محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے ماہ مارچ 2021 کے دوران 11.22 لاکھ سبسکرائبروں کا اضافہ کیا


مجموعی طور پر ای پی ایف او کے تحت 2020-21 کے مالی سال کے دوران 77.08 لاکھ سبسکرائبروں کا اضافہ کیا گیا

Posted On: 20 MAY 2021 7:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20/مئی2021،

ای پی ایف او کا عارضی پیرول ڈاٹا 20 مئی 2021 کو شائع ہوچکا ہے، جس میں یہ بات نمایاں کی گئی ہے کہ ای پی ایف او نے ماہ مارچ 2021 کے دوران تقریبا 11.22 لاکھ نیٹ سبسکرائبروں کا اضافہ کیا ہے۔ کووڈ19 کے وبائی مرض کے باوجود، 2021 کے مالی سال کے لیے مجموعی نیٹ پے رول اضافہ گزشتہ برس کے مساوی رہا ہے اور اس طرح سے سبسکرائبروں کی فہرست میں 77.08 لاکھ کا نیٹ اضافہ رونما ہواہے۔

2020-21 کے لیے تیار کیے گئےپے رول کے سہ ماہی تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص سبسکرائبروں کے اضافے میں دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں لگاتار اضافہ دیکھا گیا۔ پہلی سہ ماہی میں کووڈ 19 کے وبائی مرض کے بحران کی وجہ سے اس قدر اضافہ نہیں ہوا تھا۔  چوتھی سہ ماہی (جنوری- مارچ2021 کے دوران) مجموعی طور پر 33.64 لاکھ نیٹ سبسکرائبروں کا اضافہ مشاہدہ کیا گیا اور یہ اضافہ تیسری سہ ماہی (اکتوبر- دسمبر 2020) کے مقابلے میں 37.44 فیصد کی شرح نمو ظاہر کرتاہے۔

ماہ مارچ 2021 کے دوران رونما ہوئے 11.22 لاکھ کے نیٹ سبسکرائبروں کے اضافے میں، تقریبا7.16 لاکھ نئے اراکین پہلی مرتبہ ای پی ایف او کے سماجی تحفظ کے دائرے کے تحت آگئے ہیں۔ تقریبا 4.06 لاکھ نیٹ سبسکرائبر موجود تھے اور اس کے بعد بہت سارے سبسکرائبر اسی ادارے کے تحت کام کرتے ہوئے اپنے روزگار بدل کر ازسر نو ای پی ایف او کے دائرے میں آگئے یا ای پی ایف او کے زیر احاطہ اداروں میں شامل ہوگئے اور انہوں نے حتمی ادائیگی کے بجائے اپنے سرمائیوں کے منتقلی کے ذریعے اپنی رکنیت قائم رکھی اور اپنے لیے یہی متبادل پسند کیا۔

موجودہ اراکین کے اعداد وشمار افراد/ اداروں کی جانب سے داخل کیے گئے دعوؤں کی بنیاد پر ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ انخلا کے اعداد وشمار آجروں کی جانب سے فراہم کرائے گئے ہیں، جب کہ نئے سبسکرائبروں کی تعداد نظام کے تحت فراہم کرائے جانے والے آفاقی اکاؤنٹ نمبر پر مبنی ہیں اور اس کے تحت غیر زیرو سبسکرپشن حاصل ہوا ہے۔

پے رول کے عمر کے لحاظ سے تیار کیے گئے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 22 سے 25 برس کی عمر کے دوران کے سب سے زیادہ تعداد کے افراد نے نیٹ کے تحت انرول منٹ کرایا اور ماہ مارچ 2021 کے دوران 3.14 لاکھ نیٹ سبسکرائبروں کا اضافہ دیکھا گیا۔ بعدازاں 18 سے 21 برس کے عمر کے لوگوں کا نمبر آتاہے، انرول منٹ کے تحت ایسے 2.29 لاکھ افراد کے نام درج کیے گیے ہیں۔ 18 سے 25 برس کی عمر کے گروپ کے تحت ان افراد نے ماہ مارچ 2021 میں نیٹ سبسکرائبر کے معاملے میں 48.44 فیصد کے قریب تعاون فراہم کیا ہے۔ اس ایج گروپ کے اراکین کو منڈی میں فریش ہینڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ کمائی کرنے کی صلاحیت کی اصطلاح کے تحت کسی بھی فرد کے مضمرات  کا سب سے بہتر زمانہ سمجھا جاتاہے۔

اگر 2021 کے مالی سال کی صنفی زمرہ بندی کی جائے تو اس سے مجموعی نیٹ ایڈیشن میں صنف نازک سبسکرائبروں کے تناسب میں اضافہ نظر آتا ہے۔ یعنی ماہ اکتوبر 2020 سے لے کر 2021 کے مالی سال کے آخر تک اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ماہ مارچ 2021 کے دوران تقریبا 2.42 لاکھ نیٹ زنانہ سبسکرائبروں کا اضافہ ہوا ہے، جو اس ماہ کے دوران ہوئے مجموعی نیٹ اضافے کا 21.56 فیصد ہے۔

اہم صنعتوں میں، خام دھاتوں کی کانیں، کوریئر خدمات، ریسٹورینٹ، سڑک موٹر نقل وحمل، پٹرولیم اور قدرتی گیس ریفائننگ، آہن اور فولاد اور مینوفیکچر میں مصروف عمل ادارے، مارکیٹنگ اور کمپیوٹروں کے استعمال سے متعلق اداروں میں نیٹ اراکین کے اضافے کے لحاظ سے مثبت نمو مشاہدہ کی گئی ہے۔ یہ نمو ماہ مارچ 2021 کے دوران ماہ فروری 2021 کے دوران ہوئے نیٹ سبسکرائبر اضافوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔

پے رول ڈاٹا اپنے نوعیت کے لحاظ سے عارضی ہوتا ہے، کیونکہ اعدادوشمار کی فراہمی ایک جاری و ساری عمل ہے، کیونکہ ملازم پیشہ افراد سے متعلق تازہ ترین اطلاعات لگاتار آتی رہتی ہیں۔ لہذا پرانے اعداد وشمار ہر مہینے تازہ کاری کے عمل سے گزرتے ہیں۔ اپریل 2018 سے ای پی ایف او میں ستمبر 2017 سے آگے کی مدت کے لیے پے رول ڈاٹا جاری کرنے کا کام شروع کررکھا ہے۔ شائع شدہ اعدادوشمار ان اراکین کے تفصیلات پر مبنی ہوتے ہیں، جنہوں نے اس مہینے کےد وران شمولیت اختیار کی ہوتی ہے اور جن کی جانب سے زرتعاون وصول ہوچکا ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4809

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1721559) Visitor Counter : 134


Read this release in: Telugu , English , Hindi