شہری ہوابازی کی وزارت

تلنگانہ حکومت کو ڈرون طیاروں کی بیونڈ ویژول لائن آف سائٹ ( بی وی ایل او ایس ) تجرباتی پروازوں کے لئے رعایت دی گئی


ویکسین کی تجرباتی ڈلیوری کے لئے اجازت دی گئی

ڈرون طیاروں کے ذریعہ اشیاء پہنچانے کے واسطے ضابطہ بندی کا خاکہ تیار کرنے میں مدد کے لئے بی وی ایل اوایس کی ٹرائلز

Posted On: 07 MAY 2021 6:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10 مئی 2021: شہری ہوابازی کی وزارت او ر  شہری ہوابازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل  ( ڈی جی  سی اے ) نے ویکسین کی ڈلیوری کے مقصد سے ڈرون طیاروں کی  تجرباتی بیونڈ ویژول لائن آف سائٹ ( بی وی ایل او ایس  ) پروازوں کے لئے حکومت تلنگانہ کو  مشروط رعایت دی ہے۔ملک میں ڈرون کے استعمال کے دائرے میں  اضافے کی  حکومت کی مسلسل  کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کووڈ-19 عالمی وبا سے مقابلہ کرنے میں ملک کی مدد کے لئے  بغیرپائلیٹ والے ائیر کرافٹ   سسٹم ( یو اے ایس )قوانین  2021  سے  چھوٹ دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت تلنگانہ کو  ڈرون طیارے استعمال کرتے ہوئے ویژول لائن آف سائٹ  ( وی ایل او ایس  )  رینج کے اندر  کووڈ-19 ویکسین   کی تجرباتی ڈلیوری   کے لئے مشروط رعایت دی گئی تھی۔ آلات  پر مبنی  ماڈل کو فروغ دینے  کے لئے  ڈرون کو استعمال کئے جانے کے عمل  میں تیزی لانے کے لئے  بیونڈ ویژول لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس ) کے لئے بھی رعایت دی گئی ہے۔اس کی ٹرائلز  مئی  2021  کے  آخر تک شروع  ہوں گی۔

اس  رعایت  کے تحت   شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ  جاری کردہ  (یا مستقبل میں  جاری کی جانے والی ) ہدایات  /رعایات   اور ضمیمہ  ایک  میں مذکور  شرائط  پر عمل کرنا لازمی ہے۔یہ رعایت   ایس او پی کی منظوری کی تاریخ سے  ایک سال کے لئے  یا آئندہ احکامات  تک کی مدت ، جو  بھی  پہلے ہو، کے لئے قابل قبول ہوگی۔

اسی ماہ میں  ڈرون طیاروں کی  بیونڈ ویژول لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس ) تجرباتی پروازوں  کے لئے  20 کنسورشیا   کو بھی اجازت دی گئی  ہے۔ بی وی ایل اوایس  ٹرائلز سے  ڈرون طیاروں  کے ذریعہ ڈلیوری اور دیگر اہم آلات  کے لئے  ضابطہ بندی کا خاکہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

ضمیمہ -1:

حکومت  تلنگانہ کے ذریعہ ویکسین کی ڈلیوری کے مقصدسے  ڈرون طیاروں  کی  تجرباتی  بی وی ایل او ایس    پروازوں  کے لئے شرائط ۔

1-بی وائی ایل او ایس  ٹرائل پروازیں  شروع کرنے سے قبل ہرایک کنسورشئیم  منظوری کے لئے درج ذیل دستاویزات  تیار کرے گا اور  ڈی جی سی اے کے پاس جمع کرائے گا:

الف – بی وی ایل او ایس  آپریشنزکے لئے   معیاری  طریقہ عمل  ( ایس او پی )

ب – عام حالات  اور ہنگامی صورتحال میں ائیر ٹریفک  کنٹرول   ( اے ٹی سی ) اور  انڈین ائیر فورس  (آئی اے ایف ) کے ساتھ کمانڈ اور کنٹرول   (سی 2)لوسٹ  لنک کے طور پر  تال میل کے لئے ایس او پی  ۔

2-کام میں شامل اداروں  (سرکاری اداروں کو چھوڑ کر )  ،  عملے اور مجوزہ فضائی   حدود  کے لئے  وزارت  داخلہ  سے سکیورٹی کلیرینس  ۔

3- ڈرون  کی  پروازوں  کے لئے زیادہ سے زیادہ منظورشدہ بلندی   سطح زمین سے اوپر 400فٹ ہوگی۔  پرواز کے وقت  کے 15فیصد  کے توانائی ریزور کا التزام کرنا ہوگا۔

4- بی وی ایل اوایس  ٹرائل پروازیں شروع کرنے سے قبل   ہرایک کنسورشئیم کو   تمام متعلقین کی شمولیت  کے ساتھ  نقصان کی شناخت اور خطرے کے بندوبست  ( ایچ آئی آر ایم  ) کے سلسلے میں  ایک ورکشاپ کا انعقاد کرنا ہوگا۔تمام خطروں کو   حفاظت کی قابل قبول سطح  تک لانے کے بعد بھی  بی وی ایل او ایس ٹرائلز  کی کوشش کی جائے گی۔

5- ڈرون  پائلیٹ کے  پاس  ڈرون چلانے کی تربیت کا سرٹیفکیٹ   اور  اس کا کافی تجربہ ہونا چاہئے ۔ڈرون  آپریٹراور ریموٹ  پائلیٹ کا ایک  محفوظ  وی ایل او ایس ریکارڈ  لازمی  شرط  ہے۔

6- ٹرائل شروع کئے جانے سے قبل آئی اے ایف اور مقامی انتظامیہ سے کلیرینس   حاصل کرنی ہوگی۔

7- حکومت تلنگانہ اےٹی سی کے ساتھ اچھی طرح تال میل کو یقینی بنانے کے مقصدسے  ٹرائل پروازوں کی  پوری مدت  کے لئے شمس آباد اے ٹی سی میں ایک سنگل پوائنٹ کوآر ڈی نیٹر  ( ایس پی سی ) بھیجے گی۔

8- ہر ایک ٹرائل بی وی ایل او ایس  پرواز کے لئے  پرواز کا نقشہ شمس آباداے ٹی سی  میں داخل کراناہوگا اور فلائٹ انفارمشین سینٹر ( ایف آئی سی )نمبر  اور  ائیر ڈیفنس کلیرینس  (اے ڈی سی ) نمبر حاصل کرنا ہوگا۔

9- حکومت تلنگانہ  جنرل منیجر  ( اے ٹی ایم  ) ، اے اے آئی  ،  شمس آباد  کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے  ایک نوٹس  ٹو   ائیر مین ( این او ٹی اے ایم ) شرو ع کرے گی۔

10- ڈرون طیارے  مقامی  طور پر  طلوع آفتاب اور مقامی غروب آفتاب   کے درمیان  ہی چلائے جائیں  گے۔پرواز کرنے اور  نیچے اترنے کے مقامات پر ویژول  موسمیاتی  صورتحال  ( وی ایم سی) نافذ ہوگی۔ڈرو ن  مینوفیکچرر کے ذریعہ موسم کے متعلق مقررہ  شرائط  پر عمل کرنا ہوگا۔

11-بی وی ایل او ایس ٹرائل  پروازوں  کے لئے استعمال کئے جانے والے  ڈرون  طیاروں کو درج ِذیل شرائط  پوری کرنی ہوں  گی۔

اے –ٹائپ –مائیکرو  یا اسمال زمرے کا روٹری ونگ ڈورن  ۔

بی- ویلڈ ڈرون ایکنالجمنٹ نمبر ( ڈی اے این )

سی – لمبی دوری تک چلائے جانے کے لئے ضروری صلاحیت ۔

ڈی ۔ خراب موسم کا سامنا کرنے کی صلاحیت ۔

ای-صورتحال کو شناخت  کرنے اور  فوری  طورپر اس کی اطلاع پہنچانے کی  صلاحیت   ۔

ایف۔ ڈرون طیارے  پر ایک بیرومیٹر سینسر  لگانا ہوگا۔

جی۔ جیوفینسنگ  ،  ریٹرن ٹوہوم  ( آر ٹی ایچ ) اور خودکار طریقےسےپرواز ختم کرنے کی صلاحیت ہو۔

ایچ ۔خودکار طریقےسےکارروائی کی صلاحیت  ۔

آئی –چمکیلے رنگوں اور  تیز روشنی  کے ساتھ  پوری  طرح واضح ہو۔

جے ۔ روکاوٹوں سے بچنے کے لئے 360 ڈگری  ٹکراؤ سے بچنے کا نظام۔

کے۔ پائلیٹ اوربغیر  پائلیٹ والے  طیاروں  کا  پتہ لگانے اور ان سے بچنے کے لئے  ڈیٹیکٹ  اینڈ ایوائڈ سسٹم ( ڈی اے اے )

ایل ۔ڈرون  پائلیٹ   کے پاس  ڈسپلے میں  تازہ ترین صورتحال ، پائلیٹ والے  طیارے کے بارے میں  معلومات  ،ڈی اے اے معلومات  اور  ویژول /آڈیو الرٹ  کے ساتھ فرسٹ پرسن ویو  (ایف پی وی ) ظاہر ہونا چاہئے ۔

12۔ لے جانے والی اشیا ء مجوزہ استعمال  تک ہی محدود ہونی چاہئیں۔ ٹرائلز کے دوران  ڈرون طیارہ  کوئی نقصان دہ مادہ  نہ توگرائے گا اور نہ ہی لے جائے گا۔

13- بی وی ایل اوایس   ٹرائل کے کام میں شامل ہر ایک کنسورشئیم پروازوں  کے  ریئل ٹائم بندوبست  اوراے ٹی ایس   و آئی اے ایف یونٹوں کو  صورتحال سے متعلق اعدادوشمار فراہم  کرانے کے لئے   بنیادی  یو اے ایس  ٹریفک مینجمنٹ   ( یو ٹی ایم ) بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گا۔

14- ہر ایک کنسورشئیم ا س بات کو یقینی بنائے گا کہ یو اے ایس    آپریشن  کے دوران  غیر متعلقہ لوگوں   کو زخمی کرنے / ان کی اموات یا املاک کے نقصان کا باعث بننے  والےحادثات کے لئے  بیمہ ہو۔

15- ایسی ٹرائلز کے دوران  کسی کو بھی  ہونے والے کسی نقصان کے لئے حکومت ہند اور اس کے ادارے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

16- ایسی ٹرائلز کے دوران  کنسورشئیم کے کسی کام سے   ہونے والےکسی نقصان   کے بارے میں فریق سوئم کے   کسی دعوے  (جس میں مقدمے کا خرچ شامل ہوگا لیکن یہ وہیں تک محدود  نہیں  ہے ) سے  حکومت ہند اور اس کےاداروں کو   تحفظ  فراہم کرائے گا۔

17- بی وی ایل اوایس   ٹرائلز پروازوں کی اس اجازت کو کسی کاروباری مقصدکے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

18- ٹرائل کے مکمل ہونے پر حکومت تلنگانہ   نظریہ  سے  متعلق  مفصل پروف   شہری ہوابازی کی وزارت اور ڈی جی سی اے کے پاس جمع کرائے گی۔توقع ہے کہ ڈاکیو مینٹیشن اور  متعلقہ توجیہہ کی سطح  مجوزہ بی وی ایل اوایس ڈرون آپریشن کی پیچیدگی کی سطح  کے تناسب میں  ہو  ۔

*************

ش ح۔ا گ۔رم

U- 4343


(Release ID: 1717395) Visitor Counter : 263


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu