ارضیاتی سائنس کی وزارت

گجرات کے علاقے میں بہت سی جگہوں پر اور انڈمان و نکوبار جزائر کے بہت سے مقامات پر کم از کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ(1.6 ڈگری سیلسیس تا 3.0 ڈگری سیلسیس)

Posted On: 07 MAY 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7/مئی- 1202  ۔   

ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے نیشنل ویدر فار کاسٹنگ سینٹر کے مطابق:

7 مئی 2021 ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام چار بجے جاری کردہ گرم لہر سے متعلق بلٹین

کل کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا منظر نامہ:

گرم لہر:صفر

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

مغربی مدھیہ پردیش، گجرات کے علاقے، مراٹھواڑہ اور ویدربھا کے زیادہ تر مقامات پر اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی اور سوراشٹر اور کچھ میں کچھ جگہوں پر، اس کے علاوہ مشرقی اترپردیش اور مشرقی راجستھان کے کچھ دور افتادہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلیسیس سے زیادہ رہا۔

 کل جھانسی(مغربی اترپردیش) اور اکولہ(ویدربھا) کے مقام پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43.4 ڈگری سلیسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گرم رات: صفر ۔ کم ترین درجہ حرارت:

گجرات خطےکے زیادہ تر مقامات کے اوپر، انڈمان ونکوبار جزائر میں بہت سی جگہوں پر جموں وکشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں چند مقامات پر اور مشرقی مدھیہ پردیش  اور سوراشٹر اور کچھ، وسطی مہاراشٹر، مراٹھوالہ، کیرالہ اور ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکال  میں دور افتادہ مقامات پر کم ترین درجہ حرارت نارمل سے زیادہ(1.6 ڈگری سلیسیس تا 3.0 ڈگری سلیسیس) ریکارڈ کیا گیا۔

(Please CLICK HERE for details in graphics)

 

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4379


(Release ID: 1717868) Visitor Counter : 150
Read this release in: English , Hindi