ارضیاتی سائنس کی وزارت

خلیج بنگال میں بنے ہوا کے دباؤ کے حلقے کے کَل 24 مئی کی صبح شمال – شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور شدید ہو کر گردابی طوفان بننے اور پھر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید شدید گردابی طوفان کی شکل اختیار کرنے کا اندیشہ

Posted On: 23 MAY 2021 9:10PM by PIB Delhi

 

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے قومی مرکز (ای ایم آر سی) کے مطابق :

 

(جاری کرنے کا وقت 2015 بجے بھارتی وقت کے مطابق ، تاریخ 23.05.2021، بھارتی محکمہ موسمیات)

 

مشرقی – وسطی خلیج بنگال کے اوپر بنا  ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ ( اڈیشہ – مغربی بنگال کے سمندری ساحلی علاقوں کے لئے طوفان سے پہلے نگرانی)

 

پچھلے 6 گھنٹے کے دوران مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بنا ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ  5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغربی – شمال مغربی سمت کی اور بڑھا ہے۔آج 23 مئی 2021 کی شام 1730 بجے بھارتی وقت کے مطابق یہ 16.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 89.9 ڈگری مشرقی طول البلد پر پورٹ بلیئر ( انڈمان جزائر) سے 590 کلو میٹر شمال – شمال مغربی ، پارا دیپ  (اڈیشہ)سے 570 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرقی ، بالا سور ( اڈیشہ) سے 670 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق اور دیگھا ( مغربی بنگال) سے 650 کلو میٹر جنوب  - جنوب مشرقی سمت میں مرکوز تھا۔ اس کے سست رفتار  سے شمال – شمال  مغربی  سمت میں  آ گے بڑھنے اور 24 مئی کی صبح تک انتہائی  شدید گردابی طوفان میں تبدیل ہونے اور اس سے اگلے 24 گھنٹے میں انتہائی شدید گردابی طوفان کی شکل اختیار کر لینے کا اندیشہ ہے۔یہ  شمال – شمال مغربی سمت میں آگے بڑھتا رہے گا اور شدت میں اضافے کے ساتھ ہی 26 مئی کی صبح تک شمال مغربی خلیج بنگال میں شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال  کے سمندری ساحلوں پر پہنچ جائے گا۔

 

اس کے 26 مئی کی شام تک ایک انتہائی شدید گردابی طوفان کی شکل میں پارا دیپ اور ساگر جزیروں کے بیچ  شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سمندری ساحل کوپار کرجانے کا امکان ہے۔

 

مندرجہ ذیل فہرست میں پیش گوئی کی ترتیب اور شدت دی گئی ہے:

 

تاریخ ؍ وقت

(بھارتی وقت کے مطابق)

مقام (شمالی عرض البلد ڈگری ؍ مشرقی  طول البلدڈگری)

سطح پر ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

گردابی طوفان کی نوعیت

23.05.21/1730

16.2/89.9

45-55 سے بڑھ کر 65 تک ہو سکتی ہے

ہوا کا دباؤ

24.05.21/0530

16.7/89.6

60-70 سے برھ 80  تک ہو سکتی ہے

گردابی طوفان

24.05.21/1730

17.3/89.4

80-90 سے بڑھ کر 100 تک ہو سکتی ہے

گردابی طوفان

25.05.21/0530

17.9/88.8

100-110 سے بڑھ 120 ہو سکتی ہے

سخت گردابی طوفان

25.05.21/1730

19.2/88.3

135 -145 سے بڑھ کر 160 ہو سکتی ہے۔

انتہائی شدید گردابی طوفان

26.05.21/0530

20.8/87.6

155-165 سے بڑھ کر 185 تک ہو سکتی ہے

انتہائی شدید گردابی طوفان

26.05.21/1730

21.8/87.0

120-130 سے بڑھ کر 145 ہو سکتی ہے

انتہائی شدید گردابی طوفان

27.05.21/0530

22.5/86.5

70-80 سے بڑھ کر 90 ہو سکتی ہے

گردابی طوفان

27.05.21/1730

23.4/85.8

40 سے 50 سے بڑھ کر 60 ہو سکتی ہے

ہوا کا دباؤ

 

  • وارننگ: بارش: انڈمان اور نکو بار جزائر: 23 اور 24 مئی کو  بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط  بارش اور کچھ مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش اور ایک دو مقامات پر شدید سے زیادہ شدید بارش ۔
  • اڈیشہ 25 مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے  اوسط بارش  اور شمالی ساحلی ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش ، 26 مئی کو کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ ہی بالاسور، بھدرک، کیندر پاڑا، میور بھنج میں کچھ مقامات پر زیادہ شدید بارش ہوگی۔ ساتھ ہی 26 مئی کو ہی جگت  سنگھ پور ، کٹک جاج پور، کیوں جھر میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ، 27 مئی کو اڈیشہ کے شمالی اندرونی علاقوں میں  اِ کّا دُکّا مقامات پر شدید سے شدید تر بارش ۔ 25 اور 26 مئی کو جنوبی اڈیشہ کے ساحلی ضلعوں میں ایک دو مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی ۔
  • مغربی بنگال اور سکم: 25 مئی کو مغربی بنگال کےمیدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہاؤڑا، ہگلی اور کولکاتہ میں ایک دو مقامات پر زیادہ بارش اور نادیا، وردھمان، بانکوڑا، پرولیا، بیر بھوم میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوگی۔ ساتھ ہی مرشد آباد، مالدا اور جنوبی دیناج پور ضلعوں میں اکا دکا مقامات پر شدید بارش۔ 27 مئی کو مالد اور دارجلنگ ، دیناج پور، کلمپونگ، جلپائی گڑی، سکم میں ایک دو مقامات پر زیادہ شدید بارش اور بانکوڑا، پرولیا ، وردھمان، بیر بھوم اور مرشد آباد میں 27 مئی کو ہی کچھ مقامات پر شدید بارش ہونے کی پیش گوئی۔
  • جھارکھنڈ: 26 اور 27 مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور اکا دکا مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کے ساتھ ہی جنوب مشرقی جھارکھنڈ میں زیادہ  شدید بارش ہونے کی پیش گوئی۔
  • بہار: بہار میں 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش  اور اکا دکا مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی ۔
  • آسام اور میگھالیہ: آسام اور میگھالیہ میں 26 اور 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور اکا دکا مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی۔
  • ہوا کی رفتار سے متعلق وارننگ:
  • 23 مئی کو اگلے 6 گھنٹوں میں  انڈمان اور نکوبار جزائر ، انڈمان ساگر اور اس سے ملحقہ مشرقی وسطی اور جنوبی مشرقی خلیج بنگال کے آس پاس اور اس کے اوپر 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 65 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  سمندری ہوائیں چلیں گی۔ آج رات تک مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی انڈمان ساگر میں ان ہواؤں کی رفتا ر 55 سے 65 کلو میٹر تک بڑھ کر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جائیں گی۔ ان کے مشرقی وسطی  خلیج بنگال کے بیشتر حصے میں 24 مئی کو دوپہر سے قبل اگلے 22 گھنٹے تک سمندری طوفان میں  تبدیل ہو کر 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پھر 90 کلو میٹر فی گھنٹے تک  کی رفتار ہونے کا امکان ہے۔ اس  کے بعد اس کی رفتار رفتہ رفتہ کم ہو جائے گی۔
  • 24 مئی کی شام سے شمالی خلیج بنگال اور اڈیشہ – مغربی بنگال – بنگلہ دیش کے سمندری ساحلوں پر 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 25 مئی کی شام سے ان کی رفتار بڑھ کر 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پھر 70 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 26 مئی کو صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں ان ہواؤں کی رفتار مزید تیز ہو گی اور شمال  خلیج بنگال  اور  مغربی بنگال – اڈیشہ اور بنگلہ دیش کے سمندری ساحلوں پر 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے سے 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ 20 مئی کی صبح ان طوفانی ہواؤں کی رفتار مزید تیز ہو کر 90 سے 100 کلو میٹر  فی گھنٹے سے 110 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو جائے گی اور 26 مئی کی شام کو سمندری ساحل پر ٹکرانے تک ان ہواؤں کی رفتار 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 185 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوبی جھارکھنڈ میں 26 مئی کی دوپہر تک تیز ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہوگی، جو 26 مئی کی شام ؍ رات تک بالترتیب : بڑھ کر 100 سے 120 کلو میٹر  فی گھنٹہ اور پھر 130 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو جائے گی۔
  • 26 مئی کی شام سے لے  کر 27 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ کے اندرونی ضلعوں، گانگے، مغربی بنگال کے اندرونی ضلعوں میں 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جو بعد میں 75 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو جائیں گی۔
  • سمندر کی صورتحال:
  • 23 اور 24 مئی کو انڈمان ساگر اور اس سے ملحقہ مشرقی  وسطی خلیج بنگال میں سمندر کی صورتحال  خراب سے بہت خراب رہے گی۔
  • 25 سے 26 مئی کو  مشرقی وسطی  خلیج بنگال، شمالی خلیج بنگال کے بیشتر حصوں اور مغربی بنگال، اڈیشہ – مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے سمندری ساحلی علاقوں کے آس پاس سمندر میں اونچی سے بہت اونچی لہریں اٹھیں گی۔
  • جوار بھاٹا کی وارننگ
  • زیادہ اونچی لہروں سے بھی   1-2 میٹر سے زیادہ کا جوار آنے کی وجہ سے 23 اور 24 مئی کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے نچلے علاقوں کے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • ماہی گیروں کیلئے وارننگ:
  • ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  23 اور 24 مئی کو جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی خلیج بنگال، انڈمان ساگر اور انڈمان اور نکوبار جزائر سے ملحقہ  سمندر میں نہ جائیں۔ ساتھ ہی وہ 23 سے 25 مئی کے دوران وسطی خلیج بنگال اور  24 سے 26 مئی کے دوران شمالی خلیج بنگال اور مغربی بنگا ل – اڈیشہ اور بنگلہ دیش کے سمندری ساحل سے ملحقہ سمندر میں بھی نہ جائیں۔
  • جو بھی ماہی گیر ؍ دیگر افراد شمالی اور اس سے ملحقہ وسطی خلیج بنگال میں گہرے سمندر میں گئے ہوئے ہیں، انہیں بھی صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ساحلوں پر واپس آ جائیں۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(م ن-ف ا  -ک  ا)

U-4765


(Release ID: 1721216) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi