وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے گردابی طوفان ٹاؤٹے کے تعلق سے اپنی طیاری کی

Posted On: 15 MAY 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/مئی2021 ۔ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے گردابی طوفان ٹاؤٹے کے تعلق سے جزیرہ نما بھارت میں اپنے 16 نقل و حمل کے کام آنے والے طیاروں اور 18 ہیلی کاپٹروں کو تیار رکھا ہے۔ اس طوفان کے سبب آئندہ کچھ دنوں میں بھارت کے مغربی ساحل سے متصل علاقوں میں بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔

ایک آئی ایل- 76 ایئر کرافٹ نے 127 عملہ اور 11 ٹن کارگو کو بھٹنڈہ سے جام نگر ایئرلفٹ کیا ہے۔ ایک سی- 130 ایئر کرافٹ نے 25 عملہ اور 12.3 ٹن کارگو کو بھٹنڈہ سے راجکوٹ ایئر لفٹ کیا ہے۔ دو سی- 130 ایئرکرافٹ نے 126 عملہ اور 14 ٹن کارگو کو بھونیشور سے جام نگر ایئر لفٹ کیا ہے۔

مزید برآں انڈین ایئر فورس کی کووڈ راحت رسانی سے متعلق کارروائیوں کو آئندہ چند دنوں کے لئے ان ساحلی علاقوں میں مرکوز کیا گیا ہے، کیونکہ خراب موسم کے سبب بعد میں ہوائی کارروائیوں پر اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔گردابی طوفان سے متعلق راحتی کارروائیاں کووڈ راحت رسانی کے لئے جاری کارروائیوں کے علاوہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)KUPN.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)85N4.jpeg

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4509


(Release ID: 1718911) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil