وزارت خزانہ

حکومت ہند اور یورپی انویسٹمنٹ بینک نے پونے میٹرو ریل منصوبے کے لیے 150 ملین یورو کی دوسری قسط کےفنانس معاہدے پر دستخط کیا

Posted On: 07 MAY 2021 7:38PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) نے آج ورچوئل دستخطی تقریب کے ذریعہ پونے میٹرو ریل منصوبے کے لیے 150 ملین یورو کی دوسری قسط کے فنانس معاہدے پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب عالیجنابفرانسسکوآندرے، سکریٹریبرائے خارجہ امور و تعاون، پرتگال اور عالیجنابورنرہویر، صدر ای آئی بی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، جناب کے راجہ رمن نے حکومت ہند نے قرض پر دستخط کیے اور جناب کرسچین کیٹلتھامسن، نائب صدر نے ای آئی بی کی جانب سے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ای آئی بی نے پونے میٹرو ریل منصوبے کو فنڈ دینے کے لیے 600 ملین یورو کے کل قرض کی منظوری دی تھی۔ 22.7.2019 کو حکومت ہند اور ای آئی بی کے مابین 200 ملین یورو کی پہلی قسط کا مالیاتی معاہدہ ہوا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد پونے شہر کے گنجان آباد علاقے میں مؤثر، محفوظ، معاشی اور آلودگی سے پاک ماس ریپڈٹرانزٹ سسٹم فراہم کرنا ہے۔

ای آئی بی کی مالی اعانت سے راہداری 1 (نارتھ-ساؤتھ) - پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) سے سوارگیٹ اور راہداری 2 (ویسٹ-ایسٹ) واناز (کوتھرڈ) سے رامواڑی تک تعمیر اور اس کے فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملے گی جو مجموعی طور پر تقریباً 31.25 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔ مہاراشٹرا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (مہا میٹرو) اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4288



(Release ID: 1717072) Visitor Counter : 158


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi