عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں دیہی اور ہوم آئیسولیشن مریضوں کے لئے مفت ٹیلی-مشاورت سہولیات کو از سر نو زندہ کرنے کو کہا


جموں و کشمیر کے تمام 20ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ہوئی ایک کووڈ جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے اُن سے مثبت خبروں اور اعلیٰ ترین اولیت کو ساجھا کرنے کےلئے وار روم قائم کرنے کی صلاح دی

Posted On: 21 MAY 2021 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍مئی2021:

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، شمال مشرقی خطہ جات کی ترقی (ڈونر)وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر ملکت ، ملازمین، عوامی شکایات، پنشن ، نیوکلیائی توانائی اور خلاء کے وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے تمام 20 ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ کووڈ -19 پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور دیہی و ہوم آئیسولیشن مریضوں کےلئے وسیع پیمانے پر مفت ٹیلی-مشاورت سہولیات کو از سر نو زندہ کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی مشاورت کے لئے شفٹ کی بنیاد پر تسلیم شدہ ڈاکٹروں کے پینل کے لئے پہلے سے ہی اصول و ضوابط موجود ہیں اور یہ غیر امتیازی طورپر ریفرل سسٹم کی وجہ سے ضلع اسپتالوں میں بڑھتے ہوئے مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیر موصوف نے ضلع مجسٹریٹوں سے ایسے غیر سرکاری تنظیموں اور نوجوان گروپوں کو بھی شامل کرنے کے لئے کہا، جو فون پر مفت طبی مشورہ مہیا کرنے کےلئے آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم وباء سے لڑنے کے لئے سوشل میڈیا میں مشتہر کئے جارہے  خود ساختہ مشوروں کو بھی ناکام کرے گا۔

 

01.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ضلع کلکٹروں کو کووڈ-19 کے لئے وار روم قائم کرنے ، منتخب نمائندوں ، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے تعاون کو فہرست بند کرنے  اور میڈیا کے ساتھ وقفے وقفے پر کووڈ نظم و انتظام کی مثبت خبروں اور اعلیٰ ترین اولیت کو ساجھا کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ضلع کلکٹروں سے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں ، مذہبی شخصیتوں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کو بڑے پیمانے پر شامل کریں  اور مشن موڈ میں عوام دوست ٹیکہ کاری مہم چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ برادرانہ طورپر شراکت داری میں عوامی بیداری مہموں کے ذریعے ویکسین کو لے کر ہچکچاہٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ریاست اور ضلع افسران کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے حال ہی میں کی گئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ -19کے ٹیکوں کی دستیابی کو بڑے پیمانے پر بڑھاوا دینے کےلئے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو اگلے پندرہ دنوں کا شیڈول حاصل ہوگا ، جس سے وہ ہر ضلع میں ٹیکہ کاری مہم کو اولیت دے سکیں گے۔

ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعے اٹھائے گئے کچھ ایشوز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے انہیں مشورہ دیا کہ انسانی وسائل میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے ماسٹرز اور بیچلرز ڈگری کے آخری سال کے طلباء اور نرسنگ ملازمین سے جی ایم سی اور دوسرے متعلقہ اسپتالوں میں کام لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وباء ختم ہونے تک سبکدوش ڈاکٹروں کی بھرتی اور میڈیکل طلباء کو نامزد کرکے وینٹی لیٹر چلانے کےلئے ایک کم مدتی تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وہ مستقل طور سے مختلف ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شیر کشمیر انسٹی ٹیو ٹ آف میڈیکل سائنس(ایس کے آئی ایم ایس)سورا سمیت جموں و کشمیر کے دونوں علاقوں کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے میڈیکل افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام مسائل کا حل روزانہ کی بنیاد پر نکالا  جارہاہے۔

کووڈ-19 کا جائزہ اور مستقبل کی تیاریوں کے لئے ہوئی اس ویڈیو میٹنگ میں جموں ، سری نگر، اُودھم پور،باندی پورا، پونچھ، راجوری، پلوامہ، بارہ مولہ، ڈوڈا، کٹھوا، شوپیاں، کُپواڑا، گاندر بل، ریاسی، سامبا، کل گام، قشط وار، رام بن، بڈگام اور اننت ناگ کے ضلع کلکٹر شامل ہوئے۔

تمام ضلع مجسٹریٹوں نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ پچھلے کچھ دنوں سے کووڈ-19 کے معاملوں میں روزانہ گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ حالانکہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے انہیں آگاہ کیا کہ جب تک پورے ملک میں وباء کے خلاف لڑائی نہیں جیت لی جاتی ہے، تب تک ہماری پکڑ ڈھیلی نہیں پڑنی چاہئے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4708)



(Release ID: 1720772) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil