مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام سکریٹری جناب انشو پرکاش نے نیٹ ورک سیکورٹی میں افسران کو ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ دینے کے لیے ایک آن لائن کورس کا افتتاح کیا

Posted On: 17 MAY 2021 6:49PM by PIB Delhi

 

وزارت مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی) کے سکریٹری اور ڈجیٹل کمیونی کیشنز کمیشن کے صدر جناب انشو پرکاش نے مواصلات اور انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع پر نیٹ ورک سیکورٹی پر ایک آن لائن سرٹیفکیٹ کورس کا افتتاح کیا۔ اس کورس کا انعقاد محکمہ مواصلات، حکومت ہند کے بنیادی تعلیمی ادارہ، نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی) کے ذریعے کیا گیا۔ یہ ایک 36 گھنٹے (12 ہفتے) میں نیٹ ورک سیکورٹی میں افسران کو ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ دینے کا کورس ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے۔ حالانکہ، یہ کورس فی الحال محکمہ مواصلات کے افسران کے لیے ہے ، لیکن اسے حکومت کے دیگر افسران اور دھیرے دھیرے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی پھیلائے جانے کی تجویز ہے۔

ٹیلی کام سیکورٹی ایک پیچیدہ موضوع ہے جس میں تکنیکی خصوصیات کی تعمیل، محفوظ کنفیگوریشنز کی تعیناتی، معتبر سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنانا، اہم کاموں کے لیے سیکورٹی جانچ سے گزرے ہوئے ملازمین کی تقرری کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورکس کے استعمال کے ذریعے ہونے والی مواصلات کے تحفظ کے لیے روز بروز کا آپریشن مینجمنٹ شامل ہے۔ ساؤنڈ ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک سیکورٹی ٹیلی کمیونی کیشن فراہم کنندگان (ٹی ایس پی)، مختلف اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز (او ئی ایم) اور محکمہ مواصلات کے افسران کی مجموعی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں فیلڈ (ایل ایس اے) بھی شامل ہیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کورس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب انشو پرکاش نے ٹیلی کام نیٹ ورک سیکورٹی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ جیسے آلات کی حفاظت کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب خاص طور سے وبائی مرض کے سلسلے میں اہم ہے جب زندگی کے ہر پہلو میں مواصلاتی نیٹ ورکس اور خدمات پر انحصار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جناب پرکاش نے اس اہم سرٹیفکیشن پروگرام کے افتتاح پر این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کو مبارکباد پیش کی اور ٹیلی کمیونی کیشنز اور انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کی بھی مبارکباد دی۔ محکمہ مواصلات ہیڈکوارٹر اور این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس آن لائن پروگرام میں اپنی بات رکھی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4579



(Release ID: 1719546) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi