زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی حکومت نے خوردنی تیلوں میں خود انحصاریت حاصل کرنے کے لیے خریف حکمت عملی، 2021 تیار کی


مرکزی حکومت، کسانوں کو زیادہ پیداوار والے بیجوں کی انواع تقسیم کرے گی

منصوبہ کے تحت 8 لاکھ سے زیادہ سویابین منی کٹس اور 74 ہزار مونگ پھلی منی کٹس کی تقسیم کی جائے گی

خریف حکمت عملی 2021 سے تلہن کے تحت اضافی 6.37 لاکھ ہیکٹیئر رقبہ آئے گا

Posted On: 20 MAY 2021 3:46PM by PIB Delhi

تلہن کی پیداوار میں خود انحصاریت حاصل کرنے کے لیے، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے ایک کثیر رخی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت، حکومت ہند نے خریف سیزن، 2021 کے لیے کسانوں کو منی کٹس کی شکل میں بیجوں کی اعلیٰ پیداوار والی قسموں کی مفت تقسیم کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ مخصوص خریف پروگرام کے توسط سے تلہن کے تحت اضافی 6.37 لاکھ ہیکٹیئر رقبہ آ جائے گا اور 120.26 لاکھ کوئنٹل تلہن اور 24.36 لاکھ ٹن غذائی تیل کی پیداوار کا امکان ہے۔

تلہن میں خود کفیل بننے کے لیے، مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے کسانوں کو ان کے کھیتوں میں استعمال کے لیے زیادہ پیداوار والی قسموں کے بیجوں کی دستیابی بڑھاکر تلہن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں، اپریل 2021 میں ہوئے ایک ویبنار میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ اور 30 اپریل 2021 کو خریف اجلاس میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ان صلاح و مشورہ کے توسط سے، قومی غذائی تحفظ مشن (تلہن اور تاڑ کا تیل) کے تحت مفت میں زیادہ پیداوار والے بیجوں کی اقسام کی مفت تقسیم پر زور کے ساتھ سویابین اور مونگ پھلی کے لیے رقبہ اور پیداواری صلاحیت دونوں میں اضافہ کی حکمت عملی یوں ہے:

 

  • 76.03 کروڑ روپے کی لاگت سے اور 147500 ہیکٹیئر رقبہ کا احاطہ کرنے کے لیے مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، گجرات، کرناٹک، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں 41 ضلعوں کے لیے بین فصلی کے مقصد سے سویا بین کے بیجوں کی تقسیم۔
  • 104 کروڑ روپے کی لاگت سے اور 390000 ہیکٹیئر رقبہ کااحاطہ کرنے کے لیے 8 ریاستوں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، کرناٹک، اتر پردیش، چھتیس گڑھ اور گجرات کے 73 ضلعوں میں زیادہ امکان والے ضلعوں کے لیے سویا بین کے بیجوں کی تقسیم۔
  • 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 ریاستوں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، کرناٹک، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، گجرات، اتر پردیش اور بہار کے 90 ضلعوں میں منی کٹس کی تقسیم۔ اس سے 1006636 ہیکٹیئر رقبہ کا احاطہ کیا جائے گا اور 816435 منی کٹس کی تقسیم کی جائے گی۔
  • تقسیم کیے جانے والے  سویابین بیجوں کی پیداوار 20 کوئنٹل / ہیکٹیئر سے کم نہیں ہوگی۔ بین فصلی اور زیادہ امکانات والے ضلعوں کے لیے بیجوں کی تقسیم ریاستی بیج ایجنسیوں کے توسط سے کی جائے گی اور منی کٹس کے لیے بیجوں کی تقسیم مرکزی بیج پیداواری ایجنسیوں کے توسط سے کی جائے گی۔
  • 13.03 کروڑ روپے کی لاگت سے بیجوں، جن کی پیداوار 22 کوئنٹل/ ہیکٹیئر کم نہ ہو، کی 7 ریاستوں گجرات، آندھرا پردیش، راجستھان، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو میں 74000 مونگ پھلی بیج منی کٹس کی تقسیم۔

 

تلہن اور تاڑ کے تیل پر قومی مشن کے بارے میں

تلہن اور تاڑ کے تیل پر قومی مشن کے توسط سے حکومت ہند کا ہدف تلہن اور تاڑ کے تیل کی پیداوار اور زرخیزی بڑھاکر غذائی تیلوں کی دستیابی بڑھانا اور خوردنی تیلوں کی درآمد میں کمی لانا ہے۔ اس کے لیے، ایک کثیر رخی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

 

  • بیجوں کی قسموں میں تبدیلی پر زور کے ساتھ بیج کی علیحدگی کے تناسب میں اضافہ
  • سینچائی کے رقبہ میں اضافہ
  • غذائیت کا انتظام
  • اناج/دالیں/گنے کے ساتھ بین فصلی
  • زرخیزی میں بہتری اور سند یافتہ اور ماحولیاتی لچکدار تکنیکوں کو اپنانا
  • کم پیداوار والے اناج کی تکثیریت کے توسط سے رقبہ میں توسیع
  • دھان کے پرتی رقبوں اور زیادہ امکانات والے ضلعوں کی نشاندہی کرنا
  • غیر روایتی ریاستوں میں حوصلہ افزائی
  • میکنائزیشن کی حوصلہ افزائی
  • تحقیقی پروجیکٹ
  • کسانوں کو تربیت اور افسران کو بڑھانا
  • اچھے زراعت کے طریقوں کو اپنانے کے لیے کلسٹر کارکردگی کی حمایت
  • معیاری بیجوں کی وسیع دستیابی کے لیے علاقائی حکمت عملی پر مرکوز 36 تلہن ہب کی تعمیر
  • کھیت اور دیہی سطح پر کٹائی کے بعد کا انتظام
  • زرعی پیداواری تنظیموں کی تشکیم

 

درج بالا کوششوں کے نتیجہ میں، 21-2020 میں تلہنوں کی پیداوار بڑھ کر 3.731 کروڑ ٹن (دوسرا پیشگی تخمینہ) ہو گئی ہے جو 15-2014 میں 2.751 کروڑ ٹن تھی، جب کہ اسی مدت کے دوران رقبہ 2.599 کروڑ ہیکیٹئر سے بڑھ کر 2.882 کروڑ ہیکٹیئر اور پیداوار 1075 کلوگرام/ہیکٹیئر سے بڑھ کر 1295 کلوگرام/ ہیکٹیئر ہو گئی ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 4670


(Release ID: 1720420) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi