وزارت دفاع

بھارتی کوسٹ گارڈ نے شمالی انڈومان کے سمندر اور قریبی مشرقی وسطی خلیجی بنگال میں کم دباؤکا علاقہ بننے کے قوی امکان کے مد نظر مشرقی ساحل پر بڑے پیمانے پر پیش گی تدابیر شروع کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAY 2021 8:33PM by PIB Delhi

 

آئی ایم ڈی کی پیشگوئی کے مطابق 22مئی 2021 کے آ س پاس  شمالی انڈومان سمندر اور اس سے ملحقہ مشرقی وسطی خلیجی بنگال کے اوپر کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔اگلے 72 گھنٹے میں اس کے گردابی طوفان کی شکل میں تیز ہونے کا اندیشہ ہے۔26 مئی کی شام کے آس پاس اس کے شمال مغرب کی اور بڑھنے اور اڈیشہ – مغربی بنگال کے ساحلوں تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گردابی طوفان کی شکل اختیار کرنے کے بعد اس کا نام ’یاس ‘ ہوگا۔

بھارتیہ کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے مشرقی ساحل پر بڑے پیمانے پر پیشگی تدابیر شروع کی ہیں اور ساحل پر ،پانی کے اندر ہوابازی کی اکائیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔خلیجی بنگال میں موسم کے مزاج پر باریکی سے نظر رکھی جارہی ہےاور تمل ناڈو ،پڈوچیری ،آندھراپردیش ،اڈیشہ ،مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ،انڈومان اور نکوبار جزائر میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے ریمورٹ آپریٹنگ  اسٹیشنس وقفہ وقفہ سے انگریزی  اور علاقائی زبانوں میں موسم سے متعلق وارننگ کے پیغامات ایم ایم بی ریڈیو پر نشر کررہے ہیں تاکہ مرچنٹ جہازوں ،مچھلی پکڑنے والی کشتیوں ،ماہی پروری سروے ،سائنسی تحقیقی جہازوں ،تیل رساؤ ،رہائشی کشتیوں ،آف شور ڈیولپمینٹ ائیریاز (او ڈی اے) کیلئے سپورٹ جہازوں وغیرہ کو خبردار کیا جاسکے۔

سمندر کنارے لنگر انداز جہازوں کو بھی شیلٹر لینے اور ضروری حفاظتی تدابیر کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ نوٹیکس وارننگ مسلسل جاری کی جارہی ہیں اور بین الاقوامی سیفٹی نیٹ (آئی ایس ایم) کو خطے میں موجود /گزرنے والے جہازوں کو خبردار کرنے کیلئے سرگرم کیا گیا ہے۔پورٹ اتھارٹیز ،تیل رگ آپریٹروں ،جہاز رانی ، ماہی پروری کی اتھارٹیز اور مچھلی پکڑنے والوں کی ایسو سی ایشن کو گردانی طوفان کے اندیشے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے اور کشتیوں ، جہازوں اور فکسڈ پلیٹ فارموں کے تحفظ کیلئے قریبی رابطہ اور کوآرڈینیشن بنایا جارہا ہے۔

حالانکہ بھارت کے مشرقی ساحل پر مچھلی پکڑنے پر پابندی لگی ہے ،لیکن سمندر میں کوسٹ گارڈ کے ڈارنیر طیارے اور جہاز بھی گردابی طوفان بننے کے اندیشے کے بارے میں سمندر میں موجود ماہی گیروں کو موسم کی وارننگ دے رہے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے قریب کی بندرگاہ پر واپس جانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔آئی سی جی نے متعلقہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بندرگاہ میں موجود ماہی گیروں اور مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کے تئین حساس ہوں اور باریکی سے رابطہ بھی قائم کیا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ انفلیٹیبل  بوٹس ،لائف بوائے اور لائف جیکٹ کے ساتھ کوسٹ گارڈ کی آفات راحت ٹیمیں  (ڈی آرٹی ) ڈیزاسٹر رسپانس آپریشن شروع کرنے کیلئے اسٹینڈ بائی پر ہیں۔میڈیکل ٹیموں اور ایمبولنس کو بھی فوراً تعینات کرنے کے مقصد سے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

 

*************

 

ش ح- ف ا- م ش

U. No.4692


(ریلیز آئی ڈی: 1720548) وزیٹر کاؤنٹر : 159
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी