امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جاری  ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایم  ایس پی قیمت پر گیہوں کی خریداری میں 35 فیصد اضافہ


ایم ایس پی قیمت پر 34.57 لاکھ کسانوں سے مجموعی طور پر 341.77 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن کے لئے109.75 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے تقریباً 732.74 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی

حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 651493.99 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن ایم ایس پی قیمت پر خریدے جس سے 399706 کسانوں کو فائدہ پہنچا

خریف مارکیٹنگ سیزن2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 کے دوران ایم ایس پی پر مبنی کارروائیاں خوش اسلوبی سے جاری


Posted On: 12 MAY 2021 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12/مئی- 1202  ۔   

جیسا کہ گزشتہ سیزنوں میں کیا گیا تھا، خریداری والی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترا کھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی، گجرات، جموں و کشمیر اور بہار میں فی الحال جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 میں  ایم ایس پی قیمت پر گیہوں کی خریداری نہایت پر سکون انداز میں جاری ہے۔اب تک( 10 مئی 2021 تک)341.77 لاکھ میٹرک ٹن کی مقدار میں گیہوں کی خرید کی جاچکی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران گیہوں کی خرید252.51 لاکھ میٹرک ٹن رہی تھی۔ سردست جاری  ایم ایس پی قیمت 67499.98 کروڑ روپےکے ساتھ ربیع مارکیٹنگ سیزن خریداری کی کارروائیوں سے تقریباً 34.57 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچایاجاچکا ہے۔

 

 

 

 

2.png1.png

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-202 کے دوران  خریداری والی  ریاستوں میں  دھان کی خریداری  بے روکاوٹ جاری ہے۔  جس میں دس مئی 2021 تک  732.74 لاکھ میٹرک ٹن  دھان کی خریداری کی گئی۔ (اس میں  خریف کی فصل 705.41 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی فصل 27.33 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہیں۔گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 681.45 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔ رواں خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کی کارروائیوں سے ، جس میں ایم ایس پی قیمت 138341.11 کروڑ روپے رہی،تقریباً 109.75 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچایاجاچکا ہے۔

3.png

 

5.png4.png

 اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے پرائس سپورٹ اسکیم(پی ایس ایس) کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے107.37 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ آندھرا پردیش ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا( بارہ ماسی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے تجاویز موصول ہونے کے بعد دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی پی ایس ایس کے تحت خریداری کے لئے بھی مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ریاستوں کی نامزد کردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے توسط سے منظوری دی جائے گی۔تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 2021-2020 کے لئے مشتہر کردہ ایم ایس پی کے ساتھ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے ۔اور  یہ اس صورت میں کے متعلقہ ریاستوں میں مشتہر کردہ کٹائی کی مدت کے دوران بازار کے ریٹ ایم ایس پی کے نیچے چلے جائیں۔

حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 10 مئی 2021 تک3414.20 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت کے ساتھ651493.99 میٹرک ٹن مونگ، ارد، تور، چنا، مسور، مونگ پھلی، رائی کے بیج اور سویا بین کی خریداری کی ہے۔ اس سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور  ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے 399706 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

اسی طرح52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی  قیمت کے ساتھ5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی۔ جس سے 10 مئی 2021 تک کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو نفع حاصل ہوا۔متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریداری کی شروعات کرنے کے لئے ضروری تیاریاں کررہی ہیں۔ یہ خریداری اس تاریخ سے شروع ہوگی جو متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ دالوں اور تلہن کی بازار میں آمد کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

7.png6.png

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4443



(Release ID: 1718219) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil