وزارت آیوش
کووڈ-19 کے طبی بندوبست کے لئے آیوش کے تربیت یافتہ انسانی وسائل کی شمولیت کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی
آیوش کے آٹھ لاکھ سند یافتہ پیشہ ور افراد کو وڈ-19 ڈیوٹیوں کے لئےدستیاب ہوجائیں گے
آیوش کی وزارت ،آیوشاسپتالوں کو کووڈکے لئے موزوں سہولیات میں ترقی دینے یا تبدیل کرنے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرے گی۔ اس سے کووڈ-19 سے متعلق بنیادی ڈھانچوںمیں ترقی دینے یا تبدیل کرنے میں 50000 بسترو ،750 آیوش اسپتالوں (موجودہ آیوش میڈیکل کالج) اور 86 طبی سہولیات (آیوش کی وزارت کا تحقیقی یونٹوں اور قومی اداروںمیں) کا اضافہ ہوسکتا ہے
آل انڈیاآیوش پی جی داخلہ امتحان ،جسے این ٹی اے نے ملتوی کردیا تھا۔اب 31 اگست 2021کے بعد منعقد کیا جائے گا
Posted On:
07 MAY 2021 8:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مئی 2021: کووڈ-19 کیسوں کے بندوبست کے لئے انسانی وسائل میں اضافے کی غرض سے کوششیں جاری رکھتے ہوئے آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 کیسوں کے طبی بندوبست کے لئے اپنے پاس موجود آیوش کے تربیت یافتہ انسانی وسائل کو تعینات کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں آیوش کے پیشہ ورافراد کو ہراول دستے کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ ، چند روز پہلے کئے گئےفیصلوں کے عین مطابق ہے تاکہ کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں طبی اہلکاروں کی دستیابی کو فروغ دیا جاسکے ۔ان فیصلوں میں این ای ای ٹی – پی جی امتحان کو ملتوی کیا جانا ، حکومت کی آئندہ کی باضابطہ بھرتیوں میں ، کووڈ ڈیوٹیوں کے 100دن مکمل کرنے والے طبی اہلکارو ں کو ترجیح دینا وغیرہ شامل ہیں۔
آیوش کے ڈاکٹر س ادارہ جاتی سندیافتہ پیشہ ور افراد ہیں ، انہیں صحت اور طبی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں میں اچھی طرح تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی ملک بھر کے مختلف اداروں میں کووڈ-19 بندوبست سے متعلق مختلف کردار میں اپنی مہارت ثابت کردی ہے۔ آیوش کی وزارت کے تحت اداروں میں سے کچھ اداروں جیسے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )نئی دلی ، جو کہ کووڈ-19 کئیر سینٹر کے طور پر کام کررہا ہے۔ اس وقت کووڈ-19 کیسوں کا موثر طورپر بندوبست کررہے ہیں ۔ ان کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کووڈ -19 بندوبست کے مختلف شعبوں میں تقریباََ 1.06 لاکھ آیوش پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کی ہے اور 28473 پیشہ ور افراد کو کووڈ-19 سے متعلق سرگرمیوں کے لئے تعینات کیا جاچکا ہے۔آیوش کی وزارت نے بھی حکومت کے مربوط آن لائن ٹریننگ (آئی جی او ٹی ) ڈجیٹل پلیٹ فارم (https://igot.gov.in) کے ذریعہ آیوش کے پیشہ ور افراد کوکووڈ -19 کے بندوبست سے متعلق مختلف شعبوںمیں تربیت فراہم کی ہےاور آیوش کے 66045 پیشہ ور افراد نے اپنی تربیت مکمل بھی کرلی ہے۔اس کے علاوہ آیوش کی وزارت اور صحت اورخاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے مشترکہ طور پر 33000 آیوش ماسٹر ٹرینرس کو تربیت فراہم کی ہے۔اس لئے مختلف کوششوں کی وزارت کی پہلے ذریعہ آیوش کے لگ بھگ 8.32 لاکھ افراد ی قوت کی تفصیلات مرتب کی گئی ہے اور انہیں کوویڈ وارئرس پورٹل (covidwarriors.gov.in) پردستیاب کرایا گیا ہے
ذیل میں ایڈوائزری کی نمایاں باتیں پیش کی گئی ہیں
1-سہولت /توسیع
اے – کووڈ-19 کے پھرسے ابھرنے کے پیش نظر موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوصلاح دی گئی ہےکہ وہ آیوش کے تمام مستند معالجوں سے رابطہ قائم کریں اور ضرورت کی اس گھڑی میں انہیں کووڈ-19 افرادی قو ت میں شامل ہونے کی ترغیب دیں ۔ آیوش نے ان ڈاکٹروں کی خدما ت کو مناسب سطحوں پر کووڈ-19 کے بندوبست میں بروئے کارلایاجاسکتا ہے۔ کووڈ بندوبست کے لئے قائم کئے گئے مراکز میں آیوش ڈاکٹروں ، پوسٹ گریجویٹ طلبا اور انٹرینس کی تعیناتی میڈیکل ڈاکٹروں اورماہرین کی نگرانی کےتحت کی جاسکتی ہے۔ضروری نسخے ، میڈیکل ڈاکٹروں اور ماہرین کے ذریعہ جاری کئے جاسکتے ہیں اور آیوش ڈاکٹرس ، علاج معالجے کی ٹیم کے حصے کے طورپر انہیں وضاحت کی گئی نگرانی کے تحت مریضوں کو طبی دیکھ بھال فراہم کریں گے۔اس طریق کار سے کووڈ بندوبست کے لئے دستیاب انسانی وسائل میں اضافہ ہوگا۔
2- آیوش ڈاکٹروں ، پی جی طلبا ارانٹرینس کو ای سنجیونی پلیٹ فارم (مقامی زبانوں سمیت ) کے بندوبست کے لئے تعینات کیا جاسکتا ہے۔ جہاں وہ کووڈ سے بچاؤ ،علاج اورکووڈ کے بعد باز آبادکاری سے متعلق آیوش ضابطوں کے بارے میں عوام کی رہنمائی کرسکیں گے۔ وہ مناسب ریکارڈ برقراررکھیں گے اورضرورت پڑنے پر انہیں ایلوپیتھک /آیوش اسپتالوں کے ساتھ منسلک کریں گے۔
3- آیوش انسانی وسائل کی مختلف سطحوں پر تعیناتی کے ساتھ ،منظورشدہ ضابطوں کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لئے آیوش کو منظم کرنا فوری طور پر ممکن ہوجائے گا۔اس کے علاوہ آیوش سہولیات کو کووڈ دیکھ بھال کے بعد اور بازآبادکاری کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جہاں ضرورت پڑنے پر دورے پر آنے والے ایلوپیتھی کے ڈاکٹر یا انہیں بلاکر بھی وہ ان سہولیات سے ڈسچارج ہوجانے کے بعد مریضوں کو علاج معالجےسے متعلق ضروری خدمات اور صلاح مشورہ فراہم کرسکتے ہیں ۔
4-آیوش کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ کووڈ کی جاری لہر کا سامنا کرنے کے مقصدسے طبی نظام کی سہولت میں اضافہ کرنے کی کوشش کے طورپر آیوش کے بنیادی ڈھانچے (اسپتال /سہولیات / مراکز/ شفاخانے وغیرہ )کوکووڈ کیئرمراکز /اسپتالوں (نرس اور دیگر عملے کے ہمراہ) کے لئے پھرسے استعمال کرنے کے لئے پیش کریں۔اس سلسلے میں آیوش اسپتالوں کے بارے میں معلومات کو (آیوش کی وزارت کے تحت قومی اداروں اورتحقیقی کاؤنسل کے 750سے زیادہ آیوش کالجوں کے اسپتالوں ،86 طبی سہولیات کے 50000 سے زیادہ بستروں ) کووڈ سے متعلق موزوں سہولیات کے طورپر آیوش کی وزارت اورقومی پورٹل کے ذریعہ فراہم کرے گی۔
5- ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی فیکلٹی کی نگرانی میں آیوش انٹرینس کو بھی کووڈ سے متعلق بندوبست کی ڈیوٹیوں میں لگاسکتے ہیں ۔ انہیں ریاستی حکومتوں ، مقامی ادارو ں ، غیر سرکاری تنظیموں اور نجی شعبے کے زیر انتظام قرنطینہ اور الگ تھلگ رکھنے کی سہولیات میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔
6- آخری سال کے آیوش طلبا کی خدمات کو مناسب تربیت کے بعد رسائی سے متعلق سرگرمیوں ، کووڈ -19کے مشتبہ معاملوں کی جانچ ، طبی جانچ اور صلاح ومشورے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہیں گھروں میں ہی علاج کرانے والے مریضوں کو قومی رہنما ہدایات کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے ہیلپ لائن کے ذریعہ ٹیلی فون پر صلاح ومشورہ دینے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
7-آخری سال کے پی جی طلبا کی خدمات کو ، تازہ بیچ کے شامل ہونے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی نے آل انڈیا آیوش پی جی داخلہ امتحان ملتوی کردیا ہے۔اور ایجنسی 31 اگست 2021 کے بعد امتحانات کی تاریخوں کے بارے میں کم از کم ایک ماہ پہلے مطلع کردے گی۔
8-آیوش کی سند یافتہ اسٹاف نرسوں کو آیوش پر مبنی کووڈ سہولیات میں کووڈ-19 نرسنگ ڈیوٹیوں کے لئے تعینات کیا جاسکتا ہے اور اگرضروری ہوتو انہیں میڈیکل ڈاکٹروں کی نگرانی میں کووڈ کے دوسرے اسپتالوں میں بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔
9- آیوش کی وزارت ،ریاستوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کرکے ، آیوش کے انسانی وسائل کو مجوزہ کردار اور ذمہ داریوں کے لئے ، جب بھی ضروری ہو، مزید تربیت فراہم کرنے میں اشتراک کرے گی۔
10-اس طرح منظم کئے گئے اضافی انسانی وسائل کو صرف کووڈ-19 کیسوں کے بندوبست کرنے والی سہولیات یا کووڈ کے بعد کے بندوبست اور بازآبادکاری کے استعمال کیا جائے گا۔
بی۔خدمات کا اعزازیہ / اعتراف:
1- مذکورہ بالا رہنما ہدایات کا مقصدکووڈ -19 عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے دستیاب انسانی وسائل کو بہتر بنانا اور اس میں اضافہ کرنا ہے اور ان کی خدمات کو ،اس جدوجہد میں مصروف ریاستی حکومتیں آیوش کے دستیاب اضافی پیشہ ور افراد کی خدمات کو ، کووڈ -19 کے نجی اسپتالوں اور بیماری کے تیزی سے اضافے والے علاقوں میں استعمال کرسکتی ہیں۔
2- ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ، کووڈ-19 سے متعلق غیر معمولی خدمات کے لئے مناسب اعزازیہ پر غورکرسکتی ہیں۔
3- مالی ترغیبات / معاوضہ صرف انہیں فراہم کیا جائے گا، جنہوں نے کووڈ-19 دیکھ بھال کے لئے کم از کم 100د ن تک کام کیا ہوگا۔
4- حکومت ہند کی جانب سے وزیر اعظم کا کووڈ-19 سے متعلق ممتاز قومی خدمت سمان ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔
5- آیوش کے ڈاکٹروں ، پوسٹ گریجویٹ طلبا ، انٹرینس ،آخری سال کے طلبا اوردیگر انسانی وسائل کو جنہیں کووڈ سے متعلق کاموں میں متعین کیا جاتا ہے، مناسب ٹیکہ لگائے جانے کی ضرورت ہے۔
6- کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں مصروف آیوش کے تمام پیشہ ور افراد کو حکومت کی بیمہ اسکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔
7- مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سفارش کی ہے کہ وہ آیوش کے ایسے پیشہ ور افراد کو جنہوں نے کووڈ -19سے متعلق کم از کم 100 دن کی ڈیوٹیاں مکمل کرلی ہیں ، آیوش کے پیشہ ور افراد کی باضابطہ سرکاری تقرریوں میں ترجیح دیں ۔
8- ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کانٹریکٹ کے طورپر تقررکئے گئے افراد کی 45 دن کے اندر اندر ، تیز رفتار طریقہ عمل کے ذریعہ صحت اور میڈیکل محکموں میں آیوش کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر معاون عملے کی خالی اسامیوں کو پُر کرسکتے ہیں ۔
*************
ش ح۔ع م۔رم
U- 4375
(Release ID: 1717637)
Visitor Counter : 194