وزارت سیاحت
مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت وثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اٹلی میں منعقدہ جی – 20 وزرائے سیاحت کے اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی
Posted On:
04 MAY 2021 8:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04 ؍مئی : مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت وثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج اٹلی میں منعقدہ جی – 20 ممالک کے وزرائے سیاحت کی ورچوئل طریقے سے ہوئی میٹنگ میں حصہ لیا۔ وزیر موصوف نے اس مشکل ترین وقت میں جی -20 ممالک کے وزرائے سیاحت کا اجلاس منعقد کرنے اور سیاحت کے کاروبار اور روز گار کو تحفط دینے کے ساتھ ہی سفر اور سیاحت کی مؤثر بحالی کو آگے بڑھانے کے لئے پالیسی ترتیب دینے کے سلسلے میں پہل کرنے کے مقصد سے ممبر ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے اٹلی سرکار کے وزیر سیاحت جناب مسیمو گراواگلیا کو مبار ک باد دی۔
وزیر سیاحت و ثقافت جناب پٹیل نے کہا کہ عالمی وبا کووڈ – 19 کے سبب سیاحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، کیونکہ اس کا روز گار کاروبار ،برادریاں اور وسیع تر معیشت اس کی زد میں آئی ہیں ۔ انہوں نے صنعت کو پھر سے پٹری پر لانے اور آپس میں جڑے سات اہم پالیسی شعبوں پر رہنما خطوط کو لاگو کرکے عوام ، کرہ ارض اور خوشحالی کے لئے نئے مواقع کو دریافت کرنے اور یقینی بنانے کے لئے جی – 20 ریڈینسی کی خصوصی توجہ کی ستائش کی اور اس کو اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ذریعے پیش کردہ ایک ماحول دوست سفر اور سیاحتی اقتصادیات کے سلسلے میں انقلاب لانے کے لئے اصولوں کو ہندوستان کی حمایت کا پیغام پہنچایا ۔
وزیر سیاحت و ثقافت جناب پٹیل نے سیاحت کی وزارت کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی سیاحت اور دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا، جس میں آمدنی پیدا کرنے والی پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی سرگرمیوں اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں مقامی افراد کو بھی شامل کیا گیا۔ کووڈ کے بعد کے دور میں وزارت ، قدرتی حسن اور ماحولیاتی سیاحت ، جنگلی حیات ، کوہ پیمائی جیسے شعبوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے پاس روایتی ادویہ کا ایک فعال نظام موجود ہے، جو ایک بھر پور علاج مہیا کرتا ہے۔ ہندوستان کووڈ کے بعد کے دور کے لئے یوگا ، آیوروید اور روایتی علاج معالجے اور روحانی اعمال مختلف شکلوں کے ذریعے دنیا کو امن وسکون اور صحت کا تحفہ پیش کرے گا۔وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ سیاحت کا شعبہ کووڈ – 19 کے مضر اثرات سے پوری طرح باہر آئے گا اور ملک بھر میں ٹیکہ کاری پروگراموں کے ذریعے کووڈ کے بعد کے دور میں یہ شعبہ مزید مضبوطی کے ساتھ ابھرے گا۔
وزیر موصوف نے اٹالین جی – 20 کے شکریہ کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کیا اور کہا کہ ہندوستان 2022 میں انڈونیشیا کی جی -20 کی صدارت کے تحت مزید ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔س ب۔ ق ر
2021-05-05
U-4203
(Release ID: 1716181)
Visitor Counter : 163