جل شکتی وزارت

قومی جل جیون مشن میں گاؤوں میں پانی کی پیمائش اوراس کی سپلائی پر نظر رکھنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھا


دیہی بھارت میں پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے بڑا قدم

Posted On: 16 MAY 2021 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16مئی، 2021/قومی جل جیون مشن نے دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کی پیمائش اور اس پر نظر رکھنے کے لیے سینسر پر مبنی  آئی او ٹی طریق کار  کو شروع کرنے کے لیے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھا ہے۔ یہ مختلف مسائل کو دور کر کے جن سے مستقل طور پر پانی کی سپلائی میں رخنہ پیدا ہوتا ہے دیہی گھروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا یہ ایک باوقار قدم ہے۔

دنیا  میں بھارت کا آئی او ٹی  معاشی نظام سب سے زیادہ متحرک کی نظاموں میں سے ایک ہے۔ حکومت ہند نے بہت سے شعبوں میں ان آئی او ٹی ٹکنالوجی کے فائدوں میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

اس مہارت کو استعمال کرنے کےلیے جل شکتی کی وزارت کے تحت قومی جل جیون مشن  (این جے جے ایم )نے  دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی پر نظر رکھنے اور اس کی پیمائش کے لیے ایک خاکہ تیار کرنے کے لیے ٹیکنیکل ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں تعلیم ، انتظامیہ، ٹکنالوجیز  اور پانی کی سپلائی کے شعبے کے ماہرین ارکان ہیں۔ اس کمیٹی کی میٹنگ 11 مرتبہ ہو چکی ہے اور کووڈ وبا کے باوجود اس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے۔  یہ رپورٹ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی ہے  جس میں ایک ایسا نظام تیار کرنے کے لیے ایک خاکہ فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی اور مرکزی سطح پر اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جا سکے۔ اس وسیع لائحہ عمل سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد ملے گی کہ وہ محض بنیادی ڈھانچے سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے تک کی ضرورتوں کوپورا کرنے کےلیے معیارات تشکیل دے سکیں گے۔

یہ مشن ریاستی سرکاروں اور شعبہ جاتی شراکت داروں کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا ہے  اور اس سے بہت سے گاؤوں میں ابتدائی طور پر سینسر پر مبنی پانی کی سپلائی کا نظام شروع کیا گیا ہے۔  روزانہ پانی کی سپلائی، اس کی مقدار اور وقت پر اس کی فراہمی  کے بارے میں 11 ابتدائی جگہوں کے اعداد و شمار جل جیون مشن  کے ڈیش بورڈ پر دکھائے گئے ہیں:https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx ۔ بہار ، پنجاب ، ہریانہ جیسی کئی ریاستیں اس پر عمل درآمد کے لیے آگے آئی ہیں۔ سکم ، منی پور ، گوا،  نے اس کی بنیادی سروے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ گجرات میں 1000 گاؤوں میں سینسر پر مبنی دیہی پانی کی سپلائی کے نظام کے بارے میں سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔

فیلڈ مقامات سے حاصل کردہ اعداد و شمار کو ریاست اور مرکز کے سرور پر منتقل کر دیا جائے گا اور اسے کارکردگی پر نظر رکھنے کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی کوشش یہ ہے کہ سبھی گاؤوں تک آپٹیک فائبر نیٹ ورک کو توسیع دے دی جائے۔ اسی کے مطابق وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ سبھی گاؤوں کو فائبر آپٹیک نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

16.05.2021

U –4541



(Release ID: 1719246) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Punjabi