وزارت دفاع

آئی این ایس راجپوت کام سے آزاد

Posted On: 21 MAY 2021 9:06PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے پہلے جنگی جہاز آئی این ایس راجپوت کو جمعہ، 21 مئی 2021 کو 41 فخریہ برسوں تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد وشاکھاپٹنم کےنیوی ڈاک یارڈ میں کام سے آزاد کر دیا گیا۔ اس جہاز کو مہمان خصوصی وائس ایڈمرل اجندر بہادر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ کی موجودگی میں کورونا وبائی مرض کے مد نظر ایک سادہ تقریب میں قومی پرچم، نیول انسائن اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کو غروب آفتاب کے وقت جھکا کر کام سے آزاد کر دیا گیا۔ جہاز کے ذریعے ملک کو فراہم کی گئی غیر معمولی خدمت کی یاد میں اس موقع پر مہمان خصوصی کے ذریعے ایک خاص ڈاک کور جاری کیا گیا۔

آئی این ایس راجپوت کو 04 مئی 1980 کو پوٹی، جارجیا (اس وقت کے یو ایس ایس آر) میں کیپٹن (بعد میں وائس ایڈمرل) گلاب موہن لال ہیرا نندانی کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے راجپوت کلاس تباہ کن کے بنیادی جہاز کے طور پر کمیشن کیا گیا تھا۔ اپنی خدمت کے دوران جہاز کو مغربی اور مشرقی دونوں بیڑوں کا حصہ بننے کا امتیاز حاصل ہوا۔ یہ جنگی جہاز جون 1988 تک ممبئی میں واقع تھا اور اس کے بعد مشرقی بیڑے کے حصہ کے طور پر نئے سرے سے وشاکھاپٹنم بھیجا گیا۔

ایک بہادر فوجی کی شان و شوکت سے لیس یہ جہاز اسلحوں اور سنسروں کے سیریز سے آراستہ تھا جس میں سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلیں، سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائلیں، طیارہ شکن بندوقیں، ٹارپیڈو اور آبدوز شکن راکٹ لانچر شامل تھے۔ آئی این ایس راجپوت سپرسونک کروز میزائل اور لمبی دوری کی برہموس میزائل کو داغنے کی صلاحیت والا پہلا جنگی جہاز بھی تھا۔ وہ ہندوستانی بحریہ کی ریجمنٹ ’راجپوت ریجمنٹ‘ سے منسلک ہونے والا ہندوستانی بحریہ کا پہلا جہاز بھی تھا۔

آپریشن پون، آپریشن امن، آپریشن کیکٹس اور مختلف بین الاقوامی مشقوں جیسی مختلف بحریہ کی مہم میں حصہ لینے کے علاوہ، یہ جنگی جہاز مختلف راحت مہم میں حصہ لینے والا ہندوستانی بحریہ کا سپہ سالار تھا جس میں 1999 میں اوڈیشہ کے ساحل پر سمندری طوفان کے بعد راحت مہم، 2004 میں انڈمان و نکوبار جزائر میں سُنامی کے بعد راحت مہم اور جکارتہ میں زلزلہ کے بعد انسانی مدد اور قدرتی آفت میں راحت (ایچ اے ڈی آر) مشن شامل ہیں۔

ملک کے لیے اپنی شاندار خدمت میں جہاز کی کمان 31 کمانڈنگ افسران نے سنبھالی۔ اس کے کمیشن ہونے کے بعد سے جہاز نے 787194 ناٹیکل میل سے زیادہ کی دوری طے کی ہے جو پوری دنیا کے 36.5 بار آبی سفر کرنے کے برابر ہے اور زمین سے چاند کی دوری کا 3.8 گنا ہے۔

کام سے آزاد کیے جانے کی تقریب میں مشرقی بیڑے اور مشرقی نیول کمانڈ کی دیگر تنظیموں کے بہت کم افسران اور دیگر عملہ نے کووڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے حصہ لیا۔ اس تقریب کے ناظرین کا ایک بڑا طبقہ، مثلاً برسر کار ملازمین، بحریہ کے سابق ملازمین اور دیگر مقامات پر موجود کشتی بانوں کی ٹیم کے سابق ممبران جنہوں نے اس جنگی جہاز پر اپنی خدمات دی تھیں- کے لیے انٹرنیٹ اور بحریہ کے انٹرانیٹ پر لائیو نشر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل اتل کمار جین، چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف ٹو دی چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سابق کمانڈنگ افسران اور کمیشننگ کرو کے اہلکار اور سیلرز شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NavalNCZ6.jpg

*****

ش  ح –  ق ت –  ک ا

U:4766

 

 



(Release ID: 1721289) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi