ارضیاتی سائنس کی وزارت
سمندری طوفان تاؤتے کے بارے میں قوی امکان ہے کہ یہ 17 تاریخ کی شام شمال – شمال مغرب کی طرف بڑھے اور گجرات کے ساحل پر پہنچ جائے ؛ نیز 17 مئی کی رات کے دوران پوربندر اور بھاونگر ضلعے کے مہوا علاقے کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کر لے، جس کے تحت ہواؤں کی رفتار 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے جو بڑھ کر 185 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے
Posted On:
17 MAY 2021 1:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17مئی، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات آئی ایم ڈی کے نئی دلی میں موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز / موسم کے علاقائی مرکز کے مطابق :
مشرق وسطی بحیرہعرب پر انتہائی شدید سمندری طوفان تاؤتے : گجرات اور دیو کے ساحلوں اور گجرات او راجستھان (ریڈ میسج )کے لیے طوفان کی آمد کے بعد کا خاکہ۔
مشرق وسطی بحیرہ عرب پر کل کا بہت ہی شدید سمندری طوفان آج 17 مئی ، 2021 کی الصباح شمال – شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا اور شدید ہوکر انتہائی شہدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے یہ طوفان مشرق وسطی بحیرہ عرب پر 18.8 ڈگری شمال عرض البلد اور 71.5 ڈگری مشرق طول البلد کے قریب ممبئی سے تقریباً 150 کلو میٹر ، دیو کے 220 کلو میٹر جنوب - جنوب مشرق گجرات کے ویراول کے 260 کلو میٹر جنوب مشرق اور پاکستان کے شہر کراچی کے 490 کلو میٹر مشرق - جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔
قوی امکان ہے کہ یہ 17 تاریخ کی شام کو شمال – شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گجرات کے ساحل پر پہنچ جائے اور 17 مئی کی رات کے دوران پوربندر اور بھاونگر ضلعے کے مہوا کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کر جائے جس کے تحت 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے ہوائیں چلے جن کی رفتار بڑھ کر 185 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔
پیش گوئی اور شدت سے متعلق معلومات مندرجہ ذیل ٹیبل میں دئی گئی ہے:
تاریخ وقت (بھارتی وقت)
|
جائے وقع (ارض البلد شمال / طول البلد مشرق)
|
ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار کلو میٹر فی گھنٹہ
|
سمندری طوفان سے ہونے والی تبدیلی کا زمرہ
|
17.05.21/0830
|
18.8/71.5
|
190-180 جو بڑھ کر 210 ہوسکتی ہے
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/1130
|
19.2/71.4
|
190-180 جو بڑھ کر 210 ہوسکتی ہے
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/1730
|
20.2/71.1
|
180-170 جو بڑھ کر 200 ہوسکتی ہے
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/2330
|
21.0/71.1
|
160-150 جو بڑھ کر175 ہوسکتی ہے
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
18.05.21/0530
|
21.9/71.3
|
120-110 جو بڑھ کر130 ہوسکتی ہے
|
شدید سمندری طوفان
|
18.05.21/1730
|
23.5/71.9
|
80-70 جو بڑھ کر90 ہوسکتی ہے
|
سمندری طوفان
|
19.05.21/0530
|
25.2/72.8
|
50-40 جو بڑھ کر 60 ہوسکتی ہے
|
ہوا کا دباؤ
|
وارننگ :
(i) بارش :
- کونکن اور اس سے متصل مدھیہ مہاراشٹر : 17 مئی کو زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے معتدل بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے اور 18 تاریخ کو شمالی کونکن پر الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
- گجرات :زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے معتدل بارش اور کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ نیز 17 تاریخ کو سوراشٹر، دیو اور اس سے متصل گجرات میں الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ گجرات خطے میں کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ 18 تاریخ کو الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
- راجستھان : 18 تاریخ کوکئی جگہوں پر ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 19 مئی کو راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
(ii) ہوا سے متعلق تنبیہ
- اگلے چھ گھنٹے کے دوران مشرق وسطی بحیرہ عرب پر 180 سے 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار بڑھ کر 210 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔
- 17 تاریخ کو مہاراشٹر کے ساحل پر اور اس سے کچھ دور 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جن کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔
- شمال مشرقی بحیرہ عرب سے متصل علاقوں میں 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جو بڑھ کر 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں۔
- 17 مئی کی شام سے اس میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ رفتار 170 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی ہوسکتی ہے جو بڑھ کر 200 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔
- جنوبی گجرات اور دمن و دیو کے ساحلوں پر اور ان سے کچھ دور 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جو بڑھ کر 90 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہو سکتی ہیں۔
(iii) سمندری حالات
- 18 تاریخ کی صبح تک سمندری حالات مشرق وسطی علاقوے اور اس سے متصل شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری حالات غیرمعمولی ہوسکتے ہیں اور اس کے بعد اس میں رفتہ رفتہ بہتری آسکتے ہیں۔
- اگلے 12 گھنٹے میں مہاراشٹر کے ساحل پر اور اس سے کچھ دور سمندری حالات انتہائی سے زیادہ انتہائی ہوسکتے ہیں۔ جن میں بعد میں بہتری آسکتی ہے۔
- اگلے چھ گھنٹے کے دوران جنوبی گجرات ، دمن دیو ، دادرا و نگر حویلی کے ساحلوں پر شدید صورتحال ہونے کا امکان ہے۔جس میں رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔
(iv) ماہی گیروں کو تنبیہ
- مشرق وسطی بحیرہ عرب پر ماہی گیری کے کام کاج کا مکمل تعطل ۔ شمال مشرقی بحیرۂ عرب پر اور گجرات دمن دیو ، دادر اور نگر حویلی کے ساحلوں پر 18 تاریخ کی دوپہر تک ماہی گیری کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند۔
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مہاراشٹر کے پاس اور اس سے کچھ دور مشرق وسطی بحیرہ عرب میں نہ جائیں۔ شمال مشرقی بحیرۂ عرب پر اور گجرات، دمن و دیو ، دادر اور نگر حویلی کے ساحلوں پر 18 تاریخ کی دوپہر تک ماہی گیری کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند۔
- جو لوگ بحیرۂ عرب کے شمال میں سمندر میں موجود ہیں انہیں ساحل پر واپس آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
(vi) (اے) دیو ، امریلی جونا گڑھ، گیر سومناتھ بوتڈ اور بھاونگر اور احمدآباد کے ساحلی علاقوں پر نقصان کا اندیشہ:
(بی) دیو بھومی ، دوارکا، پوربندر، کچھ، جام نگر، راج کوٹ و موربی ، والساڑ، سورت، وڈودرا، بھروچ ، نوساری، آنند ، کھیڑا اور گجرات کے احمد آباد ضلعے کے اندرونی علاقوں ، دمن دادرا اور نگر حویلی میں نقصان کا اندیشہ۔
(vii) تجویز:
- حساس علاقوں سے لوگوں کو محفوظ علاقوں میں لے جانا۔
- ماہی گیری کا کام مکمل طور پر معطل۔
- ریل اور سڑک ٹریفک کی معقول ضابطہ کاری۔
- متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔
- موٹر کشتیوں اور چھوٹے جہازوں میں نقل و حمل غیر محفوظ۔
گجرات کے اندرونی اضلاع (انتباہ کے تحت دیئے گئے ان کے علاوہ) میں 18 مئی کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
(i) بجلیاورمواصلاتیلائنوںکومعمولینقصان؛ (ii) کچیسڑکوںکوبھارینقصاناورپکیسڑکوںکومعمولی نقصان؛ (iii) درختوںکیشاخوںکا ٹوٹنا،چھوٹےدرختوںکے اکھڑنے(iv) کیلےاورپپیتاکےدرختوںکونقصان
(v) متاثرہعلاقےکےلوگگھروںمیںرہیںگے۔
(گرافکس کی تفصیلات کے لیے براہ کرم یہاں کلک کیجیے۔)
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
17.05.2021
U –4565
(Release ID: 1719521)
Visitor Counter : 166