ارضیاتی سائنس کی وزارت

سال 20-2019 کے لیے ہائی ریزولیوشن امیشن انوینٹری (400) جاری کی گئی


پالیسی سازی کی معاونت کے لیے پونہ-پمپری اور چنچواڑ علاقے میں آلودگی کے مقامی ذریعہ کا نقشہ بنایا گیا

Posted On: 21 MAY 2021 6:46PM by PIB Delhi

پونہ میں ہوائی کے معیار میں اخراج کے مختلف ذرائع کے اجزاء کو سمجھنے کے لیے کافی دنوں سے انتظار کی جا رہی پونہ امیشن انوینٹری رپورٹ کو ایس پی پی یو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نتن کلمارکر نے جاری کیا ہے۔ آخری پیداوار سے 08 آلودگی کے بنیادی عناصر- پا ایم 2.5، پی ایم 10، این او x، سی او، ایس او 2، بی سی، ایچ سی کے لیے 400mx400m کے گرڈمیں آلودگی کے ہر ایک ذریعہ کی تفصیل حاصل ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کو آئی آئی ٹی ایم کے ڈائرکٹر پروفیسر روی ننجندیا، سرکردہ مصنف اور ایس اے ایف اے آر (سفر) کے بانی پروجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر غفران بیگ، آئی آئی ٹی ایم کے ڈاکٹر بی ایس مورتی اور صدر شعبہ، ماحولیاتی سائنس، ایس پی پی یو پروفیسر گوساوی کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZS7F.jpg

اس امیشن انوینٹری مہم کو وزارت ارضیاتی سائنس کے ماتحت آئی آئی ٹی ایم نے ایس پی پی یو پونہ کے ساتھ مل کر اُتکل یونیورسٹی کے پروفیسر سروج کمار کے مشورہ سے چلایا تھا۔ 400 میٹر گرڈ مصنوعات کو تیار کرنے کے لیے آئی آئی ٹی ایم کے سائنس دانوں کے ذریعے تیار کردہ جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) پر مبنی اسٹیٹسٹیکل امیشن ماڈل کا استعمال کیا گیا تھا۔

پونہ میٹروپولیٹن ایریا میں پونہ، پمپری اور چنچواڑ میں تقریباً 02 لاکھ 50 ہزار گھنٹے کام کرکے سال 20-2019 میں تقریباً 06 مہینے کے لیے امیشن انوینٹری مہم چلائی گئی تھی جس میں آئی آئی ٹی ایم، ایس پی پی یو اور اُتکل یونیورسٹی کے 200 سے زیادہ طلباء کو شامل کیا گیا۔ ایسا ہوائی آلودگی کے 26 مختلف ذرائع سے ریئل ٹائم پرائمری ایکٹو ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایکٹویٹی اکاؤنٹنگ حاصل کرنے کے لیے کلک کاؤنٹر، لو والیوم سیمپلرز اور مختلف سروے کی شکلوں کا استعمال کیا گیا۔ اس سے پہلے سال 13-2012 میں 01 کلومیٹر ریزولیوشن کے ساتھ ایس اے ایف اے آر سسٹم شروع کرتے وقت ایسا طریقہ عمل اپنایا گیا تھا۔ تب سے اب تک زمین کے استعمال اور آبادی کے حجم اور کئی نئے ذرائع میں ایسی بڑی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں جنہیں تب نظرانداز کر دیا گیا تھا، لیکن اب ان اسباب کا بھی اس بار نوٹس لیا گیا ہے۔ امیشن انوینٹری مقامی ذرائع کے بڑھے ہوئے اجزاء اور پی ایم آر متعینہ حدود کے اندر ان اجزاء کے مخصوص علاقے میں تقسیم کی شناخت کرنے کا سائنسی طریقہ ہے۔ ساتھ ہی یہ ہاٹ اسپاٹ کو نشان زد کرکے اور اس کے کنٹرول کا منصوبہ بنانے کا بھی ایک مؤثر آلہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TZ9O.jpg

موجودہ مہم سڑکوں کی حالت، آس پاس کے علاقوں سے آنے والے ٹریفک کے فلو کی شکل، تیز رفتار، دھیمی رفتار- رکا ہوا ٹریفک، بنا جانکاری والا علاقہ، تعمیری سرگرمیاں، ہوائی ٹریفک، مہاجر مزدوروں کا معمول اور برتاؤ، اسپتالوں کی بھیڑ، باہری ریاستوں سے آنے والی گاڑیاں، بدلتا طرز زندگی/کھانا پکانے کی عادتیں جیسے مختلف مقامی اسباب پر زیادہ مرکوز رہا۔ یہ نقل و حمل، صنعت، رہائش گاہوں میں کھانا تیار کرنے، بجلی، متروک غبار، کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو جلا دینے جیسے روایتی بنیادی علاقوں کے علاوہ شعبے ہوں گے۔

 

اس امیشن رپورٹ کے بنیادی نکات درج ذیل ہیں:

پی ایم آر میں موجودہ انوینٹری (سال 20-2019) کے مقابلے پچھلی رپورٹ (سال 13-2012) سے کرنے پر یہ پتہ چلتا ہے کہ پونہ کے امیشن بوجھ میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے۔ پونہ کے ہوائی معیار کو بنیادی طور پر غبار کے ذرات (پی ایم 2.5 اور پی ایم 10) کنٹرول کرتے ہیں۔ پچھلے سات سالوں میں ان ذرات کے اخراج میں بہت زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سال 13-2012 سے 20-2019 کی مدت میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 میں بالترتیب 70 فیصد اور 61 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ دہائی میں پی ایم آر میں گاڑیوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سفر-ایس اے ایف اے آر کے ذریعے دیے گئے ایسے ہائی ریزولیوشن تخمینہ سائنس دانوں، پالیسی سازوں اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے این سی اے پی پروگرام کے لیے ایک نہایت ضروری اطلاع کی بنیاد کا کام کریں گے۔ یہ رپورٹ گزشتہ سات برسوں کے دوران فضا کے عناصر میں اینتھروپوجینک امیشن کی شرح میں آئی تبدیلی کو بھی پیش کرتی ہے۔

گزشتہ سات برسوں میں پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کے فیصد میں ہوئی تبدیلی

شعبے

پی ایم 10

پی ایم 2.5

نقل و حمل

87.9%

91.0%

صنعتی

33.8%

32.9%

* رہائشی

107.7%

57.9%

ڈبلیو بی آر ڈسٹ

49.5%

38.1%

# غبار

NA$

NA$

میزان

61.3%

70.0%

 

*رہائشی علاقہ –رہائشی کھانا تیار کرنا، گندی  بستی، فصلوں کی باقیات کو جلانا، گوبر کے اُبلے، ریہڑی پٹری فروشندہ، گھریلو لکڑی جلانا وغیرہ،# دیگر شعبے- ایم ایس ڈبلیو پلانٹ، ایم ایس ڈبلیو کھلے میں جلانا، لاش کو جلانے کا مقام، ہوائی سفر، اگربتیاں، اینٹ بھٹے وغیرہ، ڈبلیو بی آر ڈسٹ- ہوا چلنا، ری- سسپنڈیڈ ڈسٹ،  ک# کئی ذرائع نئے جوڑے گئے ہیں، لہٰذا ان کا اضافہ دکھانا اتنا مناسب نہیں ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ک ا

U:4764

 

 



(Release ID: 1721290) Visitor Counter : 202


Read this release in: Kannada , English , Hindi