کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

اضافی ٹوسلیزوماب ریاستوں کے لئے مختص کی گئی –جناب ڈی وی سدانند گوڑا

Posted On: 11 MAY 2021 8:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11مئی2021:  ملک بھر میں بڑھی ہوئی ڈیمانڈ کو پور ا کرنے کے لئے ٹوسلیزوماب کی اضافی 45000 شیشیاں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ اس بات کا اعلان آج کمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑانے کیا۔

 

ٹوسلیزوماب ہندوستان میں تیار نہیں کی جاتی ہے اور سوئٹزرلینڈ کی ایک دواساز کمپنی ہاف مین لا روچے سے اس کو منگایا جاتا ہے۔تقریبا مارچ 2021 تک ملک بھر میں بہت سے اسپتالوں کے ذریعہ کی جانے والی ٹوسلیزوماب کی ڈیمانڈ کو آسانی سے پورا کیا جارہا تھا لیکن اپریل 2021 سے کووڈ سے متعلق معاملات کی تعداد میں اچانک زبردست اضافہ ہونا شروع ہوا جس کے بعد اس دوا کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوتا چلا گیا۔  30اپریل 2021 کو اس دواکی دستیاب مقدار جو کہ 9900 انجیکشن (400 ملی گرام) تھی، مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے لئے مختص کردی گئی تھی۔

جذبہ خیرسگالی کے اظہار کے طور پر 10 مئی 2021 کو روچے نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے ہندوستان میں کووڈ سے متاثر مریضوں کے علاج کے لئے اس دوا کی 50000 شیشیاں (80 ملی گرام)بطور عطیہ دی ہیں۔ یہ شیشیاں ہندوستانی حکومت کی طرف سے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے لئے مختص کردی گئی ہیں۔

اس کے بعد 45000 شیشیوں کی ایک اور تجارتی کھیپ 11مئی 2021 کو ہندوستان میں درآمد کی گئی اور اس  کوبھی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت اور ادویہ سازی کے محکمہ نے  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے  11مئی 2021 کو ہی مختص کردی گئی ہیں۔ان 45000 شیشیوں میں سے  40000 کی تعداد میں شیشیاں ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس رکھی گئی ہیں جو  بعد میں  ان ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سرکاری اسپتالوں  نیز پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کے علاج معالجہ کی ضروریات کوپورا کریں گی۔ ریاستی حکومتوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ ریاستوں کے لئے اس دوا کے مختص کئے جانے کے  میکانزم کے بارے میں عوام الناس کے درمیان زبردست پیمانہ پر  تشہیر کریں تاکہ ضرورتمند مریض اور نجی اسپتال کے علم میں یہ بات آسکے اوراگرانہیں اس دوا کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ریاستوں کے متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرسکیں۔  ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری پر قدغن لگانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے مقررہ نیشنل کلینکل منیجمنٹ پروٹوکول کے مطابق اس دوا کا استعمال بہت منصفانہ طور پر اور سختی کے ساتھ کیا جائے۔

ٹوسلیزوماب کے دوا کے اضافی اختصاص کے عمل کے ذریعہ کووڈ کے مریضوں کے لئے کافی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور عالمی وبا کے خلاف جنگ میں کی جانے والی حکومت کی کوششوں میں اضافہ بھی ہوگا۔

 

 

******

ش  ح ۔س ب۔ ف ر

U-NO.4406


 


(Release ID: 1717856) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi