کانکنی کی وزارت

فروری 2021 کے دوران معدنیات کی پیداوار(عارضی)

Posted On: 18 MAY 2021 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18مئی 2021/ فروری 2021 کے مہینے میں  (بنیادی سال:12-2011=100) کے لئے کانکنی اور معدنیات  نکالنے کے شعبے کی  معدنیات پیداوار کا اشاریہ  116.5 تھا، جو فروری 2020 کی سطح کے مقابلے میں  5.5 فی صد کم تھا۔  اپریل-فروری 21-2020 کی مدت کے لئے مسلسل اضافہ  گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں  (-) 9.6 فی صد رہا۔

فروری 2021 میں معدنیات کی پیداوار  کی سطح  اس طرح تھی: کوئلہ 746 لاکھ ٹن، لگنائٹ 38 لاکھ ٹن،  قدرتی گیس (یوٹیلائز) 2235 ملین کیوبک میٹر  ، پیٹرولیم (خام)  23 لاکھ ٹن ، باکسائیڈ 1897 ہزار ٹن، کرومائیٹ 544 ہزار ٹن،  تانبہ  (ٹھوس) دس ہزار ٹن،  سونا128 کلو گرام،   خام فولا 207 لاکھ ٹن،  سیسہ ٹھوس 34 ہزار ٹن ، میگنز خام  285 ہزار ٹن، جست ٹھوس 131 ہزار ٹن،  چونا پتھر  333 لاکھ ٹن، فاسفورائیڈ 133 ہزار ٹن،  میگنزائٹ   10 ہزار ٹن اور ہیرا 34 کیرٹ۔

 فروری 2020 کے مقابلے میں  فروری 2021 کے دوران  مثبت اضافہ دکھانے والی   اہم معدنیات  پیداوار میں شامل ہیں:  کرومائیٹ (70.5 فی صد) ، فاسفورائٹ (24.5فی صد) سیسہ ٹھوس( 6فی صد)  تانبہ ٹھوس (5.9فی صد)میگنیز خام (3 فی صد)اور چونا پتھر (0.9فی صد)۔منفی اضافہ دکھانے والی  دیگر  معدنیاتی پیداوار  ہیں :۔ سونا (-) 98.8 فی صد) ، لگنائٹ (-) 20.4فی صد) خام لوہا (-) 13.3 فی صد، میگنزائٹ (-) 9.9 فی صد) ، جست  ٹھوس (-) 7.5 فی صد)، باکسائیڈ (-)  5.6فی صد) کوئلہ (-) 4.4فی صد)، پیٹرولیم  (خام)  (-) 3.3 فی صد)اور قدرتی   گیس (یوٹیلائز(-) 1 فی صد)۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4599

 



(Release ID: 1719945) Visitor Counter : 119


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi