وزارت دفاع
دفاع کی طبی ای- ہیلتھ خدمات میں پیش رفت
Posted On:
10 MAY 2021 7:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 ؍مئی : 7 مئی 2021 کو ای - سنجیونی (https://esanjeevaniopd.in/) پلیٹ فارم پر ایکس – ڈیفنس او پی ڈی کے کامیاب آغاز کے بعد آج اسے مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ اے ایف ایم ایس کے ریٹائرڈ ،ڈاکٹر راجستھان میں آگے آئے ہیں اور انہوں نے ضرورت مند مریضوں کو اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔21 ڈاکٹر ان مریضوں کو مفت صلاح ومشورہ فراہم کر رہے ہیں، جنہیں ان کے آس پاس طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ اس سہولت کو جلد ہی دوسری ریاستوں تک توسیع دی جائے گی۔
مربوط ڈیفنس اسٹاف کے صدر دفتر میں طبی شاخ نے موہالی میں سی - ڈی اے سی کے تعاون سے ای- سنجیونی پلیٹ فارم پر ایک ای- آئی سی یو قائم کیا ہے۔ مسلح افواج کی طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی اے ایف ایم ایس) ، وائس ایڈمرل سرجن رجت دتا نے آج اس پورٹ کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں مربوط ڈیفنس اسٹاف (میڈیکل) کے ڈپٹی چیف ، لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کنتکار، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے طبی خدمات کے تینوں ڈائریکٹر جنرلوں اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ اسپتال کے کمانڈنٹ اور ڈاکٹروں کے علاوہ مسلح افواج کے طبی عملے کے ذریعے ملک بھر میں چلائے جانے والے دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
یہ پورٹل میڈیکل افسران کو اپنے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے سینئر ماہر اور میڈیکل اسپیسلٹ ڈاکٹر وں سے صلاح ومشورہ حاصل کرنے میں بروقت مدد کرے گا ۔یہ پورٹل ہب اینڈ اسپوک ماڈل پر مبنی ہے ، جس میں طبی ماہرین ایک ہی مرکز پر جمع ہوتے ہیں اور میڈیکل افسران ان سے گفتگو کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا مشن کے ایک حصے کے طور پر اس سے ماہرین کی کمی کو ڈیجیٹل طریقے سے پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔و ا۔ ق ر
U-4369
(Release ID: 1717601)
Visitor Counter : 189