ارضیاتی سائنس کی وزارت

سمندری طوفان تاؤتے مشرق وسطی بحیرہ عرب سے پچھلے چھ گھنٹے کے دوران تقریباٍ ً 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے، اور یہ آج بھارتی وقت کے مطابق 0830 بجے مشرق وسطی بحیرہ عرب پر ارض البلد 15.3 ڈگری شمال اور  طول البلد 72.7 ڈگری شمال  کے قریب مرکوز ہو گیا ہے،


مشرق وسطی بحیرہ عرب پر تاؤتے طوفان سے متعلق چوکسی گجرات و دیو ساحلوں کے لیے (یلو میسج)

Posted On: 16 MAY 2021 1:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16مئی، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات آئی ایم ڈی کے نئی دلی میں موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز  / موسم کے    علاقائی مرکز کے مطابق  :

مشرق وسطی بحیرہ عرب پر بہت شید سمندری طوفان تاؤتے پچھلے چھ گھنٹے کے دوران تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے اور آج 16 مئی 2021 کو صبح ساڑھے آٹھ بجے مشرق وسطی بحیرہ عرب پر 15.3 ڈگری شمال ارض البلد اور 72.7 ڈگری مشرق  طول البلد کے پاس پنجم گوا کے تقریباٍ ً 120 کلو میٹر مغرب جنوب مغرب ، ممبئی کے 420 کلو میٹر جنوب ویراول  ، گجرات کے 660 کلو میٹر جنوب - جنوب مشرق اور کرانچی پاکستان کے 810 کلو میٹر جنوب مشرق میں مرکوز ہو گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس میں اگلے 24 گھنٹے میں اور زیادہ شدت آجائے ۔

یہ بھی قوی امکان ہے کہ یہ 17 تاریخ کی شام کو شمال شمال مغرب کی طرف بڑھے اور گجرات کے ساحل پر پہنچ جائے اور 18 مئی کے صبح سویرے   پوربندر اور بھاو نگر ضلعے کے مہوا کے درمیان  گجرات کے ساحل کو پار کر لے۔

پیش گوئی اور شدت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ٹیبل میں دی گئی ہے :

 

تاریخ وقت (بھارتی وقت)

جائے وقع (ارض البلد شمال / طول البلد مشرق)

ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار کلو میٹر فی گھنٹہ

سمندری طوفان سے ہونے والی تبدیلی کا زمرہ

16.05.21/0830

15.3/72.7

140-130جو بڑھ کر155 ہوسکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

16.05.21/1130

15.8/72.6

145-135جو بڑھ کر155 ہوسکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/1730

18.1/71.2

160-150 جو بڑھ کر175 ہوسکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/2330

19.5/70.7

160-150 جو بڑھ کر175 ہوسکتی ہے

بہت شدید سمندری طوفان

18.05.21/0530

21.0/70.6

160-150 جو بڑھ کر175 ہوسکتی ہے

شدید سمندری طوفان

18.05.21/1730

22.6/71.0

80-70 جو بڑھ کر90 ہوسکتی ہے

سمندری طوفان

19.05.21/0530

24.2/71.7

40-30 جو بڑھ کر 50 ہوسکتی ہے

ہوا کا دباؤ

 

وارننگ :

بارش :

  • کیرالہ : 16 تاریخ کو   کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش، الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت باری بارش  اور 17 مئی کو الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش۔
  • کرناٹک (ّساحلی اور متصل گھاٹ اضلاع) ؛ 16 تاریخ کو  زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش۔
  • جنوبی کونکن و گوا :16 تاریخ کو زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش ، کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور جنوبی کونکن و گوا اور متصل گھاٹ علاقوں میں انتہائی بھاری بارش ۔ نیز 17 مئی کو الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • شمالی کونکن :16 اور 17 مئی کوزیادہ  تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ۔
  • گجرات : 17 تاریخ کو کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش۔ آج دوپہر سے سوراشٹر کے ساحلی ضلعوں میں  اس بارش کا امکان ہے۔
  • راجستھان : 18 تاریخ کو جنوبی راجستھان میں کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش نیز  انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔  19 مئی کو راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

ماہی گیروں کو تنبیہ

  • مشرق وسطی بحیرہ عرب اور کرناٹک، گوا، مہاراشٹر ساحلوں کے پاس اور ان سے کچھ دور ماہی گیری کے کام کاج پوری طرح معطل
  • 17 مئی کو  شمال مشرقی بحیرہ عرب اور گجرات کے ساحل کے پاس اور اس سے کچھ دور ماہی گیری کا کام کاج پوری طرح معطل ۔

 

(گرافکس کی تفصیلات کے لیے براہ کرم یہاں کلک کیجیے۔)

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

16.05.2021

U –4539


(Release ID: 1719691) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil