حصے کا کام مشن موڈ میں پورا کیا جائے گا، مکمل ہونے کی تاریخ اپریل 2023 ہے

کشمیر خطے کے لئے بقیہ ملک سے ہر موسم میں کام کرنے والی کنکٹی وٹی فراہم کرانے پر فوکس

تعمیر کے کام اور ریل لائن بچھانےکے کام میں تیزی لانے کے لئے پروجیکٹ کا وقتاً فوقتاً جائزہ

سال 22۔2021 کے لئے یو ایس بی آر ایل کا بجٹ 4200 کروڑ روپے ہے

Posted On: 25 MAY 2021 8:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  25   مئی 2021،   ریلوے اور  کامرس و صنعت  اور امور صارفین،  خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ، آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اودھم پور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ (یو ایس بی آ ر ایل ) کے  کام کاج کا جائزہ لیا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور  سی ای او  کے ساتھ ریلوے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریلوے کے وزیر نے کووڈ کی موجودہ صورتحال کےباوجود  اپریل اور مئی 2021 میں یو ایس بی آ ر ایل پروجیکٹ کے  کے ذریعے کئے گئے کام کی ستائش کی۔

انہوں نے  کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ہونے والے وقت کے نقصان  کی بھرپائی کے لئے آنے والے مہینوں میں  اضافی کوششیں کئے جانی کی ہدایت دی۔

ریلوے کے وزیر کو بتایا گیا کہ سال 22۔2021 کے لئے یو ایس بی آر ایل کا بجٹ 4200 کروڑ روپے  کاہے۔

وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ اس پروجیکٹ  کے لئےبجٹ کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

اودھم پور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ (یو ایس بی آ ر ایل )  کی تفصیل :

  1. پروجیکٹ  کا پس منظر

اودھم پور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ (یو ایس بی آ ر ایل )  کی لمبائی 272 کلو میٹر ہے جو کہ کشمیر وادی کو بقیہ ملک سے  جوڑتے ہوئے  اودھم پور سے بارہمولہ جائے گی۔ اس کو 2002 میں قومی پروجیکٹ قرار دیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے 272 کلو میٹر میں سے 161 کلو میٹر کا کام مکمل ہوچکا ہے اسے شروع کیاجاچکا ہے۔ کام کی صورتحال  درج ذیل ہے۔

  1. اودھم پور۔ کٹرا۔ 25 کلو میٹر (جولائی 2014 میں شروع کیا گیا)
  2. قاضی گنڈ۔ بارہمولہ ۔ 118 کلومیٹر (اکتوبر 2009 میں شروع کیا گیا)
  3. بنیہال۔ قاضی گنڈ۔ 18 کلو میٹر (جون 2013 میں شروع کیا گیا)
  4. کٹرا سے بنیہال۔ 111 کلو میٹر  کام جاری ہے(23۔2022 تک تکمیل کا نشانہ)

 

  1. یو ایس بی آر ایل پروجیٹ کا کٹرا۔ بنیہال سیکشن

کٹرا۔ بنیہال سیکشن (111 کلو  میٹر) کا کام جاری ہے اور  اس سیکشن کے 111 کلو میٹر میں  97 کلو میٹر  کی سرنگ شامل ہے جو کہ پورے کام کا 87  فیصد حصہ ہے۔ سرنگ  ٹی۔ 49  کی لمبائی 12.75 کلو میٹر ہے۔

اس 97.6 کلو میٹر لمبائی والی سرنگ میں  27 سرنگیں ہیں اور  8 اسکیپ  ٹنل ہیں جن کی لمبائی 66.4 کلو میتر ہے اس طرح  کنٹرا۔ بنیہال میں تعمیر کی جانے والی سرنگوں کی مجموعی لمبائی تقریباً 164 کلو میٹر ہے۔ اس وقت  140.81 کلو میٹر سرنگ بنانے کا کام  یعنی 97.6 کلو میٹر میں سے 84.2 کلو میٹر  (20 سرنگیں) اور 66.4 کلو میٹر (8 سرنگوں) میں سے 56.61 کلو میٹر (تین سرنگوں) کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس پروجیکٹ میں کل 37 پُل ہیں۔ جن کی مجموعی لمبائی 7 کلو میٹر ہے۔ ان میں 26 بڑے اور گیارہ چھوٹے پل شامل ہیں۔اس وقت 13 بڑے پلوں اور 10 چھوٹوں پلوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ان پلوں میں جناب برج (لمبائی 315 میٹر) جو کہ  دنیا میں  سب سے اونچا ریلوے پُل ہوگا۔

  1. اپریل 21 سے مئی 21 تک کا اہم کام کاج
  • چناب برج۔  دنیا کے سب سے اونچے ریلوے برج  کےآرچ کلوزر کا کام اپریل میں مکمل ہوا۔ اپریل 2021 میں 58 ایم ٹی اور مئی 2021 میں 163 ایم ٹی  کی لانچنگ کی گئی۔ مجموعی لانچنگ 10619 ایم ٹی کی ہوئی۔
  • انجی برج۔  مین پائلون کنکریٹنگ: اپریل 2021 میں 4 ایم لفٹ اور مئی 2021 میں 4 ایم لفٹ ۔ 193 ایم میں سے مین پائلن کا 130 ایم کا کام مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ ریاسی ایریا  میں برج 39 بکّال (ریاسی) ایریا میں برج نمبر 43 کا کافی کام مکمل ہوا۔
  • سرنگ ٹی۔2 (مین ٹنل) جس کی لمبائی 5093 ایم ہے، کے سلسلے میں   کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
  • سرنگ نمبر ٹی۔ 74 آر، جس کی لمبائی 8.6 کلو میٹر ہے، کے سلسلے میں  3 اکتوبر 2020 کو  بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ جو کہ پیر پنجال سرنگ  (11.2 کلو میٹر) کےبعد یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے ذریعہ تعمیر کردہ  دوسری سب سے لمبی سرنگ ہے۔
  • برج نمبر 88 (ایک ضرب 45.7 ایم) اکتوبر 2020 میں مکمل ہوا۔
  • برج نمبر 138 3 ضرب 30.5 ایم ، نومبر 2020 میں مکمل ہوا۔
  • برج نمبر 59 مارچ 2021 کو مکمل ہوا ہے
  • اس مالی سال کے دورن  مجموعی طور پر 15480 ایم ٹی  برج فیری کیشن کا کام کیا گیا جو کہ اس مالی سال میں اب تک  ریکارڈ فیبریکیشن ہے۔
  1. ٹینڈر کی صورتحال: فروری 2021 سے کے آر سی ایل اور ارکون نے بالترتیب 580 کروڑ روپے اور 32.84 کروڑ روپے کے ٹیندروں کو حتمی شکل دی ہے۔ ارکون اور کے آر سی ایل کے ذریعہ بالترتیب 915 کرو ڑ  روپے اور 234 کروڑ روپے کے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔ ریلوے کے وزیر کو بتایاگیا کہ  435 کروڑ روپے کے بقیہ ٹینڈر جون 2021 میں جاری کئے جائیں گے۔
  2. بنیہال ۔ بارہمولہ سیکشن کی بجلی کاری:

بنیہال سے بارہمولہ تک کی  136 کلو میٹر ریلوے لائن  کو پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے اور ا س کی بجلی کاری کے کام کو بھی منظوری دی جاچکی ہے۔ تمام ٹینڈر تفویض کئے جاچکے ہیں اور  ایس اینڈ ٹی پلان منظور کئے جاچکے ہیں اور کام  جاری ہے۔بنیہال ۔بارہمولہ  سیکشن میں  ریلوے کی بجلی کاری کا کام  مارچ 2022 تک مکمل کرنے کا نشانہ ہے۔

پروجیکٹ کی مکمل کئے جانے کی تاریخ اپریل 2023 ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4857                          


(Release ID: 1721997) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi , Telugu