الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اے سی ٹی عطیہ، سواستھ الائنس اینڈ فیڈنگ انڈیا کی ماہ مئی میں قومی سطح پر 50000 آکسیجن کنسنٹریٹرس عطیہ کرنے کا منصوبہ ہے
مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے مائی گو، اس پہل کی حمایت کر رہا ہے
Posted On:
07 MAY 2021 8:09PM by PIB Delhi
کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو تیزی سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے ، اے سی ٹی عطیہ ( بھارت میں وی سی اور اسٹارٹ –اپ کمیونٹی کے ذریعے بغیر کسی منافع کے چلائی جا رہی مہم) ، سواستھ الائنس (150 سے زیادہ صحت تنظیموں کا بغیر کسی منافع کے بنایا گیا اتحاد)اور فیڈنگ انڈیا (بغیر کسی مفاد کے زومیٹو کے ذریعےچلایا جانے والا ادارہ)، 50000 آکسیجن کنسنٹریٹرس کو حاصل کرنے اور تقسیم کے مقصد سے کام کر رہے ہیں۔ یہ آکسیجن کنسنٹریٹرس پورے ملک میں مفت میں فراہم کرائے جائیں گے، بالخصوص صحت عامہ کے لئے کام کر رہے مختلف عوامی صحتی ادارے اور غیر سرکاری تنظیموں کو اس کی فراہمی کی جائے گی۔ ڈلہی ویری (لاجسٹکس شراکت دار)، امیزون ( لاجسٹکس شراکت دار)، ٹیما سیک فاؤنڈیشن ( سورسنگ اینڈ فنڈنگ پارٹنر)، پے ٹیئم (سورسنگ شراکت دار)، اور ایکو سسٹم کے کئی دیگر لوگ اس کوشش میں تعاون کر رہے ہیں۔ مائی گو، متعدد متعلقہ فریقوں کے ساتھ ، خاص طور سے آکسیجن کنسنٹریٹرس کے سب سے مناسب استعمال کے لئے ضلع کلکٹروں کے ساتھ مکمل تال میل کو یقینی بنا کر اس اقدام کی حمایت کر رہا ہے۔
یہ آکسیجن کنسنٹریٹرس مئی ماہ کے اندر اندر تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ 2500 سے زیادہ آکسیجن کنسنٹریٹرس پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ آئندہ 7 دنوں میں 7500 مزید آکسیجن کنسنٹریٹرس بھیج دیئے جائیں گے۔ باقی آکسیجن کنسنٹریٹرس کو اگلے 3 ہفتے میں کھیپ میں بھیج دیا جائے گا۔
تقسیم کے عمل کی نگرانی اور یکساں و شفاف مختص کوکو یقینی بنانے کے لئے سرکاری-پرائیویٹ شراکت داری کے جذبے کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں درج ذیل اراکین شامل ہیں:
- سنجیو بھکھ چندانی – بانی، انفو ایج اور کمیٹی چیئرمین
- ابھیشیک سنگھ – سی ای او، مائی گو انڈیا، حکومت ہند
- ڈاکٹر راجیو گرگ- سابق ڈی جی ایچ ایس، حکومت ہند اور فی الحال ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز ، بھارت سرکار میں پروفیسر
- پروفیسر وی کام کوٹی – آئی آئی ٹی مدراس یں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر اور قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے رکن
- ڈاکٹر اروند کمار – ایمس میں لنگ کیئر فاؤنڈیشن کے سابق پروفیسر
- ابھیراج سنگھ بہل – بانی اور سی ای او، اربن کمپنی اور اے سی ٹی نمائندہ
- موہت بھٹناگر – ایم ڈی، سکوئیا انڈیا – اے سی ٹی نمائندہ
- دیپیندر گوئل – بانی اور سی ای او، زومیٹو اور فیڈنگ انڈیا نمائندہ
حال میں آکسیجن کنسنٹریٹرس کی فراہمی کے لئے زبردست مانگ ہے۔ اس کے پیش نظر عوامی طور پر دستیاب کووڈ-19 ڈیٹا سے استفادہ کرتے ہوئے ایک مختص نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس نظام کو مستقبل میں بننے والے ہاٹ اسپاٹ کے لئے آروگیہ سیتو اِ تیہاس (آئی ٹی آئی ایچ اے ایس) انٹر فیس (آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعے تیار) کے توسط سے کئے گئے تجزیئے کا استعمال کر کےتیار کیا گیا ہے۔
یہ نظام عمل مائی گو ( ایم وائی جی او وی. آئی این)، سواستھ (ایس ڈبلیو اے ایس ٹی ایچ . اے پی پی) اور اے سی ٹی کی ویب سائٹوں پر دستیاب ہے۔ ضلع سطح پر آکسیجن کنسنٹریٹرس کی تقسیم بھی https://self4society.mygov.in/ اور https://www.swasth.app/oc-deployment پر مہیا کرایا جائے گا۔
صف اول میں رہنے والوں کی طرف سے آکسیجن کنسنٹریٹرس کی مانگ حاصل ہونے پر سبھی کے لئے سواستھ الائنس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک فارم (https://www.swasth.app/covid19) کے توسط سے اور ضلع کلکٹروں کے لئے MyGov.in (https://self4society.mygov.in/collector) پر جمع کیا جا رہا ہے۔ مختلف ضلع مجسٹریٹ، ریاستی سرکاریں اور بغیر کسی ذاتی منافع کے صحت خدمات فراہم کرنے والوں کو اس فارم میں آکسیجن کنسنٹریٹرس کی ان کے مطالبات کو بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کمیٹی کا زور ان آکسیجن کنسنٹریٹرس کو تیزی سے فراہم کرانے پر ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو بچایا جا سکے۔
اے سی ٹی گرینٹس کے بارے میں:
اے سی ٹی گرینٹس، بھارتی اسٹارٹ اپ کے بانیان اور وی سی فرموں کا ایک اتحاد ہے۔ مارچ 2020 میں عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے پہلی بار ساتھ آیا تھا۔ اس اعتماد کے ساتھ کہ ہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے صنعتی کاروباری توانائی کا استعمال کر سکتے ہیں، اے سی ٹی گرینٹس نے گزشتہ برس بڑے پیمانے پر فوری اثر سے حل فراہم کرانے والی تکنیک پر مبنی کمپنیوں کو عطیات فراہم کرنے کے لئے 13 ملین ڈالر (100 کرور روپے)، کا فنڈ جمع کیا تھا۔ آج تک ، اے سی ٹی گرینٹس نے 27 ریاستوں میں کووڈ اُنیس سے لڑنے والے 55 اختراعی اسٹارٹ اپس کو رقوم فراہم کی، جنہوں نے 49 ملین سے زیادہ لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا۔
کووڈ کی دوسری لہر کی روشنی میں، اے سی ٹی کی توجہ جنگی پیمانے پر آکسیجن کی سپلائی کی فوری کمی سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔ ان کا ہدف آکسیجن کی فراہمی میں مدد کرنا ہے، جس میں ملک بھر کے اسپتالوں میں کنسنٹریٹرس اور آکسیجن پلانٹس فراہم کرانا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طبی افرادی قوت میں اضافہ، ہوم کیئر اور بھارتی ٹیکہ کاری مہم کی کوشش میں مدد کر رہے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے www.actgrants.in پر جائیں۔
*************
ش ح ۔م ع۔ ک ا
U. No. 4408
(Release ID: 1717926)
Visitor Counter : 191