ارضیاتی سائنس کی وزارت

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ’یاس‘ کے شمال – شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور شدید ہو کر ایک بہت شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا اندیشہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2021 1:01PM by PIB Delhi

نئیدہلی، 25مئی2021،

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے قومی مرکز  کے مطابق :

(جاری کرنے کا وقت: بھارتی معیاری وقت 1215 بجے، بتاریخ 25 مئی 2021))

شدید سمندری طوفان ’یاس‘مغرب  وسطی اور ملحقہ مشرق وسطی اور شمالی  خلیج بنگال میں۔(اوڈیشہ۔ مغربی بنگال کے ساحلوں کے لئے سمندری طوفان کا انتباہ۔ اورینج میسج)

شدید سمندری طوفان ’یاس‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران  مشرق وسطی  اور ملحقہ مغرب وسطی خلیج بنگال سے  تقریباً 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور  آج 25 مئی کو 2021 کو  (بھارتی معیاری وقت 0830 بجے) مغرب  وسطی اور ملحقہ مشرق وسطی اور شمالی خلیج بنگال میں  پاردیپ اڈیشہ کے تقریباً 280 کلومیٹر جنوب  ۔ جنوب مشرق  ، جنوب – جنوب مشرق ، بالا سور ( اڈیشہ) سے 380 کلو میٹر،  جنوب – جنوب مشرق  دیگھا (مغربی بنگال) سے 370 کلو میٹر اور جنوب  - جنوب مغرب ساگر جزائر  (مغربی بنگال) سے 370 کلومیٹر شمالی عرض البلد اور 18.3 ڈگری مشرقی طول البلد کے88.3 کے قریب مرکوز ہوگیا ہے۔

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوراناس کے شمال – شمال  مغربی  سمت میں  آ گے بڑھنے اور بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے 26 مئی  بروز بدھ کی صبح تک اس کے شمال ۔ شمال مغرب کی جانب بڑھتے رہنے، مزید شدت اختیار کرنے اور اوڈیشہ  کے قریب  شمال مغربی خلیج بنگال  اور  مغربی بنگال  کے ساحلوں تک  اور  چند  بلی ۔ دھمرا بندرگاہ کے بہت قریب  پہنچنے کا امکان ہے۔26 مئی کو دوپہر میں اس کے شمالی  دھمرا اور جنوبی بالا سور کے قریب پاردیپ اور ساگر جرائر کے درمیان شمالی اوڈیشہ۔ مغربی  کے ساحلوں کو بہت شدید سمندری  طوفان کے طور پر پار کرنے کا امکان ہے ۔

 

مندرجہ ذیل فہرست میں پیش گوئی کی ترتیب اور شدت دی گئی ہے:

 

تاریخ ؍ وقت

(بھارتی وقت کے مطابق)

مقام (شمالی عرض البلد ڈگری ؍ مشرقی  طول البلدڈگری)

سطح پر ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری  طوفان کی نوعیت

25.05.21/0830

18.3/88.3

110-100 سے بڑھ کر 120  تک ہو سکتی ہے

شدید  سمندری  طوفان

25.05.21/1130

18.7/88.0

105-115 سے بڑھ کر 125  تک ہو سکتی ہے

شدید سمندری  طوفان

25.05.21/1730

19.5/87.8

125-135 سے بڑھ کر 150  تک ہو سکتی ہے

بہت شدید سمندری طوفان

25.05.21/2330

20.1/87.6

145-155 سے بڑھ کر 170  تک ہو سکتی ہے

بہت شدیدسمندری طوفان

26.05.21/0530

20.7/87.3

155-165 سے بڑھ کر 185  تک ہو سکتی ہے

بہت شدیدسمندری طوفان

26.05.21/1730

21.8/86.3

115-125 سے بڑھ کر 140  تک ہو سکتی ہے

بہت شدیدسمندری طوفان

27.05.21/0530

22.5/85.6

60-70 سے بڑھ کر 80  تک ہو سکتی ہے

سمندری  طوفان

27.05.21/1730

23.2/84.7

35-45 سے بڑھ کر 55  تک ہو سکتی ہے

ہوا کا کم دباؤ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انتباہ

بارش:

  • شمالی  ساحلی آندھرا پردیش: 25 مئی  کو   کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط  بارش اور مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدیدبارش ۔
  • اڈیشہ: 25 مئی کو جگت  سنگھ پور ، کیندر پاڑہ،  بھدرک، بالا سور اضلاع  میں25مئی کوکئی مقامات پرہلکی سےاوسط بارش اورجگت سنگھ پور، کیندرپاڑہ، بالاسور اضلاع میں شدید سے بہت شدید اور انتہائی شدید بارش۔ پوری، کھردا، کٹک، جاج پور، میوربھنج میں شدید سے بہت شدید بارش اورگنجم، ڈھین کنال، کیوں جھر گڑھ اضلاع میں شدید بارش، 26مئی کو جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، جاج پور، بھدرک، بالاسور، میوربھنج، کٹک، ڈھین کنال، کیوں جھر گڑھ میں چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش، پوری کھردا، انگل، دیوگڑھ، سندرگڑھ میں کہیں کہیں بہت شدید بارش اور 27 مئی کو شمالی اندرونی اڈیشہ میں کہیں کہیں شدیدبارش۔
  • مغربی بنگال : 25 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور میدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ میں شدید سے بہت شدید بارش اور ہوڑہ، ہگلی، کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش، 26 مئی کو میدنی پور میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش اور جھار گرام، بانکورہ، جنوبی 24 پرگنہ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش اور پرولیا، ناڈیا، مرشد آباد، مشرقی بردھمان، ہوڑہ، ہگلی، کولکاتا، شمالی چوبیس پرگنہ، ہلدیہ، دارجلنگ، کالنگ پونگ اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش اور 27 مئی کو جھار گرام، مغربی میدنی پور، بانکورہ، پرولیا، مغربی بردھمان، بیر بھوم، مالدا، دارجلنگ، کالنگ پونگ، جلاپائی گڑی میں کہیں کہیں شدید بارش۔
  • جھارکھنڈ: 25 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں شدید بارش، 26 اور 27 مئی کو کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش اور انتہائی شدید بارش۔
  • بہار : 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں شدید سے بہت شدید اور انتہائی شدید بارش اور 28 مئی کو کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش۔
  • آسام اور میگھالیہ:  25اور 26 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش۔

 

ہواکی رفتارسےمتعلق انتباہ

 

وسطی خلیج بنگال اور ملحقہ شمالی خلیج بنگال کے بڑے حصوں میں تیز ہواؤں کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لیکر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور آج شام سے یہ 125 سے 135 اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ شمالی خلیج بنگال میں اورشمالی آندھرا پردیش، اڈیشہ۔ مغربی بنگال۔بنگلہ دیش کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور تیز ہواؤں کی رفتار 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لیکر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ تک چل رہی ہے۔ 25 مئی کی شام  سے شمال مغرب خلیج بنگال اور  شمالی اڈیشہ اور ملحقہ مغربی بنگال کے  ساتھ ساتھ اور ان سے دور  ساتھ ہی  سنگھ پور، کیندر پاڑا،  پوری، اور بھدر ک بالا سور اوڈیشہ  اور مغربی بنگال کے   مشرقی مدنا پور جنوبی 24 پرگنہ    کولکتہ اضلاع میں  65-45 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر    85 فی کلو میٹر فی گھنٹہ   تک کی  تیز  ہوائیں چلیں گی۔

26 مئی کو علی الصبح  شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی اڈیشہ اور ملحقہ مغربی بنگال کے  ساحلوں کے  ساتھ ساتھ اور ان سے دور  ساتھ اور ان سے دور ساتھ ہی  سنگھ پور، کیندر پاڑا،  پوری، اور بھردر ک  میں  تیز ہواؤں کی رفتار  155-165 سے کر  185 فی کلو میٹر ہوگی۔  جو کہ   26 مئی  کی دوپہر سے  اڈیشہ کے بالا سور ضلع تک پہنچے گی۔ 26 مئی کو علی الصبح کے میور گنج ضلع میں 120 -130 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 145 فی کلو میٹر گھنٹہ سےتیز ہوائیں چلیں گی۔ اسی دوران    اوڈیشہ کے  پوری ،کٹک، کھدرا، جاج پور،     اور نمیا گڑھ اضلاع میں ہوا کی رفتار 80-90 فی کلو میٹر گھنٹہ  سے لے کر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچے گی۔ 26 مئی کی شام/رات کو جنوب  مشرقی جھارکھنڈ میں  ہوا ؤں کی رفتار 90-120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تک  اور جنوبی مغربی جھارکھنڈ میں   80-70 فی کلو میٹر گھنٹہ سے کر 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک   ہوگی۔

27 مئی کو  اوڈیشہ  کے کیندر پاڑہ،  بھدرک  بالا سور کیوں جھر گڑھ میو ر بھنج  دیو گڑھ سندر گڑھ، اضلاع  اور  مغربی بنگال کے  مغربی مدنا پور  ، جھاڑ گرام ، بانکورا ،  اضلاع میں  تیز ہواؤں کی رفتار 50-65 فی گھنٹہ سے لے کر   70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچے گی۔

سمندر کی صورتحال:

  • مغرب وسطی اور ملحقہ مشرقی  وسطی اور شمالی خلیج بنگال میں سمندر کی صورتحال  خراب سے بہت خراب رہے گی۔ مئی کی شام سے لے کر 26 مئی  کی صبح  تک وسطی خلیج بنگال  کے شمالی حصوں ، شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور  صورتحال کے بہت خراب ہونے کا امکان ہے۔
  • ماہی گیروں کیلئے انتباہ:
  • ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  26مئی کے تک دوران وسطی خلیج بنگال میں نہ جائیں اور  25 سے 27 مئی کے دوران شمالی خلیج بنگال اور  شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور  نہ جائیں ۔

 

طوفان میں شدت کا انتباہ

سمندر میں دو سے چار میٹر اونچی طوفانی لہروں کا امکان  ہے جس سے ، میدنی پور، بالا سور، بھدرک کے نچلے علاقوں کے ڈوب جانے کا  امکان ہے اور

جنوبی 24 پرگنہ کیندر پاڑہ اور جگت سنگھ پور اضلاع میں طوفان کے ساحل سے ٹکرانے  کے وقت  تقریباً دو  میٹر  اونچی  لہریں اٹھیں گی  اور نچلے علاقوں کے ڈوبنے کا امکان ہے۔

شمالی اڈیشہ ، مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع   اور ان ریاستوں کے ملحقہ  کے اندرونی اضلاع  میں نقصان اندیشہ:

  • چھپر والے مکان پوری طرح تباہ ہوجائیں گے۔  پکے مکانوں کو  بھی کچھ نقصان ہوسکتا ہے۔
  • اڑنے والی اشیا سے خطرے کا امکان۔
  • بجلی اور /   مواصلات کے کھمبوں  کےمڑنے / اکھڑنےکا اندیشہ
  • کچی اور پکی سڑکوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوسکتا ہے
  • بچاؤ کے راستوں پر سیلاب کا پانی آسکتا ہے
  • ریلویز  ، اووہیڈ پاروور لائنوں اور سگنلنگ کے نظام  میں رخنہ پڑسکتا ہے۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پودوں، باغیچوں،   کو بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ ہرے ناریل  گریں گے اور    پام  کے درختوں کی پتیاں گریں گی۔
  • گھنے آم جیسے  درخت گر سکتے  ہیں ۔
  • چھوٹی ناؤں ، چھوٹے جہاز  گھاٹ سے الگ ہوسکتے ہیں ۔
  • شمالی اڈیشہ ، مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع   اور ان ریاستوں کے ملحقہ  کے اندرونی اضلاع  کے لئے مجوزہ   کارروائی :
  • متاثرہ علاقوں میں  ماہی گیری کے کام اور جہازوں کی آمدروفت کو معطل کیا جائے ۔
  • بھارت کے مشرقی  ساحل پر واقع بندر گاہ  ضروری احتیاطی تدابیر کریں۔
  • بحریہ کے    بیس آپریشن  ضروری احتیاطی تدابیر کریں  
  • ان علاقوں میں  سیاحی سے متعلق سرگرمی پر پابندی لگائی جائے۔
  • مغربی بنگال اور  شمالی  اوڈشہ ساحلی علاقوں سےباہر  نکالا جائے۔
  •  ریل اور  سڑک  ٹریفک کی مناسب ضابطہ بندی  ۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر رہیں۔
  • سمندری طوفان سے قبل  تیاری   کی جائے۔
  •  (Please CLICK HERE for details in graphics)

 

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4816

 


(ریلیز آئی ڈی: 1721842) وزیٹر کاؤنٹر : 155
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी